ممبئی میں بارش کا اثر، 29 جولائی سے 10 فیصد پانی کٹوتی کا فیصلہ واپس لے گی بی ایم سی

Source: S.O. News Service | Published on 27th July 2024, 11:18 AM | ملکی خبریں |

ممبئی، 27/جولائی (ایس او نیوز /ایجنسی) برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے اعلان کیا کہ وہ 29 جولائی سے شہر میں پانی کی 10 فیصد کٹوتی کا فیصلہ واپس لے رہی ہے۔ بی ایم سی نے اس کی وجہ بھاری بارش بتائی ہے جس کی وجہ سے ممبئی کو پانی سپلائی کرنے والی بیشترجھیلیں بھر گئی ہیں۔ ممبئی میں سات جھیلوں سے پانی کی سپلائی ہوتی ہے۔ بی ایم سی کے مطابق ساتوں جھیلوں میں پانی ضرورت کے مطابق جمع ہو گیا ہے جبکہ کچھ چھیلیں چھلک بھی گئی ہیں۔

ممبئی کو پانی سپلائی کرنے والی وہار جھیل بدھ (24 جولائی) کو صبح تقریباً 4 بجے اوور فلو ہو گئی تھی۔ شام تک اس میں 27,698 ملین لیٹر تک پانی جمع ہو گیا تھا۔ مودک ساگر صبح 10:40 بجے اوور فلو ہوئی۔ 1 جولائی سے 25 جولائی تک اس کے پانی کے ذخیرے میں تقریباً 61 فیصد اضافہ ہوا۔ اس میں 128,925 ملین لیٹر (زیادہ سے زیادہ) پانی جمع ہو گیا ہے۔ تلسی، تانسا۔ مڈل ویترنا ڈیم اور بھاتسا جیسے آبی ذخائر بالترتیب 20 جولائی اور 24 جولائی تک بھر چکے تھے۔ 

اس سال مانسون سیزن کے آغاز میں آبی ذخائر تین سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے تھے۔ اس کی وجہ سے بی ایم سی نے 30 مئی کو پانی کی سپلائی میں 5 فیصد کی کٹوتی اور پھر 5 جون کو 10 فیصد پانی کی کٹوتی کا اعلان کیا۔ یہ کٹوتی تھانے شہر، بھیونڈی اور آس پاس کی گرام پنچایتوں پر بھی لاگو کی گئی تھی۔ ممبئی کی پانی کی سپلائی سات آبی ذخائر سے ہوتی ہے، جو کہ بالائی ویترنا، مودک ساگر، تانسا، ہندو ہردیہ سمراٹ بالاصاحب ٹھاکرے مڈل ویترنا ڈیم، بھاتسا، وہار اور تلسی ہیں۔ ان تمام آبی ذخائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی کل گنجائش 14,47,363 ملین لیٹر ہے۔ ان جھیلوں کے علاقوں میں ہونے والی بھارش کی وجہ سے اب  بی ایم سی نے 29 جولائی سے پانی کی سپلائی میں 10 فیصد کٹوتی کا اپنا فیصلہ واپس لینے کا اعلان کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

دہلی میں راشن کارڈ تقسیم میں بے قاعدگیاں، تحقیقات کا مطالبہ، قصورواروں پر مقدمہ درج کرنے کی اپیل

 دہلی کے سابق وزیر برائے خوراک و شہری ترسیل، ہارون یوسف نے مطالبہ کیا ہے کہ دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر عام آدمی پارٹی کی حکومت کی جانب سے 14.64 لاکھ درخواست دہندگان کو راشن کارڈ نہ دینے کی وجوہات کی تحقیقات کرائیں، نہ کہ صرف 90,000 افراد کے معاملے کی اور اس بے ضابطگی میں ملوث وزراء، ...

سپریم کورٹ نے شہریت قانون کی دفعہ ’6A‘ کو برقرار رکھا، 1966 سے پہلے آسام آنے والے مہاجرین کے حقوق محفوظ

سپریم کورٹ آف انڈیا نے جمعرات کے روز ایک تاریخی فیصلے میں شہریت قانون 1955 کی دفعہ ’6A‘ کو آئینی قرار دیا ہے۔ یہ دفعہ آسام میں یکم جنوری 1966 سے پہلے آنے والے مہاجرین کو ہندوستانی شہریت دینے کی اجازت دیتی ہے۔ پانچ رکنی بینچ، جس کی سربراہی چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑ کر رہے ...

موسم کی کروٹ: دن میں گرمی، رات میں سردی، بہار کے 12 اضلاع میں بارش کی پیشگوئی

بہار میں مانسون کی وداعی کے بعد موسم کا مزاج بدل رہا ہے۔ رات کو ٹھنڈ بڑھ رہی ہے اور دن میں دھوپ کھل رہی ہے۔ ریاست میں پُوروا اور پچھوا ہوا کی سمت مسلسل تبدیل رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 24 گھنٹے کے دوران موسم میں تھوڑی تبدیلی آئے گی، ہوا دھیمی چلے گی اور سمت بھی بدلے گی۔ ...

کیا ہریانہ کی 20 اسمبلی سیٹوں پر پھر سے کرایا جائے گا انتخاب؟ سپریم کورٹ میں عرضی داخل

ہریانہ اسمبلی انتخاب کا نتیجہ سامنے آ چکا ہے اور 17 اکتوبر کو بی جے پی لیڈر نائب سنگھ سینی وزیر اعلیٰ عہدہ کا حلف بھی لینے والے ہیں۔ اس درمیان 20 اسمبلی سیٹوں کو لے کر تذبذب والی حالت برقرار ہے۔ ایک طرف کانگریس نے الیکشن کمیشن سے تحریری شکایت کی ہے جس میں 20 اسمبلی سیٹوں پر ...

دہلی: بی جے پی کے اعلانات سے ظاہر ہو گیا کہ اس کے پاس دہلی کی ترقی سے متعلق کوئی لائحہ عمل نہیں: دیویندر یادو

دہلی ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے آج بی جے پی کے ذریعہ دہلی اسمبلی انتخاب کے پیش نظر کیے گئے کچھ اعلانات پر شدید حملہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ دہلی میں اسمبلی الیکشن سے پہلے بی جے پی نے کیجریوال کی ’مفت کی ریوڑیاں‘ بانٹنے والی سیاست کو بنیاد بنا کر آج جو اعلان ...

جموں و کشمیر میں تشکیل ’انڈیا اتحاد‘ کی حکومت انصاف، امیدوں اور برکت والی ہوگی: راہل گاندھی

لوک سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی نے آج جموں و کشمیر کے نومنتخب وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی حلف برداری تقریب میں شرکت کی۔ نیشنل کانفرنس کے لیڈر عمر عبداللہ کی اس حلف برداری تقریب کے بعد راہل گاندھی نے کہا کہ ’’انڈین نیشنل ڈیولپمنٹل انکلوسیو الائنس‘ (انڈیا) کی یہ ...