کاروار میں احتجاجی مظاہرہ- پولیس نے بی جے پی لیڈروں کو حراست میں لیا 

Source: S.O. News Service | Published on 29th June 2024, 12:44 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کاروار ، 29 / جون (ایس او نیوز) والمیکی ڈیولپمنٹ کارپوریشن میں ہوئے 187 کروڑ روپے گھوٹالے کے خلاف بی جے پی کی طرف سے چلائے گئے احتجاجی مظاہروں کی کڑی کے طور پر کاروار میں ڈی سی آفس کے سامنے بھی احتجاجی مظاہرا منعقد کیا گیا جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مظاہرے میں شامل بی جے پی لیڈروں اور کارکنان کو حراست میں لیا ۔ 
    
شہر میں یہ احتجاجی مظاہرہ بی جے پی ضلع صدر این ایس ہیگڑے کی قیادت میں منعقد کیا گیا ۔ مظاہرین نے ضلع ڈپٹی کمشنر کے سامنے جمع ہو کر والمیکی ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے اکاونٹنٹ کی چندرا شیکھرن کی خود کشی کے تعلق سے مکمل تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے ریاستی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی ۔ 
    
مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت نے اس معاملے کی تحقیقات کے لئے ایس آئی ٹی تشکیل دے کر اپنے ہاتھ دھو لیے  ہیں ۔ ایس آئی ٹی کی تحقیقات سے انصاف ملنے کی امید کم ہے کیونکہ اس بدعنوانی کا اہم سبب بننے والے افراد حکومت میں شامل ہیں ۔ اس معاملے میں وزیر اعلیٰ سدارامیا کی مداخلت صاف نظر آ رہی ہے ۔ اس لئے وزیر اعلیٰ کو فوری طور پر استعفیٰ دینا چاہیے ۔ 
    
احتجاجی مظاہرے میں ایم ایل سی گنپتی الویکر، بی جے پی ضلع جنرل سیکریٹری پرشانت نائک، ایس سی ایس ٹی مورچہ کے عہدیداران اور بی جے پی کے دیگر لیڈران شامل تھے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

کنداپور میں پیش آیا دردناک واقعہ - حادثاتی طور پر ماں باپ اور بچے کنویں میں گر گئے ۔ 2 بچوں کی موت

بیلالا گرام پنچایت کے نندرولی میں گھر کے قریب واقع حادثاتی طور پر ایک کنویں میں گرنے سے دو بچوں کی موت واقع ہوگئی جبکہ بچوں کی ماں زخمی ہوگئی اور اسے سنگین حالت میں اسپتال میں داخل کیا گیا ۔  

ہوناور نیشنل ہائی وے پر ایمبولینس الٹ گئی 

کمٹہ سے ایک فالج زدہ مریضہ اور اس کے رشتے داروں کو منگلورو لے جانے والی ایمبولینس  نیشنل ہائی وے 66 پر ہوسپٹن کراس کے قریب بے قابو ہو کر الٹ گئی مگر خوش قسمتی کسی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

ہائی ویز کے وزیر گڈکری نے کہا : خستہ حالت والی شاہراوں کا ٹول وصول نہیں ہونا چاہیے - کیا اتر کنڑا میں بند ہوگی ٹول وصولی ؟

مرکزی وزیر برائے ہائی ویز نتین گڈکری نے کہا ہے کہ اگر ہائی وے خستہ حالت میں یا پھر معیاری خدمات فراہم نہیں کی جا رہی ہوں تو پھر ہائی وے ایجنسیوں کو ٹول وصول نہیں کرنا چاہیے ۔

اب منی پور میں پُل ہوا منہدم، ٹرک ندی میں گرا، لاپتہ ڈرائیور کی تلاش جاری

بہار اور جھارکھنڈ میں گزشتہ کچھ دنوں کے دوران پُل منہدم ہونے کے کئی واقعات سامنے آئے ہیں، اور اب منی پور میں بھی ایک پُل منہدم ہونے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق منی پور کے امپھال مغرب ضلع میں ایک پُل گر گیا ہے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب پُل پر سے ایک ٹرک گزر ...

علی گڑھ لنچنگ کیس، مہلوک اور دیگر کے خلاف ڈکیتی کا کیس درج

چوری کے شبہ میں ہجوم کے حملہ میں ہلاک ایک شخص اور دیگر 8افراد کے خلاف ڈکیتی کا معاملہ لنچنگ کیس کے ایک ملزم کی ماں کی شکایت پر درج ہوا ہے۔ عہدیداروں نے اتوار کے دن یہ بات بتائی۔ 35سالہ محمد فرید کو علی گڑھ کے محلہ ماموں بھانجہ میں 18جون کی رات پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیاگیاتھا جس کے ...

دہلی-این سی آر: اگلے 3 دنوں تک موسلا دھار بارش کا امکان

قومی دارالحکومت دہلی سمیت پورے شمالی ہندوستان میں مانسون پہنچ گیا ہے۔ لوگ مانسون  کی بارشوں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ کئی مقامات پر بارش نے شدید شکل اختیار کر لی ہے۔ اتراکھنڈ میں ایک دن کی بارش نے ہریدوار اور رشی کیش میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا کردی ہے۔

بھگوان رام نے آپ کے ساتھ انصاف کر دیا، عآپ لیڈر سنجے سنگھ کا بی جے پی پر سخت حملہ

عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے اتوار  کو ایک پریس کانفرنس میں بی جے پی پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری اور دیگر مسائل پر بی جے پی کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانچ ایجنسیاں ملک کی سپریم کورٹ کو گمراہ کر ...

کنداپور میں پیش آیا دردناک واقعہ - حادثاتی طور پر ماں باپ اور بچے کنویں میں گر گئے ۔ 2 بچوں کی موت

بیلالا گرام پنچایت کے نندرولی میں گھر کے قریب واقع حادثاتی طور پر ایک کنویں میں گرنے سے دو بچوں کی موت واقع ہوگئی جبکہ بچوں کی ماں زخمی ہوگئی اور اسے سنگین حالت میں اسپتال میں داخل کیا گیا ۔