’بی جے پی بدعنوانی کی کمائی سے حکومت بناتی ہے‘، بجلی کی نجکاری پر اکھلیش یادو یوگی حکومت پر برہم

Source: S.O. News Service | Published on 11th December 2024, 7:05 PM | ملکی خبریں |

لکھنؤ، 11/دسمبر (ایس او نیوز /ایجنسی) اتر پردیش کے دو ڈسکام کی مجوزہ نجکاری کے حوالے سے سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے ایک بار پھر ریاست کی یوگی حکومت پر تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے بی جے پی بجلی کی نجکاری کرے گی، اس کے بعد بجلی کی قیمتیں بڑھائے گی، ملازمین کو چھانٹے گی، پھر ٹھیکے پر لوگ رکھے گی اور ٹھیکہ داروں سے کمیشن لے گی۔ طنزیہ انداز میں اکھلیش نے کہا کہ بجلی کے بعد شاید پانی کی نجکاری کا بھی وقت آئے۔

اس دوران اکھلیش یادو نے الزام لگایا کہ نجکاری کے بعد بی جے پی کی حکومت بجلی کے بل میں اضافہ کرکے عوام کا استحصال کرے گی۔ اضافہ شدہ بل کا حصہ بجلی کمپنیوں سے پچھلے دروازے سے لے کر بی جے پی اس بدعنوانی کی کمائی کا استعمال حکومت بنانے میں کرے گی۔ بی جے پی والوں کو ملازمین اور عام لوگوں کے غصے کا خوف نہیں ہے، کیونکہ یہ انتخاب ووٹ سے نہیں کھوٹ سے جیتتے ہیں۔ جہاں عوام مستعد رہتے ہیں اور انتظامیہ ایماندار ہوتی ہے وہاں بی جے پی والے ہار جاتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ پوروانچل اور دکچھنانچل ڈسکام کے 42 ضلعوں کی بجلی سپلائی نجی ہاتھوں میں سونپنے کی تجویز کو اب بس کابینہ کی منظوری ملنے کا انتظار ہے۔ پاور کارپوریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹر اور اینرجی ٹاسک فورس کے ذریعہ پی پی پی ماڈل پر دونوں ڈسکام کو پانچ حصے میں تقسیم کرتے ہوئے نجی ہاتھوں میں سونپنے سے متعلق منظور کیے گئے مسودے (آر ایف پی یعنی تجویز کے لیے سفارش) کے مطابق ہر کمپنی کے لیے دو ہزار کروڑ روپے کی محفوظ قیمت (ریزرو پرائس) ہوگا۔ پانچوں کمپنیوں کے لیے کم سے کم بڈ پرائس کو بھی طے کر دیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے جگدیپ دھنکھڑ کے رویے پر تنقید کی

کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کا طرز عمل آئینی اصولوں کے خلاف ہے اور وہ اپوزیشن کی آواز کو دبانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز انڈیا اتحاد کی جماعتوں نے راجیہ سبھا کے سیکریٹری ...

دہلی اسمبلی انتخابات سے قبل منیش سسودیا کو عدالت سے استثنیٰ: پولیس اسٹیشن میں حاضری سے چھوٹ

دہلی کے مبینہ شراب گھوٹالہ معاملے میں ملزم اور دہلی کے سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت مل گئی ہے۔ سپریم کورٹ نے آبکاری پالیسی سے جڑے بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت کی شرائط میں تبدیلی کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت اب سسودیا کو ہفتے میں دو بار ...

کانگریس کا لوک سبھا اسپیکر کو خط: نظم و ضبط اور شائستگی کی ضمانت دینے کا مطالبہ

کانگریس نے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کو ایک خط لکھا ہے، جس میں بی جے پی کے ایم پی نیشی کانت دوبے کے راہل گاندھی کے خلاف دیے گئے نامناسب تبصروں کو پارلیمانی ریکارڈ سے حذف کرنے کی اپیل کی ہے۔ لوک سبھا میں کانگریس کے ڈپٹی لیڈر گورو گوگوئی نے واضح کیا کہ اسپیکر کے فیصلے کے بعد ہی ...

انڈیا اتحاد سپریم کورٹ سے کرے گا رجوع، انتخابات میں شفافیت کے مطالبے کے ساتھ ای وی ایم کی ’گڑبڑی‘ پر اعتراض

انڈیا (انڈین نیشنل ڈیولپمنٹل انکلوسیو الائنس) نے مہاراشٹر کے حالیہ اسمبلی انتخابات میں ای وی ایم (الیکٹرانک ووٹنگ مشین) میں مبینہ گڑبڑ کے معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اتحاد کے رہنماؤں نے انتخابات کے نتائج پر سوال اٹھاتے ہوئے ان مشینوں کے استعمال میں ...

کیرالہ کے 1400 لوگوں نے کویتی بینک سے لیا 700 کروڑ روپے کا قرض واپس نہیں کیا، بینک نے ایف آئی آر درج کرائی

کویت کے بینک ’کے ایس سی پی‘ (کویت شیئر ہولڈنگ کمپنی) نے کیرالہ کے مختلف تھانوں میں کئی لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ درج ایف آئی آر میں یہ الزام عائد کیا گیا ہے کہ تقریباً 1400 افراد نے کویت میں کام کرتے وقت بینک سے قرض لیا تھا اور ابھی تک ان کی ادائیگی نہیں کی گئی ہے۔ قرض ...