بی جے پی 150 سیٹوں سے اوپر نہیں جائے گی، آخری مرحلے سے قبل منیش تیواری کا بڑا دعویٰ

Source: S.O. News Service | Published on 27th May 2024, 6:07 PM | ملکی خبریں |

چنڈی گڑھ، 27/مئی (ایس او نیوز /ایجنسی) لوک سبھا انتخابات 2024 کے ساتویں اور آخری مرحلے کے لیے ووٹنگ یکم جون کو ہونی ہے۔ ووٹنگ کے اس آخری مرحلے کے تحت چنڈی گڑھ میں بھی ووٹنگ ہوگی۔ یہاں سے کانگریس کے امیدوار اور سابق وزیر اطلاعات و نشریات منیش تیواری نے ووٹنگ سے پہلے ملک بھر میں بی جے پی کو ملنے والی سیٹوں سے متعلق بڑا دعویٰ کیا ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ لوک سبھا انتخابات کے نتائج میں بی جے پی 150 سیٹوں سے اوپر نہیں جائے گی اور اس بار 4 جون کو صرف انڈیا الائنس ہی حکومت بنائے گا۔ کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے ایک ایک تجربہ کار لیڈر ہیں، وہ سمجھ رہے ہیں کہ اس بار انڈیا الائنس ہی حکومت بنائےگے اور اسی لیے الائنس میں شامل پارٹیوں کا اجلاس بھی بلایا گیا ہے۔ منیش تیواری نے اس موقع پر اپنی جیت کا بھی دعویٰ کیا اور کہا کہ چنڈی گڑھ میں عوامی رجحان کو دیکھتے ہوئے میں یہ بات یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ میں یہاں سے کامیاب ہو رہا ہوں۔

اپنے اوپر باہری شخص ہونے کے الزامات پر منیش تیواری نے کہا کہ میں چنڈی گڑھ کا ہی ہوں۔ یہ میرا آبائی گھر ہے۔ اسی چنڈی گڑھ میں میرے والد شہید ہوئے، انہیں دہشت گردوں نے مارا تھا۔ باہری تو بی جے پی امیدوار سنجے ٹنڈن ہیں جو خود امرتسر سے ہیں۔ چنڈی گڑھ میں حال ہی میں یوگی آدتیہ ناتھ کو اڑن کھٹولہ کہنے اور رام مندر کا معاملہ اٹھانے پر منیش تیواری نے ان پر سخت حملہ بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ رام سب کے ہیں، کسی ایک کے نہیں۔ وہ لوگ بنیادی مسائل پر بات کریں۔ کووڈ پر وہ اپنی پیٹھ تھپتھپاتے ہیں تو یہ بتائیں کہ پھر گنگا اور جمان میں لاشیں کیوں تیر رہی تھیں؟

کانگریس کے لیڈر پون بنسل کے انتخابی مہم میں نظر نہ آنے پر منیش تیواری نے کہا کہ وہ پارٹی کے سینئر لیڈر ہیں اور میں ان کے گھر گیا اور ان کی دعائیں لیں۔ مجھے پورا بھروسہ ہے کہ ان کی مجھے مکمل حمایت حاصل ہے۔ منیش تیواری سے جب ان کے بی جے پی میں جانے کی افواہ کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ میں کئی سالوں سے سیاست میں ہوں اور میرے سبھی کے ساتھ تعلقات ہیں۔ مگر اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں ہے کہ میں بی جے پی میں شامل ہونے والا ہوں۔ میں تو اس بار ےمیں سوچ بھی نہیں سکتا۔ میں کبھی بی جے پی میں نہیں جاؤں گا، ان کی وچار دھارا سے ہی تو ہماری لڑائی ہے، پھر میں کس طرح بی جے پی میں جا سکتا ہوں؟

ایک نظر اس پر بھی

سماجوادی پارٹی کا یوپی ضمنی انتخابات میں دھاندلی کے خلاف 3 سیٹوں پر دوبارہ انتخابات کا مطالبہ

اتر پردیش کی 9 اسمبلی نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں سماجوادی پارٹی (ایس پی) نے انتخابی عمل میں دھاندلی کے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے اپنی پریس کانفرنس میں متعدد افسران کے نام لیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ایس پی کے حامیوں کو ووٹ ڈالنے سے روکا گیا ...

اکھلیش یادو کا یوگی حکومت پر نشانہ، آؤٹ سورسنگ تقرریوں کو 'پی ڈی اے' کے خلاف چال قرار دیا

سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے اتر پردیش کی یوگی حکومت پر آؤٹ سورسنگ کے ذریعے تقرریوں کے فیصلے پر کڑی تنقید کی ہے۔ انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ بہتر ہوگا کہ بی جے پی اپنی پوری حکومت کو ہی آؤٹ سورس کر دے، تاکہ کمیشن اور حساب کتاب کا تمام معاملہ ایک ہی جگہ طے ہو جائے۔

دہلی انتخابات کے لیے عام آدمی پارٹی کی 11 رکنی امیدواروں کی فہرست جاری

دہلی اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں عام آدمی پارٹی (عآپ) نے اپنے 11 امیدواروں کی پہلی فہرست کا اعلان کر دیا ہے۔ اس فہرست میں خاص طور پر وہ 6 رہنما شامل ہیں جنہوں نے حال ہی میں دیگر جماعتیں چھوڑ کر عآپ میں شمولیت اختیار کی۔ ان میں سے دو رہنما سابقہ بی جے پی ایم ایل اے رہ چکے ...

تاریخ کے گڑے مردے اُکھاڑنے سے ملک کو شدید نقصان پہنچ رہاہے؛ جامع مسجد سنبھل کے تنازع پر صدر جمعیۃ علماء ہند کا بیان

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے سنبھل کی جامع مسجد کے حوالے سے پیدا کردہ تنازع اور عدالت کی جانب سے سروے کے حکم پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ کے جھوٹ اور سچ کو ملا کر فرقہ پرست عناصر ملک کے امن و امان کے دشمن بنے ہوئے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ ماضی کے گڑے ...

سی بی ایس ای نے 10ویں اور 12ویں بورڈ امتحانات کی تاریخوں کا کیا اعلان، 15 فروری سے شروع ہوں گے امتحانات

سی بی ایس ای نے اپنے آفیشل ویب سائٹ cbse.gov.in پر 2025 کے 10ویں اور 12ویں جماعت کے بورڈ امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔ شیڈول کے مطابق، امتحانات 15 فروری 2025 سے شروع ہوں گے۔ دسویں جماعت کے امتحانات 18 مارچ تک جاری رہیں گے، جبکہ بارہویں جماعت کے امتحانات 4 اپریل تک مکمل ہوں گے۔

شمالی ہندوستان میں برفیلی ہوائیں، درجہ حرارت میں کمی اور کہرے کا الرٹ، آئی ایم ڈی کی پیشگوئی

شمال مغربی ہواؤں کے اثر سے دہلی، پنجاب، ہریانہ اور مغربی اتر پردیش میں کہرے کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے، جس کی وجہ سے دن کے درجہ حرارت میں مسلسل کمی آ رہی ہے اور ہلکی سردی محسوس ہونے لگی ہے۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے اس سلسلے میں اگلے تین دنوں کے لیے ایک وارننگ جاری ...