مہاراشٹر اسمبلی انتخاب: کانگریس کا آئندہ 5 دنوں میں 75 انتخابی ریلیاں اور روڈ شو کا اعلان، اہم لیڈران کی شرکت متوقع

Source: S.O. News Service | Published on 14th November 2024, 11:04 AM | ملکی خبریں |

ممبئی، 14/نومبر(ایس او نیوز /ایجنسی) مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے لیے تمام سیاسی پارٹیاں اپنی انتخابی تشہیر میں سرگرم ہیں، اور اس دوران کانگریس پارٹی کے حوالے سے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ کانگریس نے مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے آخری 5 دنوں میں اپنے تمام اہم لیڈران کو انتخابی مہم میں شامل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ لوک سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی، کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی سمیت کئی سینئر لیڈران ریاست میں 75 انتخابی ریلیوں اور روڈ شوز کا انعقاد کریں گے۔ ان میں سے تقریباً 20 ریلیوں اور روڈ شوز میں راہل گاندھی، ملکارجن کھرگے اور پرینکا گاندھی کی شرکت متوقع ہے۔

راہل گاندھی کی مراٹھواڑہ، مغربی مہاراشٹر اور شمالی مہاراشٹر میں 6 ریلیاں ہوں گی۔ وہیں پرینکا گاندھی 13 نومبر کو وائناڈ میں ووٹ دینے کے بعد 4 ریلیوں کو خطاب کریں گی۔ کانگریس صدر ملکارجن کھرگے تقریباً 10 ریلیوں میں شرکت کریں گے۔ کانگریس پارٹی نے ودربھ، مراٹھواڑہ اور شمالی مہاراشٹر پر زیادہ توجہ مرکوز کی ہے۔

کانگریس کے 3 سرکردہ لیڈران کے علاوہ مہاراشٹر میں سچن پائلٹ اور عمران پرتاپ گڑھی کی بھی کافی ریلیاں اور روڈ شو ہوں گی۔ مسلم اکثریتی علاقوں سمیت مہاراشٹر میں عمران پرتاپ گڑھی 20 سے زیادہ انتخابی جلسوں کو خطاب کریں گے۔ دوسری جانب نوجوان لیڈر سچن پائلٹ کے کُل 8 انتخابی جلسوں میں شرکت کی امید ہے۔ جبکہ کچھ مخصوص علاقوں میں تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی اور کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا بھی کانگریس کے حق میں ووٹ مانگیں گے۔

ان سر کردہ لیڈران کے علاوہ مہاراشٹر کے اہم کانگریس لیڈران بھی انتخابی مہم کی باگ ڈور سنبھالیں گے۔ کانگریس ریاستی صدر نانا پٹولے کی 20 اور قانون ساز پارٹی کے رہنما بالا صاحب تھوراٹ کی 15 ریلیاں طئے کی گئی ہیں۔ 17 نومبر کو ممبئی میں کانگریس، شیوسینا (یو بی ٹی) اور این سی پی۔ایس پی کے سرکردہ لیڈران ایک بڑے مشترکہ سیاسی جلسہ کی تیاری کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کے ایک انتخابی روڈ شو کی بھی تیاری کی جا رہی ہے۔ ساتھ ہی مہاوکاس اگھاڑی نے ریاست کے 5 کروڑ لوگوں تک انتخابی منشور میں شامل 5 گارنٹی والے کارڈ پہنچانے کے لیے ڈور ٹو ڈور مہم کی بھی تیاری کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

سپریم کورٹ نے جھارکھنڈ اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی تقرریوں کی سی بی آئی تحقیقات پر روک لگا دی

سپریم کورٹ نے جھارکھنڈ اسمبلی میں 2005 سے 2007 کے درمیان کی جانے والی مبینہ غیر قانونی تقرریوں کی سی بی آئی تحقیقات پر جھارکھنڈ ہائی کورٹ کے حکم کو کالعدم قرار دے دیا۔ یہ حکم ہائی کورٹ نے شیوشنکر شرما کی مفاد عامہ کی درخواست پر 23 ستمبر کو جاری کیا تھا، جس میں سی بی آئی تحقیقات کی ...

اتر پردیش: طلباء کے احتجاج میں اکھلیش یادو کی حمایت، کہا "ہم آپ کے ساتھ ہیں"

اتر پردیش کے پریاگ راج میں جاری طلباء کی تحریک کے حوالے سے سماجوادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے ایک بار پھر بی جے پی پر سخت حملہ کیا ہے۔ اکھلیش نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اس تحریک کے بارے میں مسلسل پوسٹس کیں۔ جمعرات کو جب احتجاج کرنے والے طلباء کو زبردستی منتشر کیا گیا، ...

راہل گاندھی کا مودی پر حملہ: "آئین کی کتاب خالی نہیں، اس میں غریبوں اور محروم طبقات کی آواز شامل ہے"

لوک سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی نے آج مہاراشٹر کے نندوربار میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کیا، جہاں انھوں نے مرکز کی مودی حکومت کے ساتھ ساتھ ریاست کی مہایوتی حکومت پر بھی سخت تنقید کی۔ راہل گاندھی نے مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کو دو مختلف نظریات کی جنگ قرار دیتے ہوئے ...

راجستھان ضمنی انتخاب: ایس ڈی ایم پر حملے کے بعد فرار آزاد امیدوار نریش مینا گرفتار

راجستھان کے ٹونک ضلع میں دیولی-اونیارا اسمبلی حلقے کے ضمنی انتخابات کے دوران آزاد امیدوار نریش مینا کے پرتشدد رویے کے باعث گاؤں سمراوتا میں کشیدگی پھیل گئی۔ اطلاعات کے مطابق نریش مینا نے ایس ڈی ایم کو تھپڑ مارا، جس کے بعد حالات بگڑ گئے۔ بدھ کی رات سے پولیس نے نریش مینا کی ...

بابا صدیقی قتل کیس میں بڑا انکشاف، شوٹر نے اسپتال کے باہر موجودگی کی تصدیق کردی

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے رہنما بابا صدیقی کے قتل کیس میں ایک اہم موڑ سامنے آیا ہے، جہاں مشتبہ شوٹر شیوکمار گوتم نے پولیس کے سامنے اہم انکشافات کیے ہیں۔ کرائم برانچ کی تفتیش کے دوران گوتم نے بتایا کہ بابا صدیقی پر حملہ کرنے کے بعد وہ لیلاوتی اسپتال پہنچا تھا تاکہ ان ...

عدالت نے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا

دہلی کی راؤز ایونیو کورٹ نے دہلی وقف بورڈ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں عام آدمی پارٹی (عآپ) کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو بڑی راحت دی ہے۔ عدالت نے حکم دیا کہ ان کے خلاف کارروائی کے لیے ضروری قانونی منظوری حاصل نہیں کی گئی تھی، جس کے باعث ان کی رہائی کا فیصلہ کیا گیا۔ اس فیصلے کے ...