بی جے پی کی سیاست غصہ اور تقسیم پر مبنی، وائناڈ لینڈ سلائیڈنگ کو بھی سیاست کا ذریعہ بنایا: پرینکا گاندھی

Source: S.O. News Service | Published on 5th November 2024, 10:38 AM | ملکی خبریں |

وائناڈ، 5/نومبر (ایس او نیوز /ایجنسی)کانگریس کی جنرل سکریٹری اور وائناڈ کے ضمنی انتخاب میں یونائٹیڈ ڈیموکریٹک فرنٹ (یو ڈی ایف) کی امیدوار پرینکا گاندھی نے بی جے پی پر شدید تنقید کی ہے۔ پیر کے روز انہوں نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی نے جولائی میں وائناڈ میں ہونے والی لینڈ سلائڈنگ کے سانحے کو بھی سیاست کے لیے استعمال کیا۔ پرینکا نے کہا کہ بی جے پی پورے ملک میں نفرت اور تقسیم کا ماحول پیدا کر رہی ہے اور اس کی سیاسی شناخت غصے اور تباہی پر مبنی ہے۔

انتخابی مہم کے دوسرے دن کی شروعات کرتے ہوئے کانگریس جنرل سکریٹری نے سلطان باتھری حلقہ اسمبلی کے کینیچیرا میں ایک نکڑ جلسہ کو خطاب کیا۔ وہاں انہوں نے کہا کہ ’’جس آفت سے لوگوں کو کافی تکلیف ہوئی، اس پر بھی بی جے پی سیاست کر رہی ہے... ہم ایک ایسی جگہ پر کھڑے ہیں، جہاں آپ کو اپنے ملک، اپنی ضرورتوں اور آپ جس طرح کی سیاسات چاہتے ہیں، اس کے بارے میں سوچنا چاہئے۔‘‘

پرینکا گاندھی نے اپنے خطاب میں کہا کہ لوگوں کو درپیش حقیقی مسائل کو نظر انداز کیا جا رہا ہے اور ان کے مسائل اب تک حل نہیں کئے گئے ہیں۔ کانگریس لیڈر نے دعویٰ کیا کہ بے روزگاری اب تک کی بلند ترین سطح پر ہے اور قیمتیں لگاتار بڑھ رہی ہیں، جن کے رکنے کا کوئی آثار نظر نہیں آ رہا ہے۔ وہ مزید کہتی ہیں کہ ’’سیاست ان مسائل کو حل کرنے پر مرکوز نہیں ہے۔ بی جے پی کی سیاست کا مقصد پوری طرح سے آپ کی توجہ اپنے مسائل سے ہٹانا ہے، کیونکہ اس کا واحد مقصد اقتدار میں بنے رہنا ہے، چاہے کوئی بھی قیمت چکانی پڑے۔‘‘

کانگریس جنرل سکریٹری نے بی جے پی کی زیر قیادت مرکزی حکومت پر الزام لگایا کہ لینڈ سلائڈنگ سے متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لئے ضروری امدادی رقم فراہم کرنے میں وہ ناکام رہی۔ انہوں نے کہا کہ ’’اگر آپ مجھے پارلیمنٹ میں اپنی نمائندگی کا موقع دیتے ہیں تو میں آپ کو دکھاؤں گی کہ آپ کے لئے کسی اور کے مقابلے میں زیادہ محنت کر سکتی ہوں۔ میں آپ کے مسائل کو ہر جگہ اٹھاؤں گی۔ میں آپ کے لئے لڑوں گی، ریاستی اور مرکزی دونوں حکومتوں پر دباؤ ڈالوں گی۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس کا مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں کامیابی کا اعتماد

کانگریس کو یہ یقین ہے کہ مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں انہیں اور ان کی اتحادی پارٹیوں کو کامیابی حاصل ہوگی، اور وہاں کی صورتحال ہریانہ جیسی نہیں ہوگی۔ کانگریس کے سینئر رہنما اور جنرل سیکریٹری جے رام رمیش نے پیر کے روز بیان دیا کہ ان کی پارٹی کو جھارکھنڈ اور مہاراشٹر کے اسمبلی ...

عدلیہ کی آزادی کا مطلب صرف حکومت کے خلاف فیصلے نہیں: چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ

 چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑ نے پیر کو ’انڈین ایکسپریس گروپ‘ کے ایک پروگرام میں وضاحت کی کہ عدلیہ کی آزادی کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہر فیصلہ حکومت کے خلاف ہونا چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بعض پریشر گروپس میڈیا کے ذریعے عدالتوں پر اثر انداز ہونے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ ان ...

دہلی میں فضائی آلودگی کی خطرناک صورت حال، متعدد علاقوں میں اے کیو آئی 400 سے تجاوز

ملک کی قومی راجدھانی دہلی میں فضائی آلودگی تشویش ناک حد تک بڑھ رہی ہے۔ آلودگی کی شدت کی وجہ سے یہاں کی فضاؤں میں دھند چھا گئی ہے، جو روزمرہ کی زندگی پر اثر انداز ہو رہی ہے۔ متعدد علاقوں میں فضائی آلودگی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس نے شہریوں کے لیے صحت کے مسائل اور مشکلات ...

مہاراشٹر کی ترقی کے لیے ایسے اتحاد کا انتخاب کریں، جو گجرات کی نہیں: ناصر حسین

مہاراشٹر میں بی جے پی کی قیادت میں قائم بدعنوان مہایوتی حکومت کے دوران کئی بڑے پروجیکٹ گجرات کے ٹھیکیداروں کو دیے گئے ہیں، جن میں ٹاٹا ایئربس، ویدانتا فاکسکان، ڈائمنڈ انڈسٹری اور بلک ڈرگس پارک جیسے اہم منصوبے شامل ہیں۔ ڈاکٹر سید ناصر حسین، کانگریس کے رکن پارلیمنٹ، نے ان ...

اکھلیش یادو کا بی جے پی پر طنز: اگر ووٹنگ کی تاریخ میں تبدیلی کی تو اور بھی بڑی شکست کا سامنا کریں گے

سماجوادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو نے 9 اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخاب کی تاریخ میں توسیع کے حوالے سے بی جے پی پر طنز کیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ "اگر بی جے پی نے مزید تاریخیں ٹالی تو انہیں اور بھی بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پہلے ...