بی جے پی وقف اراضی تنازعے پر سیاست کر رہی ہے: کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ کا بیان

Source: S.O. News Service | Published on 31st October 2024, 12:36 PM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورو، 31/ اکتوبر (ایس او نیوز /ایجنسی)وقف اراضی کے مبینہ دعووں کے تنازعے کے درمیان، کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیانے نے واضح کیا ہے کہ کسانوں کو بے دخلی کا کوئی نوٹس جاری نہیں کیا گیا اور جائیداد پر غیر قانونی طور پر قبضہ کرنے والے کسی بھی شخص کو بے دخل نہیں کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے اس سے قبل ڈپٹی چیف منسٹر ڈی کے شیو کمار کے ساتھ بنگلورو میں 20 نئی ایر او تا کلب کلاس 2.0 بسوں کا افتتاح کیا اور انہیں جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں پہلے ہی بیان دے چکا ہوں۔ ہم نے کسانوں کو کوئی نوٹس جاری نہیں کیا ہے اور ہم کسی ایسے شخص کو بے دخل نہیں کریں گے جو کئی سالوں سے جائیداد پر قابض ہے۔ مزید بر آن نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیو کمار نے بی جے پی پر ”مسئلہ کی سیاست کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ نوٹس کے بارے میں محکمہ محصولات کو پہلے ہی ہدایات دی گئی تھیں۔ انہوں نے نامہ نگاروں سے کہا ” بی جے پی اس معاملے پر سیاست کر رہی ہے ( وجئے پور جا کر )۔ ہم کسانوں کو متاثر نہیں کر رہے ہیں۔ نوٹس پہلے بھی بی جے پی کے دور حکومت میں جاری کیے گئے تھے۔ ہم اسے درست کر رہے ہیں۔ ہم نے محکمہ ریونیو، تحصیلدار، کو ہدایت دی ہے۔ ڈی سی آر ٹی سی میں کیے گئے تمام تغیرات کو منسوخ کرے گا۔

” انہوں نے یہ بھی کہا کہ کسانوں کے زیر استعمال تمام زمین ان کی زمین رہے گی اور انہیں پریشان نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا ” یہ حکومت کا فیصلہ ہے اور ہم اس پر قائم ہیں۔ وہ (بی جے پی ) اس معاملے کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کر رہے ہیں، ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔ ہم سیاست نہیں کرنا چاہتے ، ہم چاہتے ہیں کہ ہماری کسانوں کے حقوق کو بر قرار رکھا جانا چاہئے۔ چیف منسٹر نے گزشتہ یوں کہا تھا، کسی بھی کسان کو ان کی زمین سے بے دخل نہیں کیا جائے گا اور اگر انہیں نوٹس جاری کیا جاتا ہے تو انہیں واپس لے لیا جائے گا۔

انہوں نے وجئے پور ،یاد گیر میں کہا اور دھارواڑ اضلاع میں کسانوں کو بھیجے گئے نوٹسوں کے بارے میں میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے بی جے پی نے الزام لگایا کہ خان اور ضلعی عہدیداروں نے بغیر مناسب نوٹس کے وجئے پور ضلع میں 44 جائیدادوں کے لئے وقف کے نام جوڑ دیئے ہیں۔ حقوق، کرایہ داری اور فصلوں کے ریکارڈ کی اچانک تبدیلی سے بے خبر ، آبائی زمین کھونے پر تشویش کا اظہار کیا۔

دریں اثنا وزیر داخلہ جی پر میشور نے بھی کہا کہ یہ مسئلہ تقریبا ختم ہے۔ پر میشورا نے بنگلورو میں نامہ نگاروں سے کہا، ” متوقع جائیدادوں کو سنبھالنے والے متعلقہ محکمے نے نوٹس دیا ہو، میں اس سے انکار نہیں کرتا۔ چیف منسٹر نے واضح کیا ہے کہ ہم نے اس معاملے میں کسی کو بھی دیا گیا نوٹس واپس لے لیا ہے۔

” بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ تیجسوی سوریا نے جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی کے چیئر مین جگد میر کا پال کو خط لکھا تھا کہ وہ کر ناٹک کے کسانوں کے ایک وفد کو بلائیں جو مبینہ طور پر وقف املاک کے طور پر دعوی کیسے جانے والے اپنی زمین سے متاثر ہیں۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پر اس خط کی ایک کاپی پوسٹ کی ہے جس میں رسمی طور پر ایک نوٹس بھیجا گیا ہے، جس میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان کی زمین پر وقف جائیداد ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ہمارا ماڈل ملک بھر کے لیے مثال بن رہا ہے، بی جے پی بھی اپنا رہی ہے: ڈی کے شیوکمار

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ اور ریاستی کانگریس صدر ڈی کے شیوکمار نے ہفتہ کو وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے کیے گئے ’غیر حقیقی وعدوں‘ پر تنقید کا بھرپور جواب دیا۔ شیوکمار نے کہا کہ ’’ہماری عوامی فلاحی اسکیمیں ملک کے لیے ترقی کا نمونہ بن رہی ہیں اور ان کی کامیابی پورے ملک میں ...

ریاست کرناٹک کے 69ویں راجیہ اتسو ایوارڈز تقریب میں 69 شخصیات کو اعزازات، کنڑا زبان کے فروغ پر وزیراعلیٰ نے دیا زور

ریاست کرناٹک کے 69ویں راجیہ اتسوا کے موقع پر جمعہ، یکم نومبر کو وزیر اعلیٰ سدارامیا نے 69 ممتاز شخصیات کو اعزازات سے نوازا۔ ان شخصیات میں مختلف شعبوں میں نمایاں کارنامے انجام دینے اور کرناٹک کی خدمت میں مثالی کردار ادا کرنے والے افراد شامل ہیں، جن میں سابق وزیر اعلیٰ اور مصنف ...

روزنامہ راشٹریہ سہارا کی بنگلورو اور ممبئی میں اشاعت بند، عملے کو تبادلہ یا استعفیٰ کی پیشکش

معروف کارپوریٹ کمیٹی سہارا انڈیا کے تحت سہارا انڈیا مس میڈیا نے آج سے اردو اخبار روزنامہ راشٹریہ سہارا کی ممبئی اور دیگر کئی شہروں میں اشاعت بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اقدام ان شہروں میں اخبار کی تقسیم میں مشکلات کی وجہ سے اٹھایا گیا ہے۔

کابینہ کے داخلی کوٹے کے فیصلے کے نتیجے میں ضمنی انتخابات میں تبدیلی کی توقع

ریاستی کابینہ نے درج فہرست ذاتوں کے کوٹوں کی درجہ بندی کے لیے داخلی ریزرویشن کے نفاذ کا جائزہ لینے کے لیے ایک واحد رکنی کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کی سربراہی ایک ریٹائرڈ جج کریں گے۔ اس اقدام کا اثر چن پٹن، شگاؤں اور سند در اسمبلی حلقوں میں 13 نومبر کو ہونے والے ضمنی ...

کسی کسان کو بے دخل نہیں کیا جائے گا: وزیر اعلیٰ سدارامیا

وجئے پور (بیجاپور) ضلع کے ٹیکوٹا تعلقہ کے ہو نو اڈا گاؤں کے کچھ کسانوں نے یہ الزام عائد کیا ہے کہ ان کی زمین کو وقف جائیداد کے طور پر شناخت کیا گیا ہے۔ اس پر چیف منسٹر سدارامیا نے واضح کیا کہ کسی بھی کسان کو بے دخل نہیں کیا جائے گا اور انہوں نے اس معاملے میں جاری کردہ نوٹس واپس لینے ...

مغربی بنگال: ہوڑہ میں آتش بازی کے دوران گھر میں آگ، 3 بچوں کی ہلاکت، 2 کی حالت تشویشناک

مغربی بنگال کے ہوڑہ میں دیوالی کے موقع پر آتش بازی کے دوران ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ اُلوبیریا علاقے میں پٹاخہ جلانے کے دوران آگ بھڑک اٹھی، جو دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر میں پھیل گئی۔ اس واقعے میں تین معصوم بچوں کی آگ میں جھلس کر دردناک موت واقع ہوئی۔ حادثے کے نتیجے میں ایک خاتون ...

عآپ حکومت کا ’ونٹر ایکشن پلان‘ ناکام، آلودہ ہوا صحت کے لیے شدید خطرہ: دیویندر یادو

 دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے عآپ حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ راجدھانی میں آلودگی کو قابو میں رکھنے کے لیے تیار کیا گیا ’ونٹر ایکشن پلان‘ ناکام ہوگیا ہے۔ دہلی کی وزیر اعلیٰ آتشی، سابق وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال، اور وزیر ماحولیات گوپال رائے کے بار ...

بلوچستان: اسپتال کے قریب دھماکہ، 5 بچوں اور ایک پولیس اہلکار سمیت 7 افراد جاں بحق

پاکستان کے بلوچستان علاقے میں ایک اور زوردار دھماکہ ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ دھماکہ مستونگ ضلع میں جمعہ کی صبح پیش آیا، جس میں 5 بچوں اور ایک پولیس اہلکار سمیت کم از کم 7 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہو گئے۔ قلات ڈویژن کے کمشنر نعیم بجئی کے مطابق، دھماکہ مستونگ سول اسپتال کے قریب ...

یکم نومبر سے کریڈٹ کارڈ، ایل پی جی اور ٹرین ٹکٹ سمیت 6 اہم قواعد میں تبدیلیاں

یکم نومبر 2024 سے ہندوستان میں کئی اہم اصول اور ضوابط میں تبدیلیاں کی جا رہی ہیں، جن سے عوام کی مالی صورتحال پر براہ راست اثر پڑ سکتا ہے۔ ان تبدیلیوں میں ایل پی جی اور سی این جی/پی این جی کی قیمتوں میں ردوبدل، کریڈٹ کارڈ بلنگ کے اصول، مانی ٹرانسفر کے طریقہ کار، ٹرین ٹکٹ بکنگ کے ...

کسی کسان کو بے دخل نہیں کیا جائے گا: وزیر اعلیٰ سدارامیا

وجئے پور (بیجاپور) ضلع کے ٹیکوٹا تعلقہ کے ہو نو اڈا گاؤں کے کچھ کسانوں نے یہ الزام عائد کیا ہے کہ ان کی زمین کو وقف جائیداد کے طور پر شناخت کیا گیا ہے۔ اس پر چیف منسٹر سدارامیا نے واضح کیا کہ کسی بھی کسان کو بے دخل نہیں کیا جائے گا اور انہوں نے اس معاملے میں جاری کردہ نوٹس واپس لینے ...