حکومت گرانے کے مبینہ بیان پر بی جے پی ایم ایل اے بسن گوڑا کے خلاف کارروائی، ایف آئی آر درج

Source: S.O. News Service | Published on 2nd October 2024, 10:38 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 2/اکتوبر (ایس او نیوز /ایجنسی) کرناٹک کی سیاسی ہلچل میں ایک نیا موڑ بی جے پی ایم ایل اے بسن گوڑا آر پاٹل کے حوالے سے سامنے آیا ہے۔ ایک طرف وزیر اعلیٰ سدارمیا کے خلاف ای ڈی کی کارروائی سیاسی ماحول کو گرما رہی ہے، تو دوسری جانب بسن گوڑا کے مبینہ بیان نے مزید تنازع کھڑا کر دیا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ اپنے بیان میں بسن گوڑا نے دعویٰ کیا ہے کہ ریاست کی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کے لیے ایک ہزار کروڑ روپے کا بندوبست کیا گیا ہے۔ اس بیان کے بعد ان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے، جس سے صورتحال مزید سنگین ہو گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلورو میں کانگریس کارکن نے بی جے پی رکن اسمبلی بسن گوڑا کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ بسن گوڑا کے مذکورہ متنازعہ بیان پر 30 ستمبر کو کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بھی اپنا سخت رد عمل ظاہر کیا تھا۔ انھوں نے کہا تھا کہ ’’بی جے پی کے ایک سینئر رکن اسمبلی کے دعویٰ کو دیکھتے ہوئے قانونی متبادل تلاش کیے جائیں گے۔ بی جے پی کے ایک بڑے لیڈر نے ریاست کی کانگریس حکومت کو گرانے اور وزیر اعلیٰ بننے کے لیے بڑی رقم الگ سے رکھی ہوئی ہے۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ کرناٹک کانگریس کے لیڈران بی جے پی رکن اسمبلی بسن گوڑا کے جس بیان کا تذکرہ کر رہے ہیں، اس میں انھوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ان کی پارٹی کی مرکزی قیادت اور اراکین اسمبلی اس طرح کی کسی بھی مہم اور اراکین اسمبلی کی خرید و فروخت کے خلاف ہیں۔ یہ حکومت اپنے آپ ہی گر جائے گی۔

بہرحال، کرناٹک کانگریس صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا کہنا ہے کہ میں نے ریاستی کانگریس کی ایک میٹنگ طلب کی ہے۔ بی جے پی نے ہماری حکومت کو گرانے کے لیے 1200 کروڑ روپے رکھے ہیں۔ اس بارے میں ہم اپنی قانونی ٹیم کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے۔ میں نے اس بارے میں اعلیٰ کمان سے بھی بات کی ہے اور ان کو پوری جانکاری دی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ سچائی کا پتہ لگانے کے لیے اس معاملے کی جانچ انکم ٹیکس محکمہ کو کرنی ہوگی۔

ایک نظر اس پر بھی

وزیر اعلیٰ سدارامیا کی اہلیہ کی درخواست پر 14 پلاٹوں کی الاٹمنٹ کی منسوخی

کرناٹک میں بدھ کو میسور اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی (موڈا) کے الاٹمنٹ اسکینڈل میں ایک اہم پیش رفت ہوئی، جب چیف منسٹر سدارامیا کی اہلیہ کی درخواست پر 14 متنازعہ پلاٹوں کی الاٹمنٹ سرکاری طور پر منسوخ کر دی گئی۔ ایک عہدیدار نے بتایا کہ موڈا نے اس الاٹمنٹ کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس ...

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ کے خلاف ای ڈی کی کاروائی پر کانگریس نے بولا دھاوا؛ ڈرنے کی ضرورت نہیں، ثابت ہوں گے بے قصور

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے، جب کہ 'موڈا' معاملے میں ای ڈی نے ان کے خلاف منی لانڈرنگ کا کیس درج کر لیا ہے۔ کانگریس نے اس واقعے پر مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے، اور اس کا کہنا ہے کہ ای ڈی کا استعمال کرکے کانگریس کی کرناٹک حکومت کو کمزور کرنے ...

بیدر کی طالبہ نے اپنے نام کیا 'گولڈن گرل' کا خطاب؛ 16 گولڈ میڈلس کے ساتھ شاندار کامیابی 

شمالی کرناٹکا کے باگلکوٹ میں واقع باغبانی یونیورسٹی (ہورٹیکلچر) کے 13 سالانہ اجلاس کے دوران جملہ  21 طالبات کو گولڈ میڈلس سے نوازا گیا ۔ اس میں اہم بات یہ ہے کہ امولیہ نامی طالبہ نے بیک وقت 16 گولڈ میڈلس حاصل کرتے ہوئے عوامی حلقوں میں 'گولڈن گرل' کا خطاب اپنے نام کر لیا ہے ۔

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ کو گھیرنے کی تیاری میں تیزی؛ اب مرکزی ایجنسی ای ڈی اتری میدان میں

کرناٹک میں میسور اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی زمین کے الاٹمنٹ کے معاملے میں وزیراعلیٰ سدارمیا کے خلاف دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔ لوک آیوکت کی جانب سے درج کی گئی ایف آئی آر کو بنیاد بنا کر ای ڈی کے بنگلور زونل آفس نے "انفورسمنٹ کیس انفارمیشن رپورٹ" (ای سی آئی آر، جو ایف آئی آر کے مساوی ہے) ...

ٹمکور میں نیٹ امتحانات میں رینک حاصل کرکے مفت میڈیکل سیٹ پانے والے اسٹوڈینٹس کی تہنیت؛ضلع سول جج نورالنساء نے اخلاقیات پر مبنی تعلیم پر دیا زور

شہر کے کرسٹل پیلس میں ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام فاؤنڈیشن و اکیڈمی کی جانب سے منعقدہ تہنیتی تقریب کے دوران نیٹ امتحانات میں رینک حاصل کر کے مفت میڈیکل سیٹ پانے والے شہر کے 13 طلبہ و طالبات کی اُن کے والدین کے ساتھ عزت افزائی کی گئی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی کے طور پر شریک ضلع لیگل ...