پرینکا گاندھی نے امیٹھی میں پارٹی اُمیدوار کشوری لال کی حمایت میں چلائی زبردست تشہیری مہم ؛ کہا؛ امیٹھی میں سبھی ترقیاتی کام ختم، بی جے پی لیڈران صرف فضول باتوں میں مصروف

Source: S.O. News Service | Published on 15th May 2024, 11:39 AM | ملکی خبریں |

امیٹھی، 15/مئی (ایس او نیوز /ایجنسی) کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے امیٹھی میں پارٹی امیدوار کشوری لال شرما کی حمایت میں منگل کو  ایک بار پھر زوردار انتخابی تشہیر کی۔ انھوں نے ایک جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امیٹھی سے راہل گاندھی کے ہارنے کے بعد یہاں کے سبھی ترقیاتی کام ختم ہو گئے ہیں۔ انھوں نے امیٹھی سے موجودہ رکن پارلیمنٹ اسمرتی ایرانی کا نام لیے بغیر کہا کہ ’’گزشتہ 10-5 سال میں یہاں کی سیاست کو بدل دیا گیا ہے۔ یہاں کی رکن پارلیمنٹ صرف ایک کام کے لیے آئیں کہ راہل گاندھی کو ہرانا ہے۔ ان کو ہرانے کے لیے خوب جھوٹ پھیلایا گیا۔ اور جیسے ہی  راہل گاندھی ہارے، یہاں کے  سبھی ترقیاتی کام ختم ہو گئے۔‘‘

پرینکا گاندھی کا کہنا ہے کہ آج امیٹھی میں ہریالی ہے، لیکن یہاں پہلے ایسی زمین تھی جس میں پیداوار نہیں تھی۔ راجیو گاندھی جی نے سب سے پہلے یہاں بہتری کے لیے کام کیا۔ پرینکا نے کہا کہ ’’جب میرے والد محترم آپ کے رکن پارلیمنٹ رہے، تب تک  یہاں خوب ترقی ہوئی۔ آج امیٹھی میں ہریالی ہے، لیکن پہلے یہاں کافی زمین اوسر تھی۔ راجیو جی نے اوسر سدھار اور سنچائی منصوبہ شروع کیا۔ پھر جب بڑی صنعتیں کھلیں تو امیٹھی میں معیشت مضبوط ہوئی۔ امیٹھی میں ایس اے آئی ایل، بی ایچ ای ایل، ایچ اے ایل اور سنجے گاندھی اسپتال جیسے بڑے بڑے ادارے بنے۔‘‘ وہ مزید کہتی ہیں کہ جب کوئی اچھی پالیسی، اچھی نیت اور خلوص کے ساتھ کام کرتا ہے تو ترقی ہوتی ہے۔ امیٹھی سے ہمارا رشتہ بہت پرانا ہے۔ میرے والد کو آپ نے وزیر اعظم بنایا، آپ نے ہمارے والد اور والدہ کو کامیاب اس لیے بنایا کیونکہ انھوں نے آپ کی خدمت کی۔

پرینکا گاندھی نے موجودہ دور کی سیاست پر بھی حملہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ پہلے صحت مند سیاست ہوتی تھی۔ بی جے پی میں بھی پہلے اچھے لیڈران تھے۔ واجپئی جی اچھے لیڈر تھے، وہ اپنے عہدہ کے وقار کو سمجھتے تھے۔ لیکن آج بی جے پی کے لیڈران فضول کی باتیں کرتے ہیں۔ کچھ پرانی یادیں تازہ کرتے ہوئے پرینکا کہتی ہیں ’’میں نے دیکھا ہے کہ میری ماں ’آئی کیمپ‘ میں جا کر بچوں کی آنکھوں میں دوائی ڈالتی تھیں۔ گاؤں میں کوئی مسئلہ کھڑا ہونے پر فوراً پہنچ جاتی تھیں۔ لیکن آپ کی رکن پارلیمنٹ (اسمرتی ایرانی) صرف ٹی وی میں نظر آتی ہیں۔‘‘ وہ مزید کہتی ہیں کہ ’’مودی جی کی حکومت میں 70 کروڑ لوگ بے روزگار ہیں۔ 45 سال میں سب سے زیادہ بے روزگاری ہے۔ آپ کی رکن پارلیمنٹ بے روزگاری اور مہنگائی پر ایک لفظ نہیں بولتی ہے۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

کشن گنج میں تحفظ ناموس رسالت و اوقاف کی کمیٹی تشکیل؛ شانِ رسالت میں گستاخی برداشت نہیں کی جائے گی

معہد سنابل للبنات، تالباڑی چھترگاچھ میں بین المسالک علمائے کرام کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں تحفظ ناموس رسالت و اوقاف کے موضوع پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس میٹنگ میں علاقے کے معروف علمائے دیوبند، علمائے اہل حدیث اور علمائے بریلوی نے شرکت کی اور ایک نئی کمیٹی تشکیل دی جس کا ...

جے پی سی میٹنگ میں وقف ترمیمی بل کو لے کر مسلم تنظیموں نے کی شدید مخالفت، اپوزیشن نے کیے تیز وتند سوالات؛ اے ایس آئی اہلکاروں پر جے پی سی کو گمراہ کرنے کا الزام ؛ مقدمہ درج کرنے کا انتباہ

وقف (ترمیمی) بل پر غور کرنے کے لیے تشکیل دی گئی جے پی سی کی چوتھی میٹنگ میں بھی زبردست ہنگامہ ہوا اور  اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان پارلیمان نے تیز و تند سوالات کرتے ہوئے   ں محکمہ آثار قدیمہ کی طرف سے دی گئی پیشکش کو غلط قرار دیتے ہوئے میٹنگ میں ہنگامہ  برپا کیا۔

مدھیہ پردیش کے جبل پور میں سومناتھ ایکسپریس کے دو ڈبے پٹری سے اترگئے؛ رفتار دھیمی ہونے کی وجہ سے ٹل گیا بڑا حادثہ

مدھیہ پردیش کے جبل پور میں ایک ریل حادثہ پیش آیا ہے جہاں سومناتھ ایکسپریس کے 2 ڈبے پٹری سے اتر گئے۔ سومناتھ ایکسپریس اندور سے جبل پور آ رہی تھی کہ اسی دوران یہ ریلوے اسٹیشن کے پاس 'ڈی ریل' ہو گئی۔ ریلوے افسران کا کہنا ہے کہ ٹرین کے اسٹیشن پلیٹ فارم پہنچنے کی وجہ سے اس کی رفتار ...

بنگال اسمبلی میں منظور 'اپراجیتا' بل، پر بہت ساری خامیاں ہونے کا بنگال گورنر کا دعویٰ؛ غور کرنے صدرہند کو کیا گیا روانہ

مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس نے اسمبلی سے منظور کردہ ’اپراجیتا بل‘ کو غور کے لیے صدر دروپدی مرمو کو بھیج دیا ہے۔ چیف سکریٹری منوج پنت نے دن کے وقت گورنر سی وی آنند بوس کو بل کی تکنیکی رپورٹ پیش کی تھی، اسے پڑھنے کے بعد گورنر نے بل کو مرمو کو بھیج دیا۔ واضح رہے کہ اپراجیتا ...

دہلی کی جیلوں میں بند قیدیوں کی موت واقع ہونے پر حکومت دے گی ساڑھے سات لاکھ روپے معاوضہ

دہلی کی جیلوں میں غیر فطری وجوہات کی وجہ سے مرنے والے قیدیوں کے اہل خانہ یا قانونی ورثاء کو  دہلی حکومت نے7.5 لاکھ روپے کا معاوضہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ دہلی کے وزیر داخلہ کیلاش گہلوت نے   بتایا کہ یہ اقدام جیل کے نظام میں انصاف اور جوابدہی کو یقینی بنانے کے ہمارے عزم کو واضح ...