منی پور میں سیاسی بحران، وزیر اعلیٰ بیرین سنگھ کی میٹنگ سے 18 ایم ایل اے غائب

Source: S.O. News Service | Published on 19th November 2024, 5:37 PM | ملکی خبریں |

امپھال، 19/نومبر (ایس او نیوز /ایجنسی) منی پور میں صورتحال ایک بار پھر بگڑ گئی ہے۔ ریاست میں جاری تشدد اور احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر کئی اضلاع میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے، جبکہ انٹرنیٹ سروسز بھی معطل کر دی گئی ہیں۔ اسی دوران، یہاں سیاسی بحران بھی سر اٹھاتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ پیر کے روز وزیر اعلیٰ بیرین سنگھ نے منی پور میں بڑھتے تشدد کے واقعات پر این ڈی اے کی ایک میٹنگ بلائی تھی، تاہم 45 میں سے صرف 27 اراکین اسمبلی میٹنگ میں شریک ہوئے، جب کہ 18 ایم ایل اے غیر حاضر رہے۔

سرکاری افسروں کے مطابق میٹنگ میں شرکت نہیں کرنے والے اراکین اسمبلی میں سے 6 نے میڈیکل وجوہات کا حوالہ دیا۔ وہیں 11 اراکین اسمبلی، جن میں سے ایک وزیر بھی شامل ہیں، نے اپنی عدم شرکت کی اب تک وجہ نہیں بتائی ہے۔

میٹنگ سے غائب رہنے والے اراکین میں بیرین کابینہ میں شامل وآئی کھیم چند سنگھ بھی شامل ہیں۔ 10 آدیباسی اراکین اسمبلی نے بھی اس اہم میٹنگ سے دوری بنائے رکھی، اس میں 7 بی جے پی اور 3 آزاد اراکین اسمبلی ہیں۔

وزیر اعلیٰ سکریٹریٹ میں تین گھنٹے تک چلی یہ میٹنگ کونراڈ سنگما کی پارٹی کے ذریعہ بی جے پی حکومت سے حمایت واپس لینے کے بعد بلائی گئی تھی۔ 60 اراکین اسمبلی والی قانون ساز اسمبلی میں کونراڈ سنگما کی این پی پی کے پاس 7 اراکین اسمبلی ہیں۔ این پی پی کا کہنا ہے کہ بیرین سنگھ حکومت علاقے کے بحران کو حل کرنے اور امن بحال کرنے میں پوری طرح سے ناکام ثابت ہوئی ہے۔ حالانکہ ذرائع کے مطابق حمایت واپسی کے بعد بھی قریب 4 این پی پی اراکین اسمبلی اس میٹنگ میں شامل ہوئے۔

وزیر اعلیٰ بیرین سنگھ نے منی پور میں حالیہ تشدد کے واقعات کے سلسلے میں ایک پوسٹ بھی کیا ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ جیریبام میں معصوموں کی موت کی ہم مذمت کرتے ہیں۔ یہاں پر امن بحال ہوگا اور لوگوں کو انصاف ملے گا۔ واقعہ کے قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ افسپا اور ریاست میں انصاف کے نظام کی بحالی کو لے کر اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

نتیش کمار کی سرکاری گاڑی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کر رہی ہے، آلودگی کا سرٹیفکیٹ بھی غائب

بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی سرکاری گاڑی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتی ہوئی پائی گئی ہے۔ اس گاڑی کا پولیوشن سرٹیفکیٹ 4 اگست 2024 کو ختم ہو چکا ہے، لیکن اس کے باوجود یہ گاڑی سڑکوں پر چلتی نظر آئی۔ یہ انکشاف اس وقت ہوا جب وزیر اعلیٰ منگل کو روہتاس ضلع کے کارگھر بلاک کے کشاہی ...

متھرا شاہی عیدگاہ تنازعہ: ہندو فریق کی روزانہ سماعت کی درخواست مسترد، اگلی سماعت 28 نومبر کو مقرر

متھرا شاہی عیدگاہ مسجد اور کرشن جنم بھومی تنازعہ سے متعلق ہندو فریق کی جانب سے دائر کی گئی ایک عرضی کو الٰہ آباد ہائی کورٹ نے مسترد کر دیا ہے۔ یہ عرضی سوٹ نمبر 4 کے فریق آشوتوش پانڈے کی جانب سے دائر کی گئی تھی، جس میں درخواست کی گئی تھی کہ تنازعہ سے منسلک تمام مقدمات کی روزانہ ...

منی پور تشدد: کھرگے کا صدر مرمو کو خط، فوری مداخلت کو قرار دیا آئینی ضرورت

نی پور میں جاری تازہ تشدد پر کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کو ایک خط ارسال کیا، جس میں فوری مداخلت کی اپیل کی گئی ہے۔ کھڑگے نے صدر سے درخواست کی ہے کہ وہ یہ یقینی بنائیں کہ ریاست کے عوام کو امن و سکون کے ساتھ ...

سپریم کورٹ: چیف جسٹس سنجیو کھنہ کا اہم فیصلہ، ضروری مقدمات کی سماعت کے لیے مخصوص دن مختص

سپریم کورٹ نے مقدمات کی سماعت کے طریقہ کار میں ایک اہم تبدیلی کی ہے۔ اس نئے فیصلے کے تحت، اب سپریم کورٹ کی بنچ منگل، بدھ، اور جمعرات کو جزوی طور پر مستقل اور انتہائی ضروری مقدمات کی سماعت کر سکتی ہے۔ پہلے کے طریقہ کار میں، ان دنوں کو غیر متنوع ایام سمجھا جاتا تھا، جن میں صرف ...

مہاراشٹر میں انتخابی تشدد پر سنجے راؤت برہم، حکومت کی کارکردگی پر سوالات

  شیوسینا یو بی ٹی کے رکن پارلیمان سنجے راؤت نے مہاراشٹر میں این سی پی-ایس پی کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ انیل دیشمکھ پر حملے کو نظم و نسق کی ناکامی قرار دیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر کی صورتحال اتنی بدتر کبھی نہیں رہی۔ انتخابی عمل کے دوران اس قسم ...

ممبئی: ونود تاوڑے کے نقدی اسکینڈل پر کھرگے اور راہل گاندھی نے پی ایم مودی کوبنایا تنقید کا نشانہ

مہاراشٹر میں 20 نومبر کو اسمبلی کی 288 سیٹوں کے لیے ووٹنگ ہونے والی ہے، لیکن اس سے پہلے بی جے پی کے جنرل سکریٹری ونود تاوڑے کے پاس سے کروڑوں روپے کی نقدی برآمد ہونے کے بعد سیاسی ہلچل مچ گئی ہے۔ اس معاملے پر کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے اور لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل ...