بھٹکل: پیدل چل رہے شخص کو بائیک نے ماری ٹکر؛ مینگلور اسپتال میں انتقال

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 27th November 2024, 11:54 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل، 27 نومبر (ایس او نیوز): بھٹکل کورٹ کے قریب نیشنل ہائی وے پر پیش آئے سڑک حادثے میں ایک شخص کی موت واقع ہوگئی۔ مرحوم کی شناخت بھٹکل کوگتی کے رہائشی حسین شبیر بنٹوال (58) کے طور پر کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق حسین شبیر صاحب نیشنل ہائی وے پر شمس الدین سرکل کی طرف جا رہے تھے کہ مخالف سمت سے آنے والی ایک تیز رفتار بائیک نے انہیں ٹکر مار دی۔ حادثہ بدھ کی شام تقریباً پانچ بجے پیش آیا۔ زخمی حالت میں انہیں فوری طور پر بھٹکل سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی علاج کے بعد مینگلور کے ایک پرائیویٹ اسپتال لے جایا گیا۔ بدقسمتی سے رات تقریباً 10:30 بجے خبر موصول ہوئی کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔

بھٹکل ٹاؤن پولیس تھانے میں معاملہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل : بستی سے اُتّر کوپّا جانے کے لئے نیشنل ہائی وے پر انڈر پاس تعمیر کرنے کا مطالبہ ؛احتجاجیوں نے ہائی وے کام روک کر افسران کو لیا آڑے ہاتھ

تعلقہ کے  مرڈیشور  میں  بستی سے اُتّر کوپّا    کو جوڑنے والے روڈ پر آج بدھ صبح  اُس وقت کشیدگی پیدا ہوگئی جب  نیشنل ہائی وے تعمیراتی کمپنی  "آئی آر بی"  کی جانب سے قومی شاہراہ کی تعمیر کے لیے مشینری لائی گئی، مگر  مقامی افراد کی بڑی تعداد نے موقع پر جمع ہو کر اس تعمیراتی کام ...

کرناٹک میں بھی جلد ہی شروع ہوگا بجلی کے 'پری پیڈ' میٹر نصب کرنے کا سلسلہ

ریاست میں بجلی کے 'پری پیڈ' میٹرس لگانے کا سلسلہ جلد ہی شروع کیا جائے گا جس کے تحت صارفین کو موبائل فون اور انٹرنیٹ کنکشن کی طرح اپنے بجلی کے میٹرس کو پیشگی طور پر ریچارج کرنا ہوگا، جس کے بعد ہر مہینے خرچ ہونے والی بجلی کی رقم اس میں سے منہا ہو جائے گی ۔

ساحلی علاقے کے اراکین پارلیمان کی وزیر ریلوے سے ملاقات - مختلف مسائل پر ہوئی گفتگو

ساحلی علاقے سے تعلق رکھنے والے اراکین پارلیمان نے نئی دہلی کے ریلوے بھون میں وزیر ریلوے اشوینی وئیشنو سے ملاقات کی اور ساحلی علاقے کی ریلوے خدمات سے متعلق ہمہ جہتی مسائل پر گفتگو کی  جس میں کونکن ریلوے کے انضمام کا اگلا مرحلہ  پر رائے مشورہ بھی شامل تھا ۔

کاروار سی برڈ منصوبے کے متاثرین کے مسائل حل کرنے کے لئے رکن پارلیمان کاگیری نے کی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ سے ملاقات 

کینرا رکن پارلیمان وشویشورا ہیگڑے کاگیری نے کاروار سی برڈ منصوبے سے متاثرین کے مسائل حل کرنے کے لئے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ سے نئی دہلی میں ملاقات کی اور ان کے سامنے   سی برڈ منصوبے  کے لئے اپنی زمین جائیداد کھونے والوں  کے بقایا معاوضوں کو جلد سے جلد جاری کرنے کا مطالبہ رکھا۔

جنوبی کوریا میں شدید برفباری، 2 ہلاکتیں اور 200 پروازیں معطل

جنوبی کوریا میں ریکارڈ برفباری نے معمولات زندگی کو مکمل طور پر متاثر کر دیا، جس کے نتیجے میں شہری اپنے گھروں تک محدود ہو کر رہ گئے اور روزمرہ کی سرگرمیاں مفلوج ہو گئیں۔ برفباری نے سڑکوں کو بھی بند کر دیا، جس سے سفر میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

آگرہ-لکھنؤ ایکسپریس وے پر خوفناک حادثہ، سیفئی میڈیکل یونیورسٹی کے 5 ڈاکٹر ہلاک

اتر پردیش کی سیفئی میڈیکل یونیورسٹی کے پانچ ڈاکٹروں کی موت ایک دردناک سڑک حادثے میں ہو گئی ہے۔ یہ حادثہ بدھ کی صبح آگرہ-لکھنؤ ایکسپریس وے پر قنوج کے تروہ علاقے میں پیش آیا۔ تمام متاثرہ افراد یونیورسٹی کے پی جی طلباء تھے، جو ایک شادی میں شرکت کے بعد واپس سیفئی جا رہے تھے۔ رپورٹ ...

چار ریاستوں میں راجیہ سبھا کی 6 نشستوں کے لیے ضمنی انتخابات کا اعلان، 20 دسمبر کو ووٹنگ

الیکشن کمیشن نے آج چار ریاستوں میں راجیہ سبھا کی 6 خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا باضابطہ اعلان کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ان تمام نشستوں پر 20 دسمبر کو ووٹنگ ہوگی۔ جن ریاستوں میں یہ ضمنی انتخابات ہوں گے ان میں آندھرا پردیش، اڈیشہ، مغربی بنگال اور ہریانہ شامل ہیں۔

سمریتی ایرانی  کے ہاتھوں عجمان میں  تُھمبے انسٹی ٹیوٹ آف ایس تھیٹکس کا افتتاح ؛ جدید سہولیات اور خدمات کی پیشکش

 ہندوستان  کی سابق مرکزی وزیر، سمریتی ایرانی نے عجمان  کے الجُرف علا قے میں تھُمبے میڈی سٹی  کے تھمبے یونیورسٹی اسپتال کا دورہ  کرتے ہوئے  تھُمبے انسٹی ٹیوٹ  آف ایس تھیٹکس (ٹی آئی اے) کا افتتاح کیا۔ اس تقریب کی میزبانی تھمبے گروپ کے بانی صدر ڈاکٹر تھمبے معیدین نے کی، جبکہ اس ...

بھٹکل میں ساحل یوتھ اسوسی ایشن نستار کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ لیول فلڈ لائٹ کبڈی ٹورنامنٹ؛ مغرب کے بعد میچس ہوں گے دلچسپ

  بھٹکل   آئس فیکٹری کے قریب  واقع مدینہ گراونڈ میں منعقدہ  ساحل یوتھ اسوسی ایشن کے زیراہتمام فلڈ لائٹ ڈسٹرکٹ لیول کبڈی ٹورنامنٹ  نستار ٹرافی 2024 کے دوسرے دن آج مغرب اذان سے پہلے تک 12 لیگ مقابلے ہوچکے ہیں،جبکہ چار مزید لیگ میچس کے بعد کوارٹر فائنل  شروع ہونے والے ہیں۔