بہار: نالندہ میں تیز رفتار بائیک ٹکر کے نتیجے میں 4 نوجوان ہلاک، 2 شدید زخمی

Source: S.O. News Service | Published on 13th October 2024, 6:51 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نالندہ ، 13/اکتوبر (ایس او نیوز /ایجنسی) بہار کے نالندہ میں ہفتہ کی رات ایک مہلک سڑک حادثہ پیش آیا۔ درگا پوجا کے موقع پر 6 بائک سوار میلے کی جانب نکلے تھے، لیکن آپس میں دونوں بائک کی شدید ٹکر ہو گئی، جس کے نتیجے میں 4 نوجوانوں کی جانیں چلی گئیں۔ یہ واقعہ سرمیرا تھانہ کے بڑھیا موڑ کے قریب پیش آیا۔ نوجوانوں کی ہلاکت کے بعد ان کے کنبے میں گہرے افسوس کا ماحول چھا گیا ہے۔

حادثہ کے بعد جائے وقوع سے گزر رہی پولیس نے سبھی کو علاج کے لیے بہار شریف کے صدر اسپتال میں داخل کرایا جہاں ڈاکٹروں نے 4 نوجوانوں کو مردہ قرار دے دیا۔ مہلوکین کی شناخت شیخ پورہ گاؤں کے دلیپ کمار کے 22 سالہ بیٹے راجن کمار، راج کمار کے 35 سالہ بیٹے ششی رنجن کمار، سرمیرا کے محی الدین پور کے باشندہ سنجے کیوٹ کے 24 سالہ بیٹے سونو کمار کے طور پر ہوئی ہے۔ وہیں چوتھا مرنے والا سونو کمار کا دوست باس کمار ہے جو گیا کا رہنے والا ہے۔

زخمی ہوئے نوجوانوں میں ساگر کیوٹ کا بیٹا سورج اور روہن کیوٹ کا بیٹا راج ہنس شامل ہے۔ فی الحال ان دونوں کا علاج پاواپوری میڈیکل ہاسپیٹل ویمس میں کیا جا رہا ہے۔ ان دونوں کی بھی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔

واقعہ کے سلسلے میں بتایا جاتا ہے کہ سونو اپنے تین دیگر دوست کے ساتھ ایک بائک پر سوار ہوکر میلہ گھومنے نکلا تھا۔ آگے سے بائک پر دو لوگ سوار تھے جس سے سیدھی ٹکر ہو گئی اور اس کے بعد یہ بڑا واقعہ پیش آیا۔

سرمیرا تھانہ کی پولیس نے بتایا کہ پولیس گشتی میں تھی اسی دوران سڑک حادثہ پر نظر پڑی۔ سبھی کو علاج کے لیے لے جایا گیا لیکن تب تک 4 نوجوان کی موت ہو چکی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ تیز رفتار کی وجہ سے ہوئی زوردار ٹکر کے بعد دونوں بائک کے پرخچے اڑ چکے تھے۔

پولیس نے اس سلسلے میں سبھی کے اہل خانہ کو اس حادثہ کی اطلاع دی، جس کے بعد رشتہ دار صدر اسپتال پہنچے اور مہلوکین کی شناخت کی۔ لاش کا پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد اسے اہل خانہ کو سونپ دیا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

بابا صدیقی قتل: عمران پرتاپ گڑھی کا مطالبہ، مہاراشٹر اور مرکزی حکومت کو جوابدہی، گورنر اور وزیر داخلہ کے استعفے کی ضرورت

 کانگریس پارٹی کے رہنما اور رکن پارلیمان عمران پرتاپ گڑھی نے بابا صدیقی کے قتل کے واقعے پر ایک پریس کانفرنس کے دوران گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور مہاراشٹر حکومت، خاص طور پر وزیر داخلہ کو اس قتل کا براہ راست ذمہ دار ٹھہرایا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس سنگین واقعے کی فوری اور غیر ...

مدارس کی فنڈنگ معطل کرنے کے لیے این سی پی سی آر کی ریاستی حکومتوں کو خط ارسال

نیشنل کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس (این سی پی سی آر) نے یہ سفارش کی ہے کہ ہندوستان کی تمام ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے مدرسہ بورڈز کی مالی امداد بند کریں۔ تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے چیف سیکریٹریز کو بھیجے گئے ایک خط میں، این سی پی سی آر کے چیئرمین ...

آگرہ: شرد پورنیما کی رات چاندنی میں'تاج محل' کا دلکش منظر دیکھیں

شرد پورنیما کے موقع پر جب چاند کی ٹھنڈی شعاعیں تاج محل کی پچّی کاری میں جڑے قیمتی پتھروں پر پڑیں گی، تو وہ چمک اٹھیں گے۔ تاج محل کے شائقین اس شاندار منظر کے منتظر رہتے ہیں اور اس کو دیکھنے کے لیے پورے سال بے چینی سے انتظار کرتے ہیں۔ جب قیمتی پتھر اپنی چمک بکھیرتے ہیں، تو یہ منظر ...

حکمران جماعت کے رہنماؤں کی عدم تحفظ: شرد ادھو گروپ کا زوردار حملہ

این سی پی (اجیت پوار) کے رہنما بابا صدیقی کو ممبئی میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ نیوز پورٹل ’آج تک‘ کے مطابق، حملہ آوروں نے ان پر پانچ راؤنڈ فائر کیے، جس میں سے بابا صدیقی کو تین گولیاں لگیں۔ سینے میں گولی لگنے کے بعد وہ فوراً گر گئے۔ انہیں ممبئی کے لیلاوتی اسپتال منتقل کیا ...

تمل ناڈو ٹرین حادثہ: کاوارائی پیٹائی اسٹیشن پر ٹریک کی بحالی کے بعد پہلی ٹرین کی آمد و رفت بحال

تمل ناڈو کے کاوارائی پیٹائی ریلوے اسٹیشن پر مین لائن ٹریفک کو ریکارڈ وقت میں بحال کردیا گیا ہے اور اس سیکشن میں پہلی ٹرین بھی چلائی گئی۔ یاد رہے کہ میسور-دربھنگا باگمتی ایکسپریس اور ایک مال گاڑی کے درمیان جمعہ کی رات تصادم کے نتیجے میں یہ ریلوے روٹ متاثر ہوا تھا۔

تمل ناڈو ٹرین حادثہ: کاوارائی پیٹائی اسٹیشن پر ٹریک کی بحالی کے بعد پہلی ٹرین کی آمد و رفت بحال

تمل ناڈو کے کاوارائی پیٹائی ریلوے اسٹیشن پر مین لائن ٹریفک کو ریکارڈ وقت میں بحال کردیا گیا ہے اور اس سیکشن میں پہلی ٹرین بھی چلائی گئی۔ یاد رہے کہ میسور-دربھنگا باگمتی ایکسپریس اور ایک مال گاڑی کے درمیان جمعہ کی رات تصادم کے نتیجے میں یہ ریلوے روٹ متاثر ہوا تھا۔

مرڈیشور ساحل کے دائیں جانب سیاحوں کے داخلے پر لگی پابندی ہٹا دی گئی

بھٹکل تعلقہ کے سیاحتی مقام مرڈیشور میں ساحل سمندر پر سیاحوں کی تفریح پر لگائی گئی پابندی میں نرمی لاتے ہوئے اب ساحل کے دائیں جانب کا علاقہ عوام اور سیاحوں کے لئے  کھول دیا گیا ہے ۔ البتہ مندر کے بائیں جانب والے ساحل پر ابھی یہ پابندی برقرار رکھی گئی ہے ۔

دہلی یونیورسٹی کے سابق پروفیسر سائی بابا کا انتقال، یو اے پی اے کیس میں ملی تھی رہائی

ماؤنوازوں سے مبینہ تعلقات کے الزامات میں سات ماہ قبل بری ہونے والے دہلی یونیورسٹی کے سابق پروفیسر جی این سائی بابا کا ہفتہ کو دہلی کے ایک سرکاری اسپتال میں انتقال ہو گیا۔ ان کی عمر 54 سال تھی۔ وہ گال بلڈر کے انفکشن میں مبتلا تھے اور دو ہفتے پہلے ان کی سرجری کی گئی تھی، جس کے بعد ...

بابا صدیقی کا قتل، امن و امان کے حالات کو اجاگر کرتا ہے: راہل گاندھی

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (اجیت پوار) کے رہنما اور مہاراشٹر کے سابق وزیر بابا صدیقی کو 12 اکتوبر کی رات ممبئی کے باندرہ ایسٹ علاقے میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق، اس واقعے کے سلسلے میں دو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ حکام اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں تاکہ ...

ہمیں اب 'اُلٹ پلٹ' کرنے کا وقت آ گیا ہے: منوج جرنگے

مراٹھا سماجی کارکن منوج جرنگے نے بیڑ میں اپنی پہلی دسہرہ ریلی کے دوران ایک بڑی تعداد میں موجود لوگوں سے خطاب کیا، جس کی تیاری کئی دنوں سے کی جا رہی تھی۔ سنیچر کو لوگوں کی بھیڑ نے اس مقام کو بھر دیا، اور جرنگے نے اپنے خطاب میں کہا، "اب ہمیں (اقتدار میں) الٹ پلٹ کرنا ہی ہوگا۔"