بھٹکل رابطہ تعلیمی ایوارڈ؛ نیو شمس اسکول کو بیسٹ اسکول اور علی پبلک اسکول کی ٹیچر کو بیسٹ ٹیچر کا ایوارڈ؛ رابطہ ویب سائٹ کا بھی کیا گیا اجراء

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 17th July 2024, 11:31 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 17 جولائی (ایس او نیوز):بھٹکل کے ہونہار اورتعلیمی میدان میں ٹاپ کرنے والے طلبہ سمیت بھٹکل کے مسلم زیر انتظامیہ بیسٹ اسکول اور بیسٹ ٹیچروں کو ایوارڈ سے نوازنے اور ان کی تہنیت کرنے میں پیش پیش گلف کی10 جماعتوں کا مشترکہ ادارہ رابطہ سوسائٹی نے امسال بیسٹ اسکول کا ایوارڈ  نیو شمس   اسکول کو  دیا ہے، تربیت ایجوکیشن سوسائٹی کے تحت  ICSE  ( انڈین  سرٹی فیکٹ آف سکینڈری ایجوکیشن) نصاب کے تحت شمس اسکول  گذشتہ پانچ چھ سالوں سے  میٹرک میں صد فیصد کامیابی درج کررہا ہےجبکہ  امسال شمس میں پی یو سی کی بھی شروعات  ہوچکی ہے۔ بیسٹ اسکول کا ایوارڈ حاصل کرنے کے موقع پر تربیت ایجوکشن سوسائٹی کے صدر اسماعیل محتشم، نائب صدر سید قطب برماور، فائنانس سکریٹری عزیز الرحمن رکن الدین ندوی، پرنسپال لیاقت علی اور دیگر ذمہ داران  عبدالقادر باشہ رکن الدین، ایس ایم سید زُبیر مولانا ،  ایس ایم سید شکیل  اور رضا مانوی صاحب موجود تھے۔ 

بیسٹ اسکول کے ساتھ ساتھ اِمسال کا بیسٹ ٹیچر ایوارڈ علی پبلک اسکول کی سائنس ٹیچر رفعت کوبٹے نے حاصل کیا۔ مسقط  اسپتال میں  بحثیت ڈاکٹر خدمات انجام دینے والی   ڈاکٹر  وسیمہ ایوب  کو  رابطہ سوسائٹی کی طرف سے  منعقدہ بھٹکل  کے صاحبِ فراش   مریضوں کا علاج کرنے، اُن کی خبرگیری کرنے اور ان کے لئے بہتر علاج تجویز کرنے میں رہنمائی کرنے پر  تہنیت  پیش کی گئی، اسی طرح رابطہ سوسائٹی کی ایماء پر   رابطہ آفس میں بھٹکل کے عوام کو کنڑا کی تعلیم فراہم کرنے   میں  اپنی جانب سے مفت خدمات پیش کرنے پر  انجمن ڈگری کالج کے سابق پرنسپال ڈاکٹر ضمیراللہ شریف کی تہنیت کی گئی۔  رابطہ تعلیمی ایوارڈ کے موقعوں پر ہر سال  اپنی خدمات پیش کرنے اور بالخصوص خواتین  والنٹیرس فراہم کرنے اور خواتین میں ایوارڈ کی تقسیم وغیرہ جیسے کاموں میں رابطہ سوسائٹی کو ہر طرح کا تعاون فراہم کرنے پر  انجمن  ویمن پی یو کالج  کی پرنسپال فرزانہ محتشم  کی  خدمات کو بھی سراہا گیا اور ا ن کی بھی تہنیت کی گئی۔

 بدھ کی شام انجمن آباد میدان میں منعقدہ رابطہ تعلیمی  ایوارڈ کی  اختتامی تقریب  پر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے سرگرم رکن اور معروف عالم دین مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی  نےاپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ  بچوں کو تعلیم کے ساتھ اُن میں اخلاقی اقدار کو فروغ دینے کی طرف بھی توجہ دی جائے۔ مولانا نے کہا کہ  آج کل  جتنے زیادہ  تعلیمی ادارے اور تعلیم یافتہ افراد بڑھتے جا رہے ہیں، ہمارا معاشرہ بھی اُتنا ہی   زیادہ بگڑتا جا رہا ہے،انہوں نے  تعلیمی اداروں کے سربراہان اور اساتذہ کو اس معاملے پر سنجیدگی سے غور کرنے کی   صلاح دی۔ مولانا نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ ہمارے تعلیمی ادارے صرف اسکول کی عمارت اور وسائل کی مضبوطی پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں، حالانکہ  طلباء میں اخلاقی اقدار کو فروغ دینے کی طرف زیادہ  توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

پروگرام میں  مولانا سجاد نعمانی کےہاتھوں رابطہ سوسائٹی  کی ویب سائٹ www.rabitasociety.org  کا بھی اجراء کیا گیا، ویب سائٹ کے تعلق سے جیلانی محتشم نے بتایا کہ رابطہ  سوسائٹی کی  خدمات کے تعلق سے مکمل معلومات آپڈیٹ کی جائے گی، اسی طرح  گلف کی جماعتوں اور رابطہ کے لئے اب تک جن لوگوں نے بھی خدمات پیش کی ہیں ، تفصیلات  فراہم کی جائے گی۔بتایا گیا ہے کہ   ویب سائٹ کو تیار کرنے کی ذمہ داری  جیلانی محتشم  اور طٰحہ معلم    کے سپرد  ہے۔

رابطہ  سوسائٹی کے صدر عمر فاروق مصبا ح نے تقریب کی صدارت کی۔ جنرل سکریٹری  عتیق الرحمن منیری نے افتتاحی کلمات میں رابطہ سوسائٹی کی سرگرمیوں کا تعارف کرایا۔تقریب میں قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم کے صدر عنایت اللہ شاہ بندری، قومی تعلیمی ادارہ انجمن حامئی مسلمین کے  صدر یونس قاضیا، بھٹکل کے قاضی صاحبان مولانا عبد الرب خطیبی ندوی،  مولانا خواجہ معین الدین اکرمی مدنی سمیت  دیگر مختلف جماعتوں کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔

رابطہ ایوارڈ  کے لئے ناموں کا اعلان عبدالسلام دامدا ابو نے کیا،تعلیمی ایوارڈ  پروگرام کے کنوینر یاسر قاسمجی نے آخر میں کلمہ تشکر پیش کیا۔

جن ہونہار اسٹوڈینٹس کو رابطہ تعلیمی ایوارڈ سے نوازا گیا،  ان کے نام یہ ہیں:

 

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو کے قریب بنٹوال میں اشتعال انگیز بیانات کے بعد کشیدگی

عید میلاد النبی کو لے کر  وشوا ہندو پریشد کے لیڈر شرن پمپ ویل  کی طرف سے اشتعال انگیز بیان کے بعد جب ر بنٹوال میونسپالٹی کے سابق چیرمین محمد شریف  نے اُنہیں اُسی  کے انداز میں جواب دینے کی  مبینہ   کوشش کے نتیجے میں آج  پیر صبح بنٹوال کے    بی سی روڈ علاقے میں ماحول کشیدہ ...

عالمی یوم جمہوریت کے موقع پر بھٹکل میں قائم ہوئی تاریخی انسانی زنجیر؛ وزیر منکال وئیدیا نے کی جمہوری نظام کو مستحکم کرنے کی اپیل

  بھٹکل تعلقہ میں عالمی یوم جمہوریہ کے موقع پر  شہر بھٹکل میں تاریخی انسانی زنجیر کا مظاہرہ دیکھنے کو ملا اور زوردار بارش بھی اس زنجیر کو توڑنے میں ناکام نظر آئی۔ ہائی اسکول اور کالج اسٹوڈینٹس سمیت  ٹیچرس، لیکچررس، سرکاری ملازمین اور بعض اداروں کے ذمہ داران   نے   حکومت ...

وقف ترمیمی بِل کی سخت مخالفت کرتے ہوئے ایس ڈی پی آئی نے بھٹکل میں کیا احتجاجی مظاہرہ

وقف ترمیمی بل کی سخت مخالفت کرتے ہوئے سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) بھٹکل یونٹ کی جانب سے سرکیوٹ ہاؤس کے باہر نیشنل ہائی وے کے کنارے  احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام لگایا کہ وقف کی زمینوں کو ہڑپنے کے مقصد سے ...