بھٹکل سرکاری اسپتال میں 24 مارچ کو منعقد ہوگا مفت میڈیکل کیمپ؛ مینگلور سے ہڈیوں کے ماہر ڈاکٹرس بھی پیش کریں گے خدمات
بھٹکل ،21 / نومبر (ایس او نیوز) تعلقہ جرنلسٹ ویلفیئر ایسو سی ایشن اور کریاشیل گیلیرا بلگا کی طرف سے اور سرکاری اسپتال کے تعاون سے 24 نومبر کو ایک طبی جانچ کیمپ منعقد کیا جا رہا ہے جس میں منگلورو کے کے ایس ہیگڑے ہاسپٹل سے ڈاکٹروں کی ٹیم شرکت کرے گی ۔
بھٹکل سرکاری اسپتال میں منعقدہ اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کے ایس ہیگڑے ہاسپٹل کے مارکیٹنگ شعبہ کے منیجر جئے سن نے بتایا کہ کے ایس ہیگڑے ہاسپٹل میں خدمات انجام دے رہے جوڑوں اور ہڈیو کے ماہر ڈاکٹر وکرم شیٹی، جنرل سرجن ڈاکٹر ابھیجیت ایس شیٹی، جوڑوں اور ہڈیوں کے ماہر ڈاکٹر پرتھوی کے پی ، پلاسٹک سرجری کے ماہر ڈاکٹر بھرت جے نائک جیسے ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم اس کیمپ میں مریضوں کا معائنہ کرے گی اور علاج و معالجہ کے سلسلے میں مریضوں کی رہنمائی کرے گی ۔
کیمپ میں زیادہ تر دوائیں مفت دی جائیں گی، ڈاکٹر کی ہدایت پر مفت ایکسرے کی بھی سہولت رہے گی۔
بھٹکل تعلقہ ہاسپٹل کی ایڈمنسٹریٹیو میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سویتا کامت نے اس موقع پر بولتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ اس کیمپ میں کے ایس ہیگڑے ہاسپٹل منگلورو سے ماہر ڈاکٹروں کی آمد کا بھرپور فائدہ اٹھائیں ۔
پریس کانفرنس کے موقع پر جرنلسٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر راگھویندرا ہیبار، جنرل سیکریٹری منموہن نائک، کریاشیل گیلیرا بلگا کے صدر دیپک نائک، جنرل سیکریٹری پانڈو رنگا نائک وغیرہ موجود تھے ۔