بھٹکل: مرڈیشور سمندر میں غرق ہو کر دو سیاحوں نے گنوائیں جان

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 24th October 2023, 2:12 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 23 اکتوبر (ایس او نیوز)مشہور ومعروف سیاحتی مقام مرڈیشور بیچ پرسیر و تفریح کی غرض سے آئے ہوئے دو الگ الگ سیاحوں نے سمندر میں غرق ہوکر اپنی جان گنوادیں۔ حادثہ پیر صبح پیش آیا۔ مرنے والوں کی شناخت منجوناتھ رمیش ہڈپد (25) اور کرشنپّا کریپّا (15) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔  پولس نے بتایا کہ ان دونوں کا تعلق ضلع باگلکوٹ سے ہے۔

اطلاع کے مطابق منجوناتھ سات لوگوں پر مشتمل ایک ٹیم کے ساتھ مرڈیشور پہنچا تھا جبکہ کرشنپآ چھ لوگوں پر مشتمل اپنے گھروالوں کے ساتھ مرڈیشورکی سیرکو آیا تھا۔ منجوناتھ صبح 9:30 بجے اپنے دوستوں کے ساتھ سمندر میں تیرنے کے دوران غرق ہوگیا جبکہ کرشنپّا  کے ساتھ حادثہ صبح قریب 10:30 بجے پیش آیا۔

تعلیمی اداروں میں تعطیلات کی وجہ سے مرڈیشور میں سیاحوں کی بھیڑ دیکھی جارہی ہے اور دور دراز سے آئے ہوئے سیاح پانی کی گہرائی اور اونچی اُٹھتی جان لیوا موجوں سے بے خبرہوکر سمندر کو دیکھتے ہی پانی میں اُترجاتے ہیں۔

مرڈیشور پولس تھانہ میں اس تعلق سے دو الگ الگ معاملات درج کئے گئے ہیں۔

Bhatkal: Tragedy Strikes as Two Tourists Drown in Murdeshwar Beach

ایک نظر اس پر بھی

کاروار : رکن اسمبلی ستیش سئیل کو ملی ہائی کورٹ سے راحت - نچلی عدالت کی سزا معطل - جیل سے رہائی کا راستہ ہوا صاف 

کانگریس پارٹی کے انکولہ - کاروار رکن اسمبلی ستیش سئیل کو اس وقت بڑی راحت ملی جب بیلے کیری سے لاپتہ میگنیز معاملے میں نچلی خصوصی عدالت کی ذریعہ سنائی گئی سزا کو کرناٹکا ہائی کورٹ کی ایک بینچ نے معطل کر دیا اور اسی کے ساتھ ستیش سئیل اور دیگر افراد کی ضمانت بھی منظور کر دی ۔

بھٹکل - ہوناور اسمبلی حلقے کے لئے 15 ہزار کروڑ روپے فنڈ فراہم کیا جائے گا ۔ وزیر منکال وئیدیا کا اعلان

بھٹکل - ہوناور حلقے کے رکن اسمبلی اور وزیر منکال وئیدیا نے ماروکیری میں عوامی رابطے کے اجلاس میں کہا کہ گزشتہ مرتبہ جب میں رکن اسمبلی بنا تھا تو میں نے اپنے حلقے کے لئے 1500 کروڑ روپے فنڈ فراہم کیا تھا ۔ اب جبکہ میں وزیر بنا ہوں تو اپنے حلقے کے لئے 15 ہزار کروڑ روپے فنڈ لانے کی کوشش ...

بھٹکل میں ریت سپلائی بحال کرنے کا مطالبہ لے کر زبردست احتجاجی مظاہرہ؛ ہنگامہ آرائی کے دوران اے سی کو سونپا گیا میمورنڈم

بھٹکل میں گذشتہ چھ ماہ سے ریت کی سپلائی بند ہونے کے خلاف مختلف تعمیراتی اداروں کے ذمہ داران اور تعمیراتی  کاموں کے مزدوروں نے آج بدھ کو بھٹکل میں زبردست احتجاج کیا اور ریت سپلائی بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔

کاروار: اُترکنڑا ضلع انتظامیہ نے کسانوں کے لئے کیا چاول خریداری رجسٹریشن مراکز کا آغاز

موجودہ مانسون سیزن کے دوران، ضلع ڈپٹی کمشنر کے. لکشمی پریا نے فوڈ ڈپارٹمنٹ کے اہلکاروں کو ہدایت دی کہ وہ ضلع کے کسانوں سے چاول کی خریداری کے لئے کم از کم معاون قیمت (ایم ایس پی) اسکیم کے تحت رجسٹریشن مراکز قائم کریں۔