بھٹکل میں بارش سے گھروں کو پہنچے نقصانات کا جائزہ لینے تنظیم وفد کا متاثرہ علاقوں کا دورہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 23rd July 2024, 2:17 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 22/جولائی (ایس او نیوز)   ہفتہ عشرہ سے  بھٹکل میں جاری زور دار بارش کے نتیجے میں کئی علاقوں میں مکانوں کو نقصان پہنچا ہے، جس کا جائزہ لینے آج پیر کو قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم کے ایک وفد نے   صدیق اسٹریٹ، نستار اور مخدوم کالونی  وغیرہ علاقوں  کا دورہ کیا اور تنظیم کی جانب سے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔

بھٹکل صدیق اسٹریٹ میں جناب  برہان الدین سُنہری کے مکان کی دیوار سمیت چھت گرنے سے  کافی نقصان پہنچا ہے، برہان الدین صاحب نے  بتایا کہ رات کو ہوئی زوردار بارش کے دوران اچانک  گھر کی ایک دیوار گرنے کے ساتھ چھت کا کافی حصہ بھی گرگیا جس سے  گھر کا کچن ، ٹوائلٹ اورہال وغیرہ  میں   پانی آرہا ہے اور فرنیچر سمیت کافی سامان خراب ہوگیا ہے۔ تنظیم صدر عنایت اللہ شاہ بندری نے   برہان صاحب کو یقین دلایا کہ   بھٹکل تحصیلدار اور دیگر حکام  کو واقعے کی جانکاری دی جائے گی اور حکومت کی جانب سے ہرممکن تعاون فراہم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

وفد نے بعد میں مُنڈلی پنچایت حدود کے نستار میں واقع  الفلاح مسجد   کا دورہ کیا جہاں ایک ہفتہ قبل  مسجد کی چھت اُڑ کر قریب کے ایک مکان  کو چھوتے ہوئے دوسرے مکان اور الیکٹرک کھمبے  کے درمیان لٹک گئی تھی۔ یہاں   چھت اُڑجانے کے بعد مسجد کے اندر پانی  رس رہا ہے، جبکہ چھت کا ایک حصہ قریب میں واقع جناب محمد سعید کے مکان پرگرنے سے گھر کی دیوار کو نقصان پہنچا ہے اوردیوار کا  ایک حصہ گرنے کی وجہ سے  چھت کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ نستار میں لوگوں نے  بارش کے موقع پر مسجد کے صحن  اور اطراف کے گھروں کے صحن میں بھاری مقدار میں پانی جمع ہونے کو لے کر  پریشانیوں کا تذکرہ  کیا ،  اس تعلق سے تنظیم کی جانب سے مسئلہ کے حل کے تعلق سے ذمہ داران کی رہنمائی کی  اور ہرممکن تعاون کا یقین دلایا گیا۔

وفد نے بعد میں مخدوم کالونی  اور دیگر علاقوں کا بھی دورہ کیا  اور بارش سے متاثرہ مکانات کا جائزہ لیتے ہوئے   نقصانات  کی جانکاری حاصل کی۔  تنظیم کی جانب سے متاثرہ مکان مالکوں سے کہا گیا ہے کہ  تنظیم  کی جانب سے سرکاری سطح پر تعاون فراہم کرانے کی کوشش کی جائے گی۔

تنظیم وفد میں صدر عنایت اللہ شاہ بندری کے ساتھ جنرل سکریٹری عبدالرقیب ایم جے ندوی اور  دیگر عہدیداران ایس ایم سید ہاشم (برنی)،  جیلانی شاہ بندری،  سٹی میڈیکل اقبال، محمد حُسین النگر، اشفاق کے ایم وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں آج سے گنیش تہوار شروع؛ پانچ دن تک ہوگی تقریبات؛١٦ ستمبر کو نکالا جائے گا میلادالنبیﷺ کا جلوس؛ امن و امان کے ساتھ تہوار منانے کی انتظامیہ نے کی اپیل

بھٹکل  سمیت ملک بھر میں آج سنیچر سے گنیش تہوار منایا جارہا ہے جس کی مناسبت سے تمام سرکاری اداروں اور تعلیمی اداروں میں چھٹی ڈکلیر کی گئی ہے، غیر مسلمانوں کا یہ تہوار بھٹکل میں پانچ دنوں تک جاری رہے گا، جبکہ بعض علاقوں میں یہ تہوار سات دن جبکہ مہاراشٹرا اور دیگر ریاستوں میں  ...

کیا بھٹکل پولیس اسٹیشن میں فرض شناس پولیس افسروں کے ساتھ ہو رہی ہے ناانصافی ؟

بھٹکل پولیس اسٹیشن میں ان دنوں چل رہی سیاسی دخل اندازی اور اس کی وجہ سے فرض شناس اور مخلصانہ طور پر اپنی ذمہ داری نبھانے والے افسران کو نشانہ بنا کر ان کے ساتھ کیا جا رہا سلوک اس بات کا اشارہ کر رہا ہے کہ یہاں سب کچھ ٹھیک نہیں ہے ۔

اُتر کنڑا ایس پی نارائین کی فرض شناسی غیر قانونی سرگرمیوں پر لگا رہی ہے روک

اُتر کنڑا سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ایم نارائین نے جس طرح فرض شناسی کا ثبوت دیا ہے اس سے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے اندر خوف کی لہر دوڑنے لگی ہے جس سے اُمید بندھ گئی ہے کہ ضلع میں چل رہی ایسی غیر قانونی سرگرمیوں پر جلد ہی روک لگے گی ۔

ریاستی حکومت کر رہی ہے وزارتی قلمدانوں میں رد و بدل پر غور - کیا دیشپانڈے کو وزارت ملنے کا امکان ہے ؟

ریاستی کابینہ میں رد و بدل کی سرگوشیاں سنائی دینے کے کانگریس پارٹی کی طرف سے ساتھ سینئر اراکین اسمبلی کے تعلق سے جائزہ لینے کی خبریں عام ہوگئی ہیں ۔ اسی کے ساتھ وزارت اعلیٰ کی کرسی جمائے ہوئے ہلیال کے رکن اسمبلی آر وی دیشپانڈے کو وزارتی قلمدان سونپنے کی بات زیر غور آنے کا ...