کیا بھٹکل پولیس اسٹیشن میں فرض شناس پولیس افسروں کے ساتھ ہو رہی ہے ناانصافی ؟

Source: S.O. News Service | Published on 7th September 2024, 12:33 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل،  7 / ستمبر (ایس او نیوز/وسنت دیواڑیگا) بھٹکل پولیس اسٹیشن میں ان دنوں چل رہی سیاسی دخل اندازی اور اس کی وجہ سے فرض شناس اور مخلصانہ طور پر اپنی ذمہ داری نبھانے والے افسران کو نشانہ بنا کر ان کے ساتھ کیا جا رہا سلوک اس بات کی طرف  اشارہ کر رہا ہے کہ یہاں سب کچھ ٹھیک نہیں ہے ۔
    
بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ تقریباً ڈیڑھ مہینے قبل بھٹکل پولیس اسٹیشن کے افسران کو ایک کانگریسی لیڈر نے شیرالی کے ایک ہوٹل میں  گوا سے لائی گئی شراب کے علاوہ دیگر بہت ساری برانڈس کی شراب غیر قانونی طور پر فروخت ہونے کی خبر دی تھی ۔ اعلیٰ افسران کی ہدایت کے مطابق سب انسپکٹر رینّو گوڈا نے اس ہوٹل پر چھاپہ مارا ۔  اس چھاپے کی اطلاع ملنے پر ایک بر سر اقتدار سیاسی لیڈر نے سب انسپکٹر رینّو گوڈا کو فوراً کارروائی روکنے  اور چھاپے سے باز آنے کی ہدایت کی ۔ لیکن ایک فرض شناس پولیس آفیسر کی طرح ایس آئی رینّو گوڈا نے اس سیاست دان کی بات پر عمل نہیں کیا اور ہوٹل سے شراب ضبط کرکے پولیس تھانے میں لانے کی کارروائی انجام دی ۔ 
     
بتایا جارہا ہے کہ اپنی بات پر کان نہ دھرنے سے ناراض سیاست دان نے ایس آئی رینّو گوڈا کو دوسرے دن سے اپنے فرائض کی ادائیگی کے لئے ٹاون پولیس اسٹیشن میں حاضر ہونے سے روکنے کا انتظام کر دیا ۔ اس بات کو تقویت بھی اس وجہ سے مل رہی ہے کہ اس دن کے بعد سے ایس آئی رینّو گوڈا کو ٹاون پولیس اسٹیشن میں ڈیوٹی ادا کرتے ہوئے نہیں دیکھا گیا ہے ۔ وہ بس تھوڑی دیر کے لئے ڈی وائی ایس پی کے دفتر میں آتے ہیں اور چلے جاتے ہیں ۔ کس وجہ سے یونہی آنا جانا ہو رہا ہے اس کے بارے میں کوئی واضح بات سامنے نہیں آ رہی ہے ۔ بس اتنا سمجھ میں آ رہا ہے کہ ایس آئی رینّو گوڈا کو ہوا میں معلق رکھا گیا ہے اور وہ انتہائی ذہنی دباو کا شکار ہونے کی وجہ سے اپنے کمرے تک محدود رہ گیا ہے۔
    
کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ کانگریسی لیڈر نے ہی ہوٹل پر چھاپہ ماری کے لئے پولیس کو اکسایا تھا  اور اسی پارٹی کے منتخب عوامی نمائندے کی جانب سے چھاپہ روکنے کی ہدایت دینا اور اس کے بعد اپنا فرض نبھانے والے پولیس آفیسر کو سبق سکھانے کا انتظام کرنا ایک افسوس ناک بات ہے ۔ 
    
دوسری طرف مرڈیشور پولیس اسٹیشن کے ایس آئی منجو ناتھ کا معاملہ ہے ، جسے اپنی ذمہ داری اور فرائض سے روگردانی کرتے ہوئے سیاحتی مرکز پر جسم فروشی اور جوئے بازی کے دھندے کو فروغ دینے کے الزام میں معطل کیا گیا ہے ۔ اس کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ برسر اقتدار سیاسی لیڈر سے اس کے قریبی تعلقات ہیں ۔ اس نے دو چار دنوں کے اندر معطلی ختم کروانے اور کسی قریبی پولیس اسٹیشن میں اپنی تعیناتی کروانے کا ارادہ ظاہر کیا ہے ۔ یہاں کے حالات کی خبر رکھنے والوں کا خیال ہے کہ اگر سیاسی مداخلت سے مرڈیشور پولیس اسٹیشن میں ہی ایس آئی منجو ناتھ کو تعینات کروانا ممکن ہوا تو پھر ذرا سی دوری پر واقع ہوناور پولیس اسٹیشن میں جلد ہی اسے تعینات کیا جا سکتا ہے ۔ 
    
بہر حال اس وقت  بھٹکل پولیس محکمے  میں جو سرگرمیاں چل رہی ہیں اور حالات جس طرح  ابھر کر سامنے آ رہے ہیں اسے دیکھتے ہوئے یہ کہنے میں کوئی مضائقہ نہیں کہ یہ سب کچھ بے جا سیاسی دخل اندازی کا منھ بولتا ثبوت ہے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو کے قریب بنٹوال میں اشتعال انگیز بیانات کے بعد کشیدگی

عید میلاد النبی کو لے کر  وشوا ہندو پریشد کے لیڈر شرن پمپ ویل  کی طرف سے اشتعال انگیز بیان کے بعد جب ر بنٹوال میونسپالٹی کے سابق چیرمین محمد شریف  نے اُنہیں اُسی  کے انداز میں جواب دینے کی  مبینہ   کوشش کے نتیجے میں آج  پیر صبح بنٹوال کے    بی سی روڈ علاقے میں ماحول کشیدہ ...

عالمی یوم جمہوریت کے موقع پر بھٹکل میں قائم ہوئی تاریخی انسانی زنجیر؛ وزیر منکال وئیدیا نے کی جمہوری نظام کو مستحکم کرنے کی اپیل

  بھٹکل تعلقہ میں عالمی یوم جمہوریہ کے موقع پر  شہر بھٹکل میں تاریخی انسانی زنجیر کا مظاہرہ دیکھنے کو ملا اور زوردار بارش بھی اس زنجیر کو توڑنے میں ناکام نظر آئی۔ ہائی اسکول اور کالج اسٹوڈینٹس سمیت  ٹیچرس، لیکچررس، سرکاری ملازمین اور بعض اداروں کے ذمہ داران   نے   حکومت ...

وقف ترمیمی بِل کی سخت مخالفت کرتے ہوئے ایس ڈی پی آئی نے بھٹکل میں کیا احتجاجی مظاہرہ

وقف ترمیمی بل کی سخت مخالفت کرتے ہوئے سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) بھٹکل یونٹ کی جانب سے سرکیوٹ ہاؤس کے باہر نیشنل ہائی وے کے کنارے  احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام لگایا کہ وقف کی زمینوں کو ہڑپنے کے مقصد سے ...