یتی نرسنگھا نند کو UAPA کیس کے تحت گرفتار کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے بھٹکل میں منایا جارہا ہے بند

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 15th October 2024, 1:55 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 15/اکتوبر (ایس او نیوز) پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والے یتی نرسنگھا نند کو یو اے پی اے کے تحت گرفتار کرنے کے مطالبے پر آج بھٹکل میں مکمل بند منایا گیا، جس کے دوران شہر کی تقریباً تمام دکانیں، کاروباری ادارے، اسکولز اور کالجز بند رہے۔

بھٹکل کے اہم تجارتی مراکز جیسے مین روڈ، چوک بازار، محمد علی روڈ، ماری کٹہ، کار اسٹریٹ، سلطان اسٹریٹ، فاروقی اسٹریٹ، شمس الدین سرکل، نوائط کالونی، مدینہ کالونی، جالی روڈ، جامعہ آباد اور دیگر علاقوں میں مکمل بند رہا۔ تاہم، بعض مقامات پر غیر مسلموں کی چند دکانیں کھلی نظر آئیں۔ مرڈیشور کے نوائط کیری، نیشنل روڈ اور نور کالونی میں بھی مسلمانوں نے بند کا مکمل ساتھ دیتے ہوئے اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔

تنظیم کی کال پر لبیک کہتے ہوئے پڑوسی علاقے منکی میں بھی تمام مسلمان دکانداروں نے اپنی دکانیں بند رکھیں۔ منکی کے نوائط محلہ، ہلے مٹ روڈ، عثمانیہ اسٹریٹ، بازار روڈ، باشہ کالونی اور دیگر علاقوں میں مکمل طور پر کاروبار بند رہا۔

اگرچہ بھٹکل میں  اولڈ مچھلی مارکیٹ کھلی تھی، لیکن وہاں خریداروں کی تعداد بہت کم رہی۔ مسلمانوں کی طرف سے آٹو رکشے بھی بند تھے، جبکہ غیر مسلم رکشے سڑکوں پر چلتے نظر آئے، مگر مسافروں کی کمی واضح تھی۔ بھٹکل کی زیادہ تر سڑکیں سنسان رہیں، اور پولس کی جانب سے مختلف مقامات پر سیکیورٹی تعینات کی گئی تھی۔ پولس کی گاڑیاں وقتاً فوقتاً مختلف علاقوں میں گشت کرتی رہیں۔

اس بند کو کامیاب بنانے میں بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن اور تمام اسپورٹس سینٹرز سمیت علماء کی مکمل حمایت حاصل رہی۔

واضح رہے کہ پیر کے روز بعد نماز عصر، مجلس اصلاح و تنظیم کی قیادت میں منی ودھان سودھا کے باہر ہزاروں افراد نے یتی نرسنگھا نند کے گستاخانہ بیانات پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اُس کی یو اے پی اے اور این ایس اے کے تحت گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا، جس کے تحت تنظیم کی جانب سے بھٹکل ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر بھی درج کروائی گئی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

بند کی آواز پر بھٹکل میں تھم گئی روزمرہ کی زندگی؛ اسکول اور کالج سمیت کاروباری ادارے بند؛ جالی بیچ پر نظر آیا کرفیو جیسا سماں

آج بھٹکل میں ایک تاریخی بند منایا گیا جس میں پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کی شان میں گستاخانہ بیان دینے والے یتی نرسنگھا نند سرسوتی کو یو اے پی اے ایکٹ کے تحت فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ مسلمانوں کی جانب سے مکمل طور پر دکانیں، کاروباری ادارے، اسکولز اور کالجز بند رہے، اور ...

بھٹکل تنظیم نے یتی نرسنگھا نند کو غداری کیس کے تحت گرفتار کرنے کا کیا مطالبہ ؛پولس تھانہ میں معاملہ درج کرنے کے بعد احتجاجی مظاہرے میں ہزاروں افراد کی شرکت

قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم کی قیادت میں پیر کے روز بھٹکل کے اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر کے باہر ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا، جس میں پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کے خلاف توہین آمیز ریمارکس کرنے والے یتی نرسمہانند سرسوتی کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرتے ہوئے فوری گرفتاری کا ...

بھٹکل: مرڈیشور سمندر میں ڈوبنے کے دوران لائف گارڈ کی پہنچی مدد؛ نوجوان کو بچالیا گیا

اتوار کی چھٹی کے دوران بینگلور سے مرڈیشور پہنچے ایک سیاح کو سمندر میں ڈوبنے کے دوران لائف گارڈ کی فوری مدد سے غرق ہونے سے بچا لیا گیا۔ یہ واقعہ اتوار کی صبح پیش آیا۔ بچائے گئے نوجوان کی شناخت پُنیت  کے  (19) کے طور پر کی گئی ہے۔

یتی نرسمہانند کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ؛ بھٹکل تنظیم پیر کو اے سی کو دے گی میمورنڈم، منگل کو بھٹکل بند کا اعلان

یتی نرسمہانند نامی شخص کی جانب سے آقائے نامدار حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ذات مبارکہ کے خلاف دیے گئے اہانت آمیز بیان پر شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے بھٹکل کے قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم نے پیر کو اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) کے توسط سے چیف جسٹس آف انڈیا کے نام میمورنڈم ارسال کرنے ...

مرڈیشور ساحل کے دائیں جانب سیاحوں کے داخلے پر لگی پابندی ہٹا دی گئی

بھٹکل تعلقہ کے سیاحتی مقام مرڈیشور میں ساحل سمندر پر سیاحوں کی تفریح پر لگائی گئی پابندی میں نرمی لاتے ہوئے اب ساحل کے دائیں جانب کا علاقہ عوام اور سیاحوں کے لئے  کھول دیا گیا ہے ۔ البتہ مندر کے بائیں جانب والے ساحل پر ابھی یہ پابندی برقرار رکھی گئی ہے ۔