بھٹکل: اتر کنڑا حلقہ میں بی جے پی کا ٹکٹ پسماندہ طبقے کے امیدوار کو دیا جائے ۔ مراٹھا لیڈر شیام سندر کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 18th January 2024, 6:33 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 18 / جنوری (ایس او نیوز) چھتریہ مراٹھا مہا سنگھ کے صدر اور بی جے پی لیڈر وی ایس شیام سندر گائیکواڑ نے بی جے پی ہائی کمانڈ  سے مطالبہ کیا ہے کہ اس مرتبہ پارلیمانی الیکشن میں اتر کنڑا سے کسی پسماندہ طبقے کے فرد کو امیدوار بنایا جائے ۔

بھٹکل  رائیل اوک ہوٹل میں  منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئَے شیام سندر نے کہا کہ اتر کنڑا پارلیمانی حلقے میں مراٹھا، نائک، ماہی گیر سمیت دیگر پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والے ووٹرس بڑی تعداد میں آباد ہیں اس لئے اس مرتبہ یہ ٹکٹ پسماندہ طبقے کو ملنا چاہیے ۔ 

    انہوں نے کہا کہ گزشتہ پارلیمانی الیکشن میں بی جے پی نے پسماندہ طبقے کے ایک فرد کو بھی ٹکٹ نہیں دیا تھا ۔ اس مرتبہ ایسا نہیں ہونا چاہیے ۔ وزیر اعظم نریندرا مودی نے دیش میں بہت کام کیا ہے مگر چونکہ ریاست میں اس وقت کانگریسی حکومت ہے اس لئے جیت کے لئے بہت زیادہ جد و جہد کرنی پڑے گی۔  بیلگام ، چیکوڈی، اتر کنڑا، دھارواڑ اور بیدر ضلع میں مراٹھا طبقے کا بڑا اثر ہے ۔ اگر مراٹھا طبقے کو بی جے پی کا ٹکٹ دیا جاتا ہے تو بقیہ سات سیٹوں پر جیت درج کرنے میں آسانی ہوگی ۔

    شیام سندر نے موجودہ رکن پارلیمان  پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اپنی پارلیمانی میقات کے دوران گہری نیند سونے والے اننت کمار ہیگڈے اب الیکشن قریب آتے ہی جاگ اٹھے ہیں ۔ گزشتہ سات  مرتبہ  کے  انتخابات کے دوران بھی مراٹھا سماج ہمیشہ اننت کمار ہیگڈے کی تائید کرتا آیا ہے ۔ میں خود گزشتہ 30 برس سے بی جے پی کے فروغ کے لئے کام کرتا رہا ہوں ۔ بنگلورو کے اننت کمار کے تعاون سے شیواجی کے والد کی سمادھی کے لئے محنت کی ہے ۔ ایڈی یورپّا کو وزیر اعلیٰ بنانے کے لئے بھی مراٹھا سماج نے حمایت کی ہے ۔ بی جے پی کو چار ایم ایل اے سے 36 اور پھر 110 اراکین اسمبلی تک لے جانے میں بھی مراٹھا سماج کا ہاتھ ہے ۔ اس لئے اس مرتبہ اننت کمار ہیگڈے کو چاہیے کہ  وہ خود ہی پیچھے ہٹتے ہوئے میرے لئے موقع فراہم کریں ۔ 

پریس کانفرنس میں موجود     منڈ گوڈ سالگاوں گورمّا جی مٹھ کے ویرپاکشا سوامی جی نے کہا کہ رام رتھ  کو ہر ایک تعلقہ میں لے جانے والے شیام سندر گائیکواڈ کو بی جے پی کی طرف سے تقویت ملنی چاہیے ۔ ہر کوئی چھترپتی شیواجی کا احترام کرتا ہے ۔ ان کے چھتریہ سماج کو اقتدار دینا چاہیے ۔ 

Bhatkal: Maratha leader Shyam Sunder demands BJP ticket for Backward Class candidate in Uttara Kannada constituency

ایک نظر اس پر بھی

کاروار: اُترکنڑا ضلع انتظامیہ نے کسانوں کے لئے کیا چاول خریداری رجسٹریشن مراکز کا آغاز

موجودہ مانسون سیزن کے دوران، ضلع ڈپٹی کمشنر کے. لکشمی پریا نے فوڈ ڈپارٹمنٹ کے اہلکاروں کو ہدایت دی کہ وہ ضلع کے کسانوں سے چاول کی خریداری کے لئے کم از کم معاون قیمت (ایم ایس پی) اسکیم کے تحت رجسٹریشن مراکز قائم کریں۔

موڈبیدری میں بس اور اسکوٹر کے درمیان ٹکر کے بعد ہجوم نے کیا پتھراو - تین گھنٹے تک چلا احتجاج

نیشنل ہائی وے 169 پر میجارو توداڑ میں انجینئرنگ کالج کے قریب ایک پرائیویٹ بس نے اسکوٹر کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں اسکوٹر پر سوار دونوں خواتین شدید زخمی ہوگئے ۔ حادثے کے بعد مشتعل مقامی افراد اور طلبہ کے ہجوم نے حادثے کا سبب بننے والی بس پر پتھراو کیا اور احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

بھٹکل میں ریت کا مسئلہ سنگین، قریب ہزار کروڑ کے تعمیراتی کام ٹھپ؛ ٹھیکیداروں اور انجینئروں سمیت چھ تنظیموں نے بدھ کو احتجاج کرنے کا کیا اعلان

بھٹکل میں گذشتہ چھ ، سات ماہ سے جاری ریت کی قلت نے تعمیراتی شعبے کو مفلوج کر دیا ہے، جس کے باعث تقریباً ایک ہزار کروڑ روپے کے تعمیراتی منصوبے تعطل کا شکار ہوچکے ہیں۔ ضلع اور تعلقہ انتظامیہ کو متعدد درخواستیں دینے اور ڈسٹرکٹ منسٹر سے بارہا اپیل کے باوجود بھی اس سنگین مسئلے کا ...

بھٹکل: انفا کے زیر اہتمام تین گھنٹے کے حجامہ کیمپ سے 70 سے زائد افراد مستفید

آزاد نگر فرینڈس اسوسی ایشن (انفا) کے زیر اہتمام   تعلقہ کے آزاد نگر میں اتوار صبح ساڑھے  چھ بجے سے دس بجے تک   کے لئے منعقدہ حجامہ کیمپ میں  70 سے زائد افراد مستفید ہوئے اور  حجامہ کے ذریعے  کئی جسمانی اور ذہنی فوائد حاصل کئے۔

بھٹکل میں لائن اسپورٹس کے زیر اہتمام بیڈمینٹن چمپئن شپ میں لائن، الفلاح اور انفا کا شاندار پرفارمینس

 لائن اسپورٹس سینٹر کے زیراہتمام بھٹکل آمنہ پیلیس کے انڈور اسٹڈیم میں منعقدہ تین روزہ شٹل بیڈمنٹن چمپن شپ میں آرگنائزر لائن، الفلاح اور انفا نے شاندار پرفارمینس  پیش کیا۔ سہ روزہ انڈر14اور انڈر 18  کا سنگلس اور ڈبلس بیدمنٹن ٹورنامنٹ   جو 7 نومبر کو شروع ہوا تھا،9 نومبر رات ...