کنداپور کے قریب سڑک حادثہ ؛ بس کی ٹکر سے بھٹکل کا ایک شخص جاں بحق

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 23rd September 2024, 10:12 PM | ساحلی خبریں |

کنداپور 23/ستمبر (ایس او نیوز/ابراہیم ایم ایچ ) کنداپور کے قریب نیشنل ہائی وے پر پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں بھٹکل کا ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت موسیٰ نگر کے رہائشی  49 سالہ محمد ناصر صدیقہ (گھاٹی)  کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ  ناصر اپنے رشتہ داروں کے ساتھ کار پر سوار مینگلور سے بھٹکل واپس لوٹ رہے تھے،  کنداپور سے آگے گنگولی پولس تھانہ حدود کے آراٹے بریج کے قریب  نیشنل ہائی وے  پر کار سے کچھ آواز یں آنے کی وجہ سے ناصر صاحب نے کار کو سڑک کنارے پارک کیا اور یہ دیکھنے کے لئے  کہ آواز کہاں سے آرہی ہے، کار سے باہر نکل آئے، جانچ کرنے کے بعد وہ واپس کار پر بیٹھ ہی رہے تھے کہ دروازہ بند کرنے سے پہلے ہی  ایک بس نے  کار کے دروازے کو ٹکر ماردی، ناصر صاحب ٹکر کی زد میں آگئے اور بری طرح زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی گنگولی کی 24X7 ایمبولنس  موقع پر پہنچ گئی اور کار پر موجود ان کے رشتہ داروں نے  انہیں فوری طور پر کنداپور اسپتال منتقل کیا، لیکن زخموں کی تاب نہ لاکر وہ چل بسے۔ انا للہ و اناالیہ راجعون۔

پتہ چلا ہے کہ پرائیویٹ  بس کنداپور سے گنگولی جارہی تھی۔

میت فی الحال کنداپور سرکاری اسپتال منتقل کی گئی ہے۔ کاغذی کاروائیوں کے بعد  بھٹکل لائی جائے گی۔

مزید تفصیلات کے لئے انتظار کریں۔

ایک نظر اس پر بھی

کمٹہ میں 30 فٹ گہری کھائی میں گر گئی کار - بال بال بچ گئے مسافر

کیرالہ سے تعلق رکھنے والے تین افراد جب مہاراشٹرا کے کیرالہ کی طرف سفر کر رہے تھے تو کمٹہ کے قریب نیشنل ہائی وے 66 پر ان کی کار بے قابو ہو کر قریب میں واقع  30 فٹ گہری کھائی میں گر گئی مگر خوش قسمتی سے اس میں موجود تینوں افراد جسمانی نقصان سے محفوظ رہے ۔

شمالی کینرا ضلع ایس پی کا اہم اقدام - تمام خفیہ ایجنسیوں کے ساتھ تال میل کے لئے مشترکہ میٹنگ کا انعقاد

  ملکی سالمیت اور سلامتی سے متعلقہ کئی اہم منصوبے ضلع شمالی کینرا میں موجود ہونے کی وجہ سے یہاں پر ملکی اور ریاستی سطح کی مختلف خفیہ تحقیقاتی ایجنسیاں سرگرم رہتی ہیں مگر ان کے درمیان کوئی مستحکم آپسی تال میل نہ ہونے کی وجہ سے بہت سے معاملات میں بیک وقت اور موثر کارروائی انجام ...