لوک سبھا انتخابات کو لے کر بھٹکل کے ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے شرالی میں چلائی گئی دستخطی مہم

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 30th April 2024, 2:18 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل  29/اپریل (ایس او نیوز): اُترکنڑا لوک سبھا انتخابات میں زیادہ سے زیادہ پولنگ کو یقینی بنانے کے تعلق سے ضلع کے تمام تعلقہ جات میں ووٹنگ بیداری مہم چلائی جارہی ہے، اسی طرح کی ایک ووٹنگ دستخطی مہم پیر کو تعلقہ کے شرالی میں چلائی گئی۔ 

تعلقہ سویپ کمیٹی کے زیر اہتمام  ووٹنگ سے متعلق عوام میں  آگاہی پیدا کرنے  کے لیے منعقد کی گئی اس مہم کا افتتاح بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر نینا نے کیا۔

اس موقع پر تحصیلدار ناگراج نائکڈ سمیت دیگر سرکاری اہلکاران وی ڈی موگیر، ناگراج  وغیرہ  موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

کاروار: اُترکنڑا ضلع انتظامیہ نے کسانوں کے لئے کیا چاول خریداری رجسٹریشن مراکز کا آغاز

موجودہ مانسون سیزن کے دوران، ضلع ڈپٹی کمشنر کے. لکشمی پریا نے فوڈ ڈپارٹمنٹ کے اہلکاروں کو ہدایت دی کہ وہ ضلع کے کسانوں سے چاول کی خریداری کے لئے کم از کم معاون قیمت (ایم ایس پی) اسکیم کے تحت رجسٹریشن مراکز قائم کریں۔

موڈبیدری میں بس اور اسکوٹر کے درمیان ٹکر کے بعد ہجوم نے کیا پتھراو - تین گھنٹے تک چلا احتجاج

نیشنل ہائی وے 169 پر میجارو توداڑ میں انجینئرنگ کالج کے قریب ایک پرائیویٹ بس نے اسکوٹر کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں اسکوٹر پر سوار دونوں خواتین شدید زخمی ہوگئے ۔ حادثے کے بعد مشتعل مقامی افراد اور طلبہ کے ہجوم نے حادثے کا سبب بننے والی بس پر پتھراو کیا اور احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

بھٹکل میں ریت کا مسئلہ سنگین، قریب ہزار کروڑ کے تعمیراتی کام ٹھپ؛ ٹھیکیداروں اور انجینئروں سمیت چھ تنظیموں نے بدھ کو احتجاج کرنے کا کیا اعلان

بھٹکل میں گذشتہ چھ ، سات ماہ سے جاری ریت کی قلت نے تعمیراتی شعبے کو مفلوج کر دیا ہے، جس کے باعث تقریباً ایک ہزار کروڑ روپے کے تعمیراتی منصوبے تعطل کا شکار ہوچکے ہیں۔ ضلع اور تعلقہ انتظامیہ کو متعدد درخواستیں دینے اور ڈسٹرکٹ منسٹر سے بارہا اپیل کے باوجود بھی اس سنگین مسئلے کا ...

بھٹکل: انفا کے زیر اہتمام تین گھنٹے کے حجامہ کیمپ سے 70 سے زائد افراد مستفید

آزاد نگر فرینڈس اسوسی ایشن (انفا) کے زیر اہتمام   تعلقہ کے آزاد نگر میں اتوار صبح ساڑھے  چھ بجے سے دس بجے تک   کے لئے منعقدہ حجامہ کیمپ میں  70 سے زائد افراد مستفید ہوئے اور  حجامہ کے ذریعے  کئی جسمانی اور ذہنی فوائد حاصل کئے۔

بھٹکل میں لائن اسپورٹس کے زیر اہتمام بیڈمینٹن چمپئن شپ میں لائن، الفلاح اور انفا کا شاندار پرفارمینس

 لائن اسپورٹس سینٹر کے زیراہتمام بھٹکل آمنہ پیلیس کے انڈور اسٹڈیم میں منعقدہ تین روزہ شٹل بیڈمنٹن چمپن شپ میں آرگنائزر لائن، الفلاح اور انفا نے شاندار پرفارمینس  پیش کیا۔ سہ روزہ انڈر14اور انڈر 18  کا سنگلس اور ڈبلس بیدمنٹن ٹورنامنٹ   جو 7 نومبر کو شروع ہوا تھا،9 نومبر رات ...