بھٹکل : ادارہ فکر و خبر کی طرف سے سیرت تقریری مقابلہ  - جیتنے والے کو تفویض ہوگا  'ننھا مقرر' ایوارڈ  ؛ وڈیو کلپ بھیجنے کی آخری تاریخ 15/اکتوبر

Source: S.O. News Service | Published on 9th October 2024, 2:18 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل،  9/ اکتوبر (ایس او نیوز) ادارہ فکر و خبر بھٹکل کی جانب سے سیرت النبی صلی اللہ علیہ و سلم کے حوالے سے کم عمر بچوں کے لئے ایک آن لائن تقریری مقابلہ منعقد کیا گیا ہے جس میں جیتنے والے کو 'ننھا مقرر' ایوارڈ سے نوازا جائے گا ۔
    
اس مقابلہ کے لئے دس سال سے کم عمر لڑکوں  اور 7   سال سے کم عمر لڑکیوں کے جداگانہ گروپ ہونگے ۔ سیرت النبی کے تعلق سے متعین کردہ عنوانات پر اردو، انگریزی یا کنڑا میں سے کسی ایک زبان میں تین منٹ تک کی ویڈیو کلپ کے ساتھ  طلبہ حصہ لے سکیں گے ۔ 5 ستمبر سے شروع ہونے والے اس مقابلے میں شرکت کی آخری تاریخ 15 اکتوبر 2024 ہے۔ 
    
تقریری مقابلے کے لئے 'اخلاق نبوی واقعات کی روشنی میں'، 'ورفعنا لک ذکرک (آیت کی روشنی میں) پیارے نبی کا مقام و مرتبہ'، 'نبی صلی اللہ علیہ و سلم کا مکی دور'، 'نبی صلی اللہ علیہ و سلم کا مکی دور'، 'فتح مکہ کا واقعہ'، 'ہجرت نبوی کا منظر'، 'غزواتِ رسول پر ایک نظر'، 'بچوں کے ساتھ پیارے رسول کا سلوک'، جیسے عنوانات دئے گئے ہیں۔
    
تقریری مقابلے میں حصہ لینے کے لئے ویڈیو کلپ کو http://links.fikrokhabar.com/ca951b00 پر شیئر کرنا ہوگا۔ مزید جانکاری کے لئے 9916131111 پر رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل: شرالی نیشنل ہائی وے پر دو لاریوں کی ٹکر؛ تین گھنٹے تک ٹریفک متاثر

تعلقہ کے شرالی نیشنل ہائی وے 66 پر دو لاریوں کے درمیان تصادم سے ایک طرف جام لگ گیا، جس کے نتیجے میں تقریباً تین گھنٹوں تک ٹریفک متاثر رہا۔ پولیس، فائر بریگیڈ، اور کرین کی مدد سے کافی محنت کے بعد دونوں لاریوں کے ڈرائیوروں کو باہر نکالا گیا، جس کے بعد ٹریفک نظام کو بحال کیا گیا۔

بھٹکل میں بچے کو جنم دینے کے بعد خاتون انتقال کرگئی؛ کیا کنداپور سے بلڈ لانے میں تاخیر سے پیش آیا حادثہ ؟

بھٹکل کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں جمعرات کی رات 30 سالہ مزدلفہ بنت اشرف سُکری کی نارمل ڈیلیوری کے چند گھنٹوں بعد اچانک انتقال ہو گیا۔ بعض رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ اسپتال میں بروقت خون دستیاب نہ ہونے اور کنداپور سے خون لانے میں تاخیر اس افسوسناک واقعے کا سبب بنی، جبکہ کچھ افراد ...

بھٹکل میں ریت کی سپلائی بند؛  انجینئرس اینڈ  ارکیٹکس ایسوسی ایشن نے فوری مسئلہ حل نہ کرنے کی صورت میں  احتجاجی مظاہرا  کا دیا انتباہ

بھٹکل میں کافی ماہ  سے ریت کی سپلائی بند ہوجانے سے تعمیراتی کام  ٹھپ پڑگیا ہے، اس مسئلہ کو فوری حل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے  بھٹکل  انجینئرس اینڈ  ارکیٹکس ایسوسی ایشن  نے دھمکی دی ہے کہ اگر تعمیراتی کام کے لئے ضروری ریت کی فراہمی میں ہو رہی رکاوٹ کو جلد ہی دور نہیں کیا گیا تو ...

ڈرینیج کے سنگین مسئلے کے حل اور فنڈز کے نفاذ کے لیے کاروار ٹیم کی بھٹکل میں میٹنگ ؛ کونسلروں نے پیش کیں تجاویز

بھٹکل غوثیہ اسٹریٹ کے پمپنگ اسٹیشن سے ڈرینیج کا گندہ پانی سرابی ندی میں چھوڑے جانے اور سینکڑوں کنویں آلودہ ہونے کی مسلسل شکایات کے بعد، اترکنڑا ڈسٹرکٹ اربن ڈیولپمنٹ سیل کی پروجکٹ ڈائریکٹر اسٹیلا ورگیس کی قیادت میں ایک ٹیم بھٹکل پہنچی۔ ٹیم نے میونسپل میٹنگ ہال میں بھٹکل ...

بھٹکل مخدوم کالونی میں الہلال کے زیر اہتمام طلبہ کے لئے ایک روزہ تعلیمی و تربیتی ورکشاپ؛ بچوں نے بڑھ چڑھ کر لیا حصہ

الھلال ایسوسی ایشن مخدوم کالونی بھٹکل کی تعلیمی کمیٹی کی جانب سے 10اکتوبر 2024 بروز جمعرات الھلال ایسوسی ایشن میں  4 سال تا8 سال تک کے اسکول ومدرسہ کے طلبہ لئےایک روزہ تعلیمی وتربیتی ورکشاپ منعقد کیاگیا  جس میں  مہمان خصوصی ادارہ ادب اطفال کے جنرل سکریٹری مولانا معظم شاہ بندری ...

دہلی میں سردیوں کی شروعات، درجہ حرارت میں نمایاں کمی، موسم میں مزید تبدیلی کی توقع

  راجدھانی  دہلی اور اس کے اطراف کے علاقوں میں جمعہ کو موسم کی پہلی تبدیلی محسوس کی گئی، جب زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت میں کمی آئی۔ کچھ مقامات پر درجہ حرارت 20 ڈگری سیلسیس سے نیچے گر گیا، جس کی وجہ سے شہریوں کو صبح اور شام کے اوقات میں سردی محسوس ہونے لگی۔ محکمہ ...

ریلوے حادثات میں اضافہ: راہل گاندھی کی حکومت پر شدید تنقید، جوابدہی کا مطالبہ

ملک میں مسلسل پیش آنے والے ٹرین حادثات کے معاملے میں لوک سبھا کے اپوزیشن لیڈر اور کانگریس کے سینئر رہنما راہل گاندھی نے مرکزی حکومت پر شدید تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان حادثات کے بعد حکومت کی جانب سے کوئی مؤثر اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے، اور سوال کیا کہ آخر کتنے خاندانوں کی ...

محمد سراج نے جمعہ کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کی ذمہ داریاں سنبھالیں

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے نامور تیز گیندباز محمد سراج نے جمعہ کے روز تلنگانہ پولیس میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) کا عہدہ سنبھال لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، تلنگانہ پولیس نے اس بارے میں اپنے ’ایکس‘ ہینڈل پر ایک پوسٹ بھی شیئر کی تھی، جسے بعد میں ہٹا دیا گیا۔ محمد سراج نے ...

بھٹکل میں ریت کی سپلائی بند؛  انجینئرس اینڈ  ارکیٹکس ایسوسی ایشن نے فوری مسئلہ حل نہ کرنے کی صورت میں  احتجاجی مظاہرا  کا دیا انتباہ

بھٹکل میں کافی ماہ  سے ریت کی سپلائی بند ہوجانے سے تعمیراتی کام  ٹھپ پڑگیا ہے، اس مسئلہ کو فوری حل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے  بھٹکل  انجینئرس اینڈ  ارکیٹکس ایسوسی ایشن  نے دھمکی دی ہے کہ اگر تعمیراتی کام کے لئے ضروری ریت کی فراہمی میں ہو رہی رکاوٹ کو جلد ہی دور نہیں کیا گیا تو ...

کنداپور میں دو خواتین نے جیویلری شاپ کو لگایا چونا - نقلی سونا دے اڑا لے گئے 2.5 لاکھ روپے 

شہر کی ایک جیویلری شاپ میں گاہک طور پر آنے والی دو خواتین نے پرانا سونا دے کر سونے کے نئے زیورات  خریدنے کی خواہش ظاہر کی تو دکان کے مالک نے کسوٹی پر پرانے سونے کی  جانچ کی اور اسے اصلی سونا مانتے ہوئے ان خواتین کو 2.5 لاکھ مالیت کے اصلی سونے کے نئے زیورات دئے ۔