بھٹکل میں چوری کی بڑی واردات؛ 25 لاکھ سے بھی زائد مالیت کے سونےاور چاندی کے زیورات پر کیا گیا ہاتھ صاف

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 11th June 2023, 10:33 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 11 جون (ایس او نیوز) بھائی کے انتقال پر اُس کے آخری رسومات کے لئے ممبئی جانا ایک سابق فوجی کو بھاری پڑگیا کیونکہ  گھر پر  کوئی نہ ہونے کا یقین ہوتے ہی چوروں نے گھرپر ہاتھ صاف کردیا۔ چوری کی یہ واردات  شرالی کے چتراپورکے سرسوتی کالونی  میں ایک سابق فوجی مہیش پنڈت کے گھر پر پیش آئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ  مہیش اپنے چھوٹے بھائی کے انتقال پر تمام گھر والوں کے ساتھ 8 جون کو ممبئی چلاگیا تھا۔ سنیچر شام کو  اس کے مکان کے پڑوسیوں نے  دیکھا کہ اس کا گھر  کُھلا ہوا ہے،  چوری کا شبہ ہوتے ہی پڑوسیوں نے  سنیچر شام کو پولس کو اطلاع دی اور سنیچر رات کو ہی پولس نے گھر پہنچ کر جانچ کی جس کے دوران پتہ چلا کہ  قریب 290 گرام سونے کے  اور 12 کلو چاندی کے زیورات غائب ہیں۔ اس کے علاوہ گھر سے مزید کن کن چیزوں پر ہاتھ پھیرا گیا ہے،  اس بات کی جانکاری مہیش کے واپس بھٹکل پہنچنے کے بعد ہی معلوم ہوسکے گا۔ فی الحال  چوری شدہ سونا اور چاندی کے زیورات  کی مالیت 25 لاکھ روپیہ سے بھی زائد کی لگائی گئی ہے۔

سنیچر رات کو ہی پولس نے خصوصی ڈاگ اسکاوڈ کے  ذریعے بھی  جانچ کی ہے اور چوروں کا سراغ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

بھٹکل مضافاتی پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔

Theft Ravages Chitrapur, Bhatkal: Over Rs. 25 Lakh Worth of Gold and Silver Stolen from House

ایک نظر اس پر بھی

کمٹہ - سرسی ہائی وے بہنے لگا چنڈیا ندی کا پانی - پھنس گئی مسافروں بھری بس - ٹریفک نظام ہوا متاثر 

مسلسل  برسات کی وجہ سے کمٹہ تعلقہ کے کتگال میں چنڈیا ندی ابل کر نیشنل ہائی وے 766E پر بہنے لگی ۔ اسی دوران ایک بس سڑک پر بہنے والے پانی کے اندر پھنس گئی جس سے مسافر پریشان ہوگئے ۔