بھٹکل میں چوری کی پھرواردات؛ چوری شدہ اشیاء کی مالیت سے زیادہ، قیمتی الماریوں اور دروازوں میں توڑپھوڑ سے ہوا نقصان

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 31st December 2023, 3:39 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 31 ڈسمبر (ایس او نیوز)بھٹکل میں چوری کی پھر ایک واردات پیش آئی ہے جس میں چوروں نے الماریوں میں رکھی ہوئی قریب ایک لاکھ روپیوں پر ہاتھ صاف کرلیا ہے، تازہ واردات شہر کے ناگپا نائک روڈ پر جناب بدرالدُجیٰ برماور کی رہائش گاہ پر سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب کو پیش آئی جب اہل خانہ اسی علاقہ میں واقع اپنی دُختر کے گھر گئے تھے۔  

جناب بدرالدجیٰ برماورنے بتایا کہ گھر پر سونا اور زیورات نہیں رکھے گئے تھے، البتہ نقد رقم موجود تھی، اُن کے مطابق چوروں نے الماریوں میں سونا اور زیورات نہ ملنے پر بیڈ رومس کے دروازوں سمیت الماریاں توڑ ڈالی ہیں اورغالباً زیورات نہ ملنے پرکافی توڑ پھوڑ کرکے پورا گھر کھنگال ڈالا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نقد رقم سے زیادہ چوروں نے قیمتی دروازوں اور الماریوں میں جس طرح کی توڑپھوڑ کی ہے، اس سے لاکھوں کا نقصان پہنچا ہے۔

Bhatkal hit by another theft: Damages to valuable cupboards and doors exceed stolen item values

مالک مکان کے مطابق ان کی بیٹی کی ڈیلیوری کی وجہ سے وہ اوران کی اہلیہ اپنی بیٹی کے گھر گئے تھے، اتوار صبح دس بجے جب وہ واپس اپنے گھر پہنچے تو داخلی دروازہ ٹوٹا ہوا تھا، گھر کے اندر داخل ہونے پر پتہ چلا کہ مقفل بیڈ رومس کے دروازے بھی توڑے گئے ہیں، بیڈر روم کی الماریاں بھی لاک کی ہوئی تھی، اُسے بھی توڑ کرکھولا گیا ہے۔ نیچے کے دوبیڈ روم کے ساتھ ساتھ پہلے مالہ پر واقع تین بیڈ روم میں بھی پہنچ کر چوروں نے پورا سامان تتر بتر کردیا تھا۔

اطلاع ملتے ہی ٹاون پولس اہلکار جائے وقوع پر پہنچے اورحالات کا جائزہ لیا۔ پولس کا خیال ہے کہ چورداخلی دروازے کو توڑ کر اندر داخل ہوئے ہوں گے اور نقد رقم لے کر پیچھے کے دروازے سے فرار ہوئے ہوں گے۔ 

گھر کے اطراف لگے سی سی ٹی وی فوٹیج کے مدد سے چوروں کا پتہ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ٹاون پولس تھانہ میں شکایت درج کی گئی ہے اور پولس معاملے کی چھان بین کررہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ُمُنڈگوڈ میں بیل کے حملے میں نوجوان کی موت

ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ تعلقہ کے چگّلی گاؤں میں ہفتہ کے روز ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں بیل ڈرانے کے مقابلے کو دیکھنے کے دوران ایک نوجوان بیل کے حملے میں ہلاک ہوگیا۔ متوفی کی شناخت 21 سالہ پرمیش سِدپّا ہریجن کے طور پر کی گئی ہے۔

بھٹکل : کنڑا ماتے پر پھول پیش نہ کرنے کا تنازعہ : جالی پٹن پنچایت صدر کے خلاف سنگھ پریوار نے کھولا مورچہ ۔ ایس ڈی پی آئی نے صدر کی حمایت میں دیا ڈپٹی کمشنر کو میمورنڈم 

کنڑا راجیہ اتسوا کے موقع پر تعلقہ اسٹیڈیم میں منعقدہ سرکاری عوامی تقریب کے دوران جالی پٹن پنچایت کی صدر محترمہ افشاں قاضیا نے 'بھونیشوری دیوی' کی شکل میں 'کنڑا ماتے' کے قدموں میں پھولوں کا نذرانہ پیش کرنے سے جو انکار کیا تھا اس کے خلاف بی جے پی اور سنگھ پریوار نے مورچہ کھول دیا ...

کرناٹک حکومت نے مینگلور سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر تھمبے محی الدین کو طبی تعلیم اور شعبہ صحت میں شاندار خدمات پر نوازا راجیہ اُ تسوا ایوارڈ

مینگلور تعلقہ کے تھمبے سے تعلق رکھنے والے معروف صنعت کار اور طبی خدمات کے ماہر ڈاکٹر تھمبے محی  الدین کو حکومت کرناٹک نے ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں ریاستی راجیہ اُ تسوا ایوارڈ 2024 سے نوازا ہے۔ یہ ایوارڈ ان افراد کو دیا جاتا ہے جو مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دیتے ...

اُڈپی : اسکوٹی پر درخت گر گیا - اسکوٹی سوار کی موقع پر موت؛ مقامی لوگوں نے روڈ پر کیا احتجاجی مظاہرہ

کڈبا - پانجا روڈ پر پیش آئے ایک المناک حادثے میں اسکوٹی سوار اس وقت ہلاک ہوگیا جب سڑک کنارے موجود ایک درخت اس کے اوپر گر پڑا ۔ اس حادثے کے پس منظر میں سڑک کنارے خطرہ بنے ہوئے تمام درخت کاٹنے اور مہلوک فرد کے اہل خانہ کو مناسب معاوضہ ادا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے بڑی ...

دہلی میں فضائی آلودگی کی خطرناک صورت حال، متعدد علاقوں میں اے کیو آئی 400 سے تجاوز

ملک کی قومی راجدھانی دہلی میں فضائی آلودگی تشویش ناک حد تک بڑھ رہی ہے۔ آلودگی کی شدت کی وجہ سے یہاں کی فضاؤں میں دھند چھا گئی ہے، جو روزمرہ کی زندگی پر اثر انداز ہو رہی ہے۔ متعدد علاقوں میں فضائی آلودگی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس نے شہریوں کے لیے صحت کے مسائل اور مشکلات ...

آگرہ میں مگ-29 طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ اور ایک دیگر اہلکار نے کھیت میں چھلانگ لگا کر جان بچائی

اتر پردیش کے آگرہ میں ایک ایم آئی جی-29 جنگی طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا۔ یہ واقعہ کاگارول کے سونیگا گاؤں میں پیش آیا، جب فضائیہ کا یہ طیارہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے بے قابو ہو کر کھیت میں جا گرا۔ زمین پر گرتے ہی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے بعد مقامی لوگوں کی بڑی تعداد موقع پر جمع ہو ...

ُمُنڈگوڈ میں بیل کے حملے میں نوجوان کی موت

ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ تعلقہ کے چگّلی گاؤں میں ہفتہ کے روز ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں بیل ڈرانے کے مقابلے کو دیکھنے کے دوران ایک نوجوان بیل کے حملے میں ہلاک ہوگیا۔ متوفی کی شناخت 21 سالہ پرمیش سِدپّا ہریجن کے طور پر کی گئی ہے۔

ہندوستان میں نیوزی لینڈ کا تاریخی کارنامہ: 91 سال بعد ٹیم انڈیا کو شکت

نیوزی لینڈ نے ہندوستان کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں 3-0 سے کامیابی حاصل کی۔ ممبئی میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں 25 رنز کی جیت نے نیوزی لینڈ کو سیریز میں مکمل فتح دلائی۔ یہ کامیابی اس لحاظ سے تاریخی ہے کہ پہلی بار کسی ٹیم نے بھارت ...

اُڈپی : اسکوٹی پر درخت گر گیا - اسکوٹی سوار کی موقع پر موت؛ مقامی لوگوں نے روڈ پر کیا احتجاجی مظاہرہ

کڈبا - پانجا روڈ پر پیش آئے ایک المناک حادثے میں اسکوٹی سوار اس وقت ہلاک ہوگیا جب سڑک کنارے موجود ایک درخت اس کے اوپر گر پڑا ۔ اس حادثے کے پس منظر میں سڑک کنارے خطرہ بنے ہوئے تمام درخت کاٹنے اور مہلوک فرد کے اہل خانہ کو مناسب معاوضہ ادا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے بڑی ...