بھٹکل: ندی میں پھسل کر ڈوبنے والے کسان کی لاش دو دن بعد برآمد

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 3rd October 2024, 11:19 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل، 3 اکتوبر (ایس او نیوز)  منگل کے روز باغبانی کا کام مکمل کرنے کے بعد قریبی ندی میں ہاتھ پاؤں دھونے کے دوران غلطی سے ندی میں پھسل کر گرنے والے ایک کسان کی لاش آج جمعرات کو برآمد کر لی گئی۔ متوفی کی شناخت 52 سالہ رامیا کرشنا گونڈا کے طور پر ہوئی ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق، ماروکیری پنچایت حدود میں رامیا گونڈا منگل کے روز اپنے باغ میں کام کر رہا تھا۔ شام کو کام ختم کرنے کے بعد وہ ہاتھ پاؤں دھونے کے لیے قریبی ندی میں اترا، جہاں پیر پھسلنے سے وہ ندی میں ڈوب کر لاپتہ ہو گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی ٹیم موقع پر پہنچی اور تلاش شروع کی، لیکن فوری طور پر کامیابی نہ مل سکی۔ آج جمعرات کے روز ندی سے اس کی لاش برآمد ہوئی۔

لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھٹکل کے سرکاری اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں متوفی کے بھائی ماستی گونڈا کی شکایت پر بھٹکل مضافاتی پولیس تھانے میں کیس درج کر لیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل نیشنل ہائی وے پر کار بے قابو ہوکر گارڈن میں گھس گئی

  ہلکی بارش کے دوران ایک ماروتی سوئفٹ کار ڈرائیور کے ہاتھوں  بے قابو ہوکر  میونسپل گارڈن میں گھس گئی، کار کو تھوڑا بہت نقصان پہنچا ہے، البتہ کار پر ڈرائیور اکیلا تھا، جس کی وجہ سے  معمولی زخموں کے ساتھ وہ محفوظ رہ گیا۔ حادثہ جمعہ کی شب قریب  گیارہ بجے   پیش آیا۔

بھٹکل انجمن کالج کی طرف سے 'سوچھ ساگر، سرکشت ساگر' صفائی پروگرام

انجمن کالج  کی این ایس ایس اور این سی سی یونٹ کی طرف سے بھٹکل کے ماوین کوروا ساحل پر 'سوچھ ساگر، سرکشت ساگر' کے عنوان سے بڑی کامیابی کے ساتھ صفائی مہم چلائی گئی ۔ یہ پروگرام ماوین کوروے گرام پنچایت کے تعاون سے مرکزی وزارت یوتھ افیئرس اینڈ اسپورٹس کی ہدایت کے مطابق منعقد کیا گیا ...