بھٹکل انجمن پی یو کالج فورگرلز اور بوائز کے شاندار نتائج پر بھٹکل کمیونٹی جدہ کی طرف سے پرنسپال کوپچاس پچاس ہزار روپیہ نقد انعام

Source: S.O. News Service | Published on 23rd May 2023, 12:19 AM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 22/مئی (ایس او نیوز) طلبہ و طالبات جب امتیازی نمبرات سے کامیاب ہوتے ہیں تو مختلف اداروں نیز علاقائی اسپورٹس سینٹروں کی طرف سے طلبہ و طالبات کو انعام واکرام سے نوازا جاتا ہے اور ٹاپ آنے پر گولڈ میڈلس وغیرہ کے ذریعے بھی ان کی حوصلہ آفزائی کی جاتی ہے، مگر اُن کو پڑھانےوالے اساتذہ نظر انداز کردئے جاتے ہیں، مگر اِس بار بھٹکل کمیونٹی جدہ نے انوکھا طریقہ اختیارکرتے ہوئے کالج کے شاندار نتائج کے لئے پرنسپال کوشاباشی دی ہے اور اُن کو نقد انعام پیش کرتے ہوئےاُن کی حوصلہ آفزائی کی ہے۔

بھٹکل کمیونٹی جدہ کے صدرجناب عبدالسلام دامدا ابو نے اپنی بھٹکل تشریف آوری کے دوران کالج پہنچ کر بھٹکل انجمن پی یو کالج (بوائز) کے پرنسپال محمد یوسف کولا اور انجمن پی یو کالج فور ویمن کی پرنسپال ڈاکٹر فرزانہ محتشم کو فی کس پچاس پچاس ہزار روپیہ نقد انعام کےساتھ تعریفی اسناد (Certificate of Appreciation) سے نوازا۔ انہوں نے بتایا کہ اِس بار انجمن پی یو کالج کے جو شاندارنتائج آئے ہیں، اُس کے لئے اسٹودینٹس کی محنت کے ساتھ ساتھ کالج پرنسپال کی محنت اور اُن کی فکر بھی کارفرماں ہے۔

Bhatkal Community Jeddah Honors Principals of Anjuman PU College for Their Hard Work and Dedication

یاد رہے کہ اِمسال انجمن پی یو کالج فور ویمن کے پی یو سی دوم کے نتائج نہایت شاندارنکلے ہیں۔ جیسا کہ ساحل آن لائن پر پہلے ہی نتائج کے تعلق سے تفصیلی رپورٹ شائع ہوچکی ہے، اِمسال ویمن کالج سے شعبہ سائنس میں 86 طالبات امتحان میں شریک ہوئی تھیں، صرف ایک طالبہ ناکام رہی تھی سب سے اہم بات یہ ہے کہ طالبات صرف کامیاب نہیں ہوئیں بلکہ کامیاب ہونے والی85 طالبات میں 32 طالبات نےامتیازی مارکس بھی حاصل کئے ہیں۔ شعبہ کامرس میں 136 طالبات میں صرف تین طالبات ناکام ہوئیں جبکہ 49 نے امتیازی نمبرات حاصل کئے، اسی طرح شعبہ آرٹس میں 79 طالبات میں صرف ایک طالبہ ناکام ہوئی۔ ایسی شاندار کامیابی پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے پرنسپال ڈاکٹر فرزانہ محتشم کے کوششوں کو سراہتے ہوئے انہیں پچاس ہزار روپیہ نقد انعام سے نوازا۔

انجمن پی یو کالج (بوائز) کے شعبہ سائنس سے 136 میں 131 طلبہ کامیاب ہوئے، شعبہ کامرس سے 81 طلبہ میں سے 77 کامیاب ہوئے جبکہ شعبہ آرٹس میں 12 طلبہ امتحان میں شریک ہوئے تھے اور تمام 12 طلبہ کامیاب ہوئے۔ اس طرح قریب 96 فیصد کامیابی درج کی گئی۔ بھٹکل کمیونٹی جدہ کی طرف سے صدرعبدالسلام دامداابو نے کالج پرنسپال محمد یوسف کولا کی ستائش کرتے ہوئے طلبہ پر مزید محنت کرنے کی ترغیب دیتے ہوئےجماعت کی جانب سے 50 ہزار روپیہ نقد انعام سمیت تعریفی اسناد سے نوازا۔ اس موقع پر انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے جنرل سکریٹری جناب صدیق اسماعیل اورانجمن آئی ٹی سکریٹری انصار دامداابو موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

کمٹہ - سرسی ہائی وے بہنے لگا چنڈیا ندی کا پانی - پھنس گئی مسافروں بھری بس - ٹریفک نظام ہوا متاثر 

مسلسل  برسات کی وجہ سے کمٹہ تعلقہ کے کتگال میں چنڈیا ندی ابل کر نیشنل ہائی وے 766E پر بہنے لگی ۔ اسی دوران ایک بس سڑک پر بہنے والے پانی کے اندر پھنس گئی جس سے مسافر پریشان ہوگئے ۔ 

اترپردیش : حج سے لوٹ رہے 5 افراد سڑک حادثے میں جاں بحق

اترپردیش کے رام پور میں ایک سڑک حادثے کے نتیجے میں 5 افراد کی موت ہوئی ہے۔ مہلوکین میں حاجی اشرف (65)، ان کے تین بیٹے کھپے علی (42)، عارف علی (24) اور انتخاب علی (20 )، اور کار کا ڈرائیور احسن (32 )شامل ہیں۔ مہلوک حاجی اشرف کی اہلیہ اور ان کے چوتھے بیٹھے آصف علی شدید زخمی ہیں جنہیں فوری ...

مہاراشٹر: ’مڈ ڈے میل‘ کے پیکٹ میں مرا ہوا سانپ ملنے سے سبھی حیران، تحقیقات شروع

ایک بار پھر ’مڈ ڈے میل‘ کو لے کر فکر انگیز خبر سامنے آئی ہے۔ مغربی مہاراشٹر کے سانگلی ضلع میں اس وقت افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا جب ایک سرکاری نرسری اسکول میں بچوں کے لیے تیار مڈ ڈے میل کے پیکٹ میں مبینہ طور پر ایک چھوٹا سانپ مرا ہوا برآمد ہوا۔ ریاستی آنگن واڑی ایمپلائی ...

اگنی ویر اجے سنگھ کے اہل خانہ کو 98 لاکھ روپے سے زیادہ کی ایکس گریشیا رقم ملی

وزارت دفاع نے اگنی ویر اجے سنگھ کی موت کے بعد ان کے کنبہ کو کوئی امداد نہ ملنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک ان کے کنبہ کو 98 لاکھ روپے سے زیادہ کی ایکس گریشیا رقم مل چکی ہے اور باقی رقم بھی تفتیشی عمل مکمل ہونے کے بعد دی جائے گی۔