بھٹکل میں دو ماہ کی بچی کے گلے میں پھنس گیا پینٹ کا بٹن؛ ڈاکٹر بٹن باہر نکالنے میں کامیاب

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 14th August 2023, 11:32 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل14/اگست(ایس او نیوز)ایک دو ماہ کی بچی کے گلے میں جینس پینٹ کا بٹن پھنس جانے سے بچی کی جان خطرہ میں پڑگئی تھی، مگرسرکاری اسپتال کے ڈاکٹر کافی کوشش کے بعد بٹن کو باہر نکالنے میں کامیاب ہوگئے.

بتایا گیا ہے کہ رنگین کٹہ میں دس سال سے مقیم بہار کے کمل کشور کی دوماہ کی بچی امریتا کے ساتھ یہ واردات اتوارشام کو پیش آئی تھی۔ای این ٹی کے ماہرڈاکٹرڈاکٹرستیش جو گلے میں پھنسے بٹن کو نکالنے میں کامیاب ہوگئے تھے، ساحل آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اتوارشام کو جب نائٹ ڈیوٹی پر تھے، تو بچی کو اسپتال لایا گیاتھا، بچی کو سانس لینے نہیں ہورہا تھا، ہم نے فوری بچی کو اکسیجن فراہم کیا۔ ہم نے جب والدین سے پوچھا کہ کیا بچی نے کوئی کھلونا نگل لیا ہے، تو والدین کو بھی معلوم نہیں تھا کہ کیا ہوا ہے، وہ کہہ رہے تھے کہ دو ماہ کی اتنی چھوٹی سی بچی کیسے کوئی چیزنگل سکتی ہے۔ ڈاکٹرستیش نے بتایا کہ اُسے لگا کہ بچی کے گلے میں کوئی چیزپھنس گئی ہے، جس کی وجہ سے اُسے سانس لینے نہیں ہورہا ہے، اس نےچھوٹے سے پائپ کو گلے میں گھسانے کی کوشش کی جس کے دوران بچی نے اُلٹی کردی، جس کے ساتھ ہی گلے میں پھنسا ہوا جینس پینٹ کا بٹن باہرنکل آیا۔

کمل کشورکی دوسال کی بڑی بیٹی بھی ہے،جس کے ساتھ امریتا کھیل رہی تھی۔ سمجھا جارہا ہے کہ کھیلنے کے دوران بڑی بیٹی نے بٹن کو چاکلیٹ سمجھ کربچی کے منہ میں ڈالا ہوگا، جس نے نگل لیا اور بٹن گلے میں پھننس گیا۔

ڈاکٹرستیش نے بتایا کہ بٹن کو نکالے جانے کے بعد بھی بچی کواکسیجن کی کمی واقع ہوئی، اس لئے اُسے دوبارہ اکسیجن دیا گیا۔ بعد میں بچی کو فٹس ہوگیا، پھر بچی نے اُلٹی کردی، جس کو دیکھتے ہوئے گلے مٰیں مزید کچھ پھنسے ہونے کا شبہ ہوا جس کو دیکھتے ہوئے ہم نے بچی کے گلے کی اسکیننگ کرائی، مگررپورٹ نارمل آیا ہے۔ ڈاکٹرستیش نے بتایا کہ بچی ویسے نارمل لگ رہی ہے، لیکن فٹس آرہے ہیں، اس لئے اسے آئی سی یو میں رکھا گیا ہے اوراس کی نگہداشت جاری ہے۔

Bhatkal: Infant rescued from life-threatening button incident, Undergoes careful monitoring in ICU

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں شیرور کے پاس گنگاولی ندی سے مٹی نکالنے کے لئے لائی جا رہی ہے مشین بردار کشتی

انکولہ تعلقہ کے شیرور کے پاس جہاں پچھلے دو مہینے قبل پہاڑی چٹان کھسکنے کا خوفناک حادثہ پیش آیا تھا  اور ایک لاری ڈرائیور سمیت  دب کر لاپتہ ہوگئی تھی، آج تک اُس لاری اور ڈرائیور  کا پتہ نہیں چل پایا ہے، لیکن اب  وہاں بہنے والی گنگاولی ندی کی صفائی کرنے اور مٹی کا ڈھیر ہٹانے کے ...

کنداپور میں بے قابو اسکول وین الیکٹرک پول سے ٹکرا گئی - ڈرائیور شدید زخمی

نیشنل ہائی وے 66 پر تھوکٹو بس اسٹاپ کے قریب پیش آئے سڑک حادثے میں ایک تیز رفتار اسکول وین بے قابو ہو کر سڑک کنارے موجود ہائی ماسٹ الیکٹرک پول سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک طرف وین کا اگلا حصہ بری طرح تباہ ہو گیا تو دوسری طرف وین ڈرائیور کے سر میں شدید چوٹ آئی جسے علاج کے ...

بنٹوال : میلاد کے جلسے میں گئی خاتون کے گھر پر چوری - لٹیروں نے1.33 لاکھ روپے مالیت  کے زیور اور نقدی پر ہاتھ صاف کیا  

بنٹوال تعلقہ کے مونٹی مارو گاوں میں اسماء نامی خاتون کے لئے میلاد کے جلسے میں شرکت اس وقت مہنگی پڑی جب اس کے گھر میں گھس کر چوروں نے سونے کے زیورات سمیت نقدی پر ہاتھ صاف کر دیا ۔

دکشن کنڑا میں 'بندر بخار' کا خطرہ - بین الاقوامی مسافروں کی ہوگی طبی جانچ 

دکشن کنڑا کے محکمہ صحت عامہ نے کیرالہ میں 'بندر بخار' (منکی فیور) کے  علاوہ نیفا وائرس کی وجہ سے ہوئی دو اموات کو دیکھتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا ہے اور پورے ضلع میں سخت نگرانی کے احکامات جاری کیے ہیں ۔