کیا بھٹکل کے تاجر کے ساتھ ہوناور میں کی گئی ہے  ہنی ٹریپنگ ؟ - گھر والوں کو بھیجا گیا ہے برہنہ ویڈیو کلپ

Source: S.O. News Service | Published on 8th September 2024, 11:16 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل ،8 / ستمبر (ایس او نیوز) بعض ذرائع سے ملنے والی خبر کے مطابق بھٹکل شہر کے ایک تاجر کو ہوناور میں اپنے گھر پر بلا کر 'ہنی ٹریپنگ' جال میں پھنسانے کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔
    
متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ 26 جون کو اس کے موبائل فون میں ایک اجنبی خاتون کی جانب سے 320 روپے جمع ہوئے ۔ اس کے تھوڑی دیر بعد اجنبی خاتون نے اس شخص کو فون کرکے بتایا کہ  غلطی سے اس کے اکاونٹ میں رقم جمع ہوئی ہے اس لئے وہ رقم واپس لوٹا دے ۔ 
    
متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ اس نے کچھ بھی کہے بغیر فوری طور پر اس خاتون کو رقم اسے واپس لوٹائی تو خاتون نے بہت ہی نرم لہجے میں بات کرتے ہوئے اس کا شکریہ ادا کیا ۔ جب دن گزرنے لگے تو اس خاتون نے بھٹکل کے تاجر سے فون پر رابطہ کرکے بات چیت کا سلسلہ شروع کیا ۔
    
 پتہ چلا ہے کہ اس خاتون کا شوہر بیرونی ملک میں ملازمت کرتا ہے اور وہ ہوناور میں کرایے کے مکان میں رہتی ہے ۔ بھٹکل کے متاثرہ شخص کا کہنا ہے اس خاتون نے اسے ہوناور میں اپنے گھر آنے اور اپنے ساتھ رات گزارنے کی دعوت دی ۔ جب 13 اگست کی رات کو یہ شخص اس خاتون کے گھر پہنچا تو اسے پینے کے لئے پانی دیا گیا اور اسی کے ساتھ اس کا سر چکرانے لگا ۔ تھوڑی دیر میں اس نے دیکھا کہ اس کے قریب وہ خاتون برہنہ حالت میں ہے اور ایک اجنبی شخص گھر کی کھڑکی کے باہر سے ویڈیو کلپ ریکارڈ کر رہا ہے ۔ پھر خاتون نے دروازہ کھول کر ویڈیو ریکارڈنگ کر رہے شخص کو اندر بلا لیا ۔
    
اس کے بعد ریکارڈ کی گئی خاتون کے ساتھ برہنہ حالت والی ویڈیو کلپ متاثرہ شخص کو دکھا کر  50 ہزار روپے کا مطالبہ کیا اور بصورت دیگر ویڈیو عام کرنے کی دھمکی دی گئی ۔  لیکن اس نے اپنے پاس موجود 2300 روپے ان لوگوں کو دئے تو خاتون کے ساتھی شخص نے اسے گھر واپس جا کر بقیہ رقم ادا کرنے کی تاکید کی ۔ اس سارے عرصے میں اس اجنبی خاتون نے خوفزدہ ہونے کی اداکاری کی تھی ۔ 
    
متاثرہ شخص نے بتایا کہ اس کے بعد 29 اگست کو کسی اور شخص نے اسے   فون کرکے بقیہ رقم ادا کرنے کے لئے دباو بنایا ۔ اس نے رقم ادا نہیں کی تو پھر 4 ستمبر کو برہنہ حالت والی ویڈیو کلپ اس کے گھر والوں کو فون پر روانہ کی گئی ہے ۔ 
    
یہ پورا معاملہ ہنی ٹریپنگ ہے یا پھر بلیک میلنگ جال کی کارستانی ہے ؟ فی الحال یقین کے ساتھ کہنا  ممکن نہیں ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اگر متاثرہ شخص کی طرف سے شکایت درج کروائی جاتی ہے تو پھر اس معاملے کی تحقیقات کرتے ہوئے ضروری کارروائی کی جائے گی ۔     

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں 12 ربیع الاول کو پورے تزک و احتشام کے ساتھ نکالا گیا میلاد النبی ﷺ کا جلوس؛ نعت پاک اور نعرہ تکبیر کی گونج نے بھٹکل کی گلیوں کو کیا معطر

12 ربیع الاول کے موقع پر بھٹکل میں عید میلادالنبیﷺ کے جلوس کو ہر سال کی طرح اس بار بھی بھرپور تزک و احتشام کے ساتھ نکالا گیا۔ جلوس مختلف راستوں اور گلیوں سے گزرتا ہوا، نعت پاک اور "اللہ اکبر" کے نعروں کی صداؤں سے گونجتا رہا۔

منگلورو کے قریب بنٹوال میں اشتعال انگیز بیانات کے بعد کشیدگی

عید میلاد النبی کو لے کر  وشوا ہندو پریشد کے لیڈر شرن پمپ ویل  کی طرف سے اشتعال انگیز بیان کے بعد جب ر بنٹوال میونسپالٹی کے سابق چیرمین محمد شریف  نے اُنہیں اُسی  کے انداز میں جواب دینے کی  مبینہ   کوشش کے نتیجے میں آج  پیر صبح بنٹوال کے    بی سی روڈ علاقے میں ماحول کشیدہ ...

عالمی یوم جمہوریت کے موقع پر بھٹکل میں قائم ہوئی تاریخی انسانی زنجیر؛ وزیر منکال وئیدیا نے کی جمہوری نظام کو مستحکم کرنے کی اپیل

  بھٹکل تعلقہ میں عالمی یوم جمہوریہ کے موقع پر  شہر بھٹکل میں تاریخی انسانی زنجیر کا مظاہرہ دیکھنے کو ملا اور زوردار بارش بھی اس زنجیر کو توڑنے میں ناکام نظر آئی۔ ہائی اسکول اور کالج اسٹوڈینٹس سمیت  ٹیچرس، لیکچررس، سرکاری ملازمین اور بعض اداروں کے ذمہ داران   نے   حکومت ...