بھٹکل میں رہائشی کامپلکس ’’المرجان ریسیڈنسی‘‘ کے منصوبے کا اجراء: فوری بکنگ پر خصوصی رعایت

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 9th July 2023, 11:37 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 9جولائی (ایس اؤ نیوز )بحرہ عرب کے کنارے واقع خوبصورت شہر بھٹکل کے جامعہ آباد روڈ پر واقع 2ایکڑ زمین پر بہت ہی خوبصورت اور سہولیات سے آراستہ اپارٹمنٹس آسان شرائط اور قسطوں میں فراہم کئے جانےو الے ’’المرجان ریسڈنسی‘‘ رہائشی منصوبے  کا 4جولائی 2023 کو اجراء عمل میں آیا۔

 اس موقع پر معلومات فراہم کرتے ہوئے معروف ایڈوکیٹ عمران لنکا نے بتایا کہ برائٹ ڈیولوپرس کے زیر انتظام شہر کے جامعہ آبادروڈ پرتعمیر ہونےوالے رہائشی کامپلکس ’’المرجان ریسڈنسی‘‘ ذاتی مکان کا خواب پورا کرنےو الا منصوبہ ہے۔ ذاتی مکان خریدنےوالوں کو بہتر اور آسان شرائط اور قسطوں پر سہولت فراہم کی گئی ہے۔ عوام کے لئے اطمینان کی بات یہ ہے کہ یہ منصوبہ  ریاستی حکومت کے2016ایکٹ  RERAکے تحت منظورشدہ ہے،  اس طرح گھر خریدنے والے کسی پس و پیش اور شک و شبہ کے بغیر قانونی طورپر اپنا ایک ذاتی اور مثالی مکان خریدسکتےہیں۔خیال رہے کہ بھٹکل کا یہ پہلا پروجکٹ ہے جو حکومتی ادارے RERAکے تحت منظورہ شدہ ہےجس کو قانونی درجہ حاصل ہے۔

2ایکڑ زمین پر محیط المرجان ریسیڈنسی میں چار فلور والے  دوبلاک پر مشتمل2بی ایچ کے اور 3بی ایچ کے  110لگژوری مکانات ہونگے ۔ جن کا سائز 1240اسکوائر فٹ سے 1710اسکوائر فٹ ہے۔2ایکڑ زمین میں سے 62فی صد زمین کھلی جگہ ہے جس میں کھیل کے میدان،  باغ، سڑکیں ہیں تو رہائش کے لئے 38فی صد زمین استعمال کی گئی ہے۔  مدینہ کالونی، جامعہ اسلامیہ ، شمس اسکول ، علی پبلک اسکول سے نزدیک رہائشی کامپلکس میں کئی ایک سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ جہاں بچوں کےلئے کھیلنےکا میدان، ملٹی پرپز ہال ، سوئمنگ پول، انٹرنس لابی، سویج پلانٹ، رین واٹر ہاروسٹنگ پٹ، ڈی جی جنریٹر بیک اپ فار لفٹ اینڈ کامن ائریہ، سی سی ٹی وی کیمرے، انڈرگراؤنڈ واٹر ٹینک، 24گھنٹے پانی ، گراؤنڈ لیول میں ریزرو کار پارکنگ اور ٹاپ فلور پر جم اور انڈور گیمس کی سہولیات ہونگی۔ ریسڈنسی کا ہرگھر مکمل آزاد ہوگا۔ جس میں کسی بھی دواپارٹمنٹس کے درمیان مشترکہ دیوار نہیں ہوگی اور سورج کی روشنی بہتر میسر ہوگی۔

گھر خریدنے والو ں کو المرجان ریسیڈنسی کی جانب سے کئی طرح کی سہولیات دی جارہی ہیں۔ خواہش مند حضرات اس سنہرےموقع سے استفادہ کرسکتےہیں۔ن

برائٹ ڈیولوپرس کے المرجان ریسڈنسی کی افتتاحی تقریب میں جماعت المسلمین بھٹکل کے چیف قاضی مولانا عبدالرب خطیبی ندوی نے خطاب کرتےہوئے کہاکہ عوامی سہولیات کے پیش نظر مجوزہ رہائشی مکانات کم داموں میں  فراہم کئے جاتے ہیں تو اس کو ایک بہتر شروعات کہہ سکتےہیں۔ مبین دامودی اور ایڈوکیٹ عمران لنکا کے اشتراک پر مولانا نے کہا کہ اس منصوبے کے متعلق دوسری خوشی کی بات یہ ہےکہ یہ منصوبہ باہمی اشتراک کے ذریعے انجام دیاجارہاہے۔ موجودہ زمانےمیں اشتراک کے ساتھ تجارت کرنا آسان نہیں ہے مگر ان لوگوں نے آپسی اشتراک سے یہ منصوبہ بنایا ہے اللہ کرے یہ سلسلہ قائم رہے۔ ویسے ہمارے معاشرے میں تجارت چار چار نسلوں تک ہوتی رہی ہے اسی طرح ہمارے معاشرےمیں تجارت قائم رہے تو بہتر ہے۔

سابق ٹی ایم سی صدر پرویز قاسمجی نے کہاکہ ریاستی حکومت کے  2016ایکٹ کے تحت  RERA(رئیل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی) رجسٹرڈ اور منظور شدہ ہے۔ بھٹکل میں یہ پہلی عمارت ہے جو اس قانون کے تحت منظور ہے۔ جس سے گھر خریدنے والوں کو کسی قسم کے شک  وشبہ میں مبتلا ہونے کی ضرورت  نہیں ہےیعنی گھر خریدنے والوں کو قانونی درجہ مل جائے گا۔ وہ بے فکر ہوکر یہاں گھر خرید سکتےہیں۔

سید عمران لنکا کے مطابق آج کل زمین کافی مہنگی ہوگئی ہے، عام اور متوسط طبقہ اس تعلق سے سوچ بھی نہیں سکتا۔ تو ہم نے اس منصوبے کے ذریعے بہتر سائز والے کم دام والے فلائٹ مہیا کررہےہیں۔ بھٹکل اور آس پاس کے لوگوں کے لئے ہم اپارٹمنٹس کی سہولیات دے رہے ہیں۔ دستاویزات کے متعلق کوئی شک نہ ہو اسی لئے ہم نے RERA سے منظوری لی ہے۔ 2ایکڑ زمین پر 110گھر ہیں۔ دو بلا ک میں ۔ 38فی صد عمارت پر خرچ ہوگا بقیہ کھلی جگہ ہوگی۔ پارکنگ وغیرہ کےلئے۔

افتتاحی تقریب میں المرجان کے مینجنگ ڈائرکٹر عبدالمبین دامودی،  مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل کے صدر عنایت اللہ شاہ بندری ، بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے صدر مولوی عزیز الرحمن رکن الدین ندوی ، جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے مہتمم مولانا مقبول کوبٹے ندوی ،مرکزی خلیفہ  جماعت المسلمین بھٹکل کے جنرل سکریٹری اسماعیل جوباپو، جماعت المسلمین بھٹکل کے نائب قاضی مولانا محمد انصار خطیب مدنی، بھٹکل مسلم اسوسی ایشن جدہ کے جنرل سکریٹری معیز جوکاکو وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُترکنڑا کی طرح دکشن کنڑا اور اڈپی ضلع میں بھی زبردست بارش - مرونتے میں بڑھتا جا رہا ہے سمندری کٹاو

جس طرح اُترکنڑا میں اتوار کو زبردست بارش  ہوئی ہے اور  بارش کا سلسلہ لگاتار جاری ہے، پڑوسی ضلع اُڈپی  اوردکشن کنڑا میں بھی زبردست بارش نے معمولات زندگی کو درہم برہم کر دیا ہے ۔ 

بھٹکل میں زبردست بارش؛ ہر جگہ تالاب کا منظر؛ رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے پر پھر لگ گیا جام؛ پیر کو بھی اسکولوں میں چھٹی

بھٹکل  میں آج اتوارکو  صبح سے شام تک زبردست بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں  ندی نالے بھر کر  اُبل رہے ہیں ، نشیبی علاقوں میں تو پانی  بھر کر کئی علاقے تالاب میں تبدیل ہوگئے ہیں،  مگر فراز کے علاقوں میں بھی جگہ جگہ پانی بھرجانے سے  عوام میں تشویش پائی جارہی ہے۔ رنگین ...

بھٹکل میں زوردار بارش کا سلسلہ جاری؛ ہائی وے پر سرکاری اسکول کی زمین کھسکنے کا خطرہ؛ مزمل مسجد روڈ سمیت کئی علاقوں میں سڑکوں کی حالت نہایت خستہ

بھٹکل تعلقہ میں  بھاری برسات کی وجہ سے   نیشنل ہائی وے  کوالٹی ہوٹل کے بالمقابل پہاڑی پر واقع سرکاری اسکول کی زمین کھسکنے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے قبل نیشنل ہائی وے کی تعمیر کے لئے پہاڑی کی کٹائی کے دوران  ہریجن کیری کوٹا جگٹیشورا مندر کی دیوار پہلے ہی ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ، انکولہ اور کاروار میں زوردار بارش کا سلسلہ جاری؛ بھٹکل میں تین مکانوں کو نقصان؛ کاروار کالی ڈیم سے پانی کا اخراج؛ منکی میں این ڈی آر ایف ٹیم

  بھٹکل، ہوناور، کمٹہ، انکولہ اور کاروار میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے اسی کے ساتھ پڑوسی اضلاع اُڈپی اور دکشن کنڑا میں بھی بھاری بارش  سے عام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔