بھٹکل میں اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر نینا نے کیا ریاستی حکومت کی "گروہا لکشمی" اسکیم کا آغاز

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 31st August 2023, 4:38 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 31/اگست (ایس او نیوز): بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر نینا نے بدھ کو بھٹکل میں ریاستی حکومت کی انتہائی متوقع گارنٹی اسکیم "گروہ لکشمی" کا افتتاح کیا۔ اس اسکیم کا مقصد کرناٹک میں خاندان کی سربراہ  خواتین کو ماہانہ 2,000 روپے کی مالی امداد فراہم کرنا ہے۔

بھٹکل میں گروہا لکشمی اسکیم کے آغازکی تقریب کی صدارت کرتے ہوئے، جس کا اہتمام بھٹکل میونسپلٹی نے اربن بینک ہال میں کیا تھا، ڈاکٹر نینا نے زور دیا کہ یہ اقدام خواتین کو مالی طور پر بااختیار بنائے گا اور انہیں خود انحصاری کی زندگی گزارنے کے قابل بنائے گا۔ انہوں نے خواتین کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ ریاستی حکومت کی طرف سے فراہم کردہ ماہانہ ₹2,000 کا فائدہ اُٹھائیں۔

پروگرام میں موجود سینکڑوں خواتین سے خطاب کرتے ہوئے بھٹکل میونسپل کونسل کے سابق صدر، پرویز قاسمجی نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ گروہا لکشمی اسکیم، جس میں ₹ 2,000 ماہانہ جمع کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا، پانچ دیگر ضمانتوں کے علاوہ، کانگریس پارٹی کے انتخابات سے پہلے کے وعدوں میں سے ایک ہے، انہوں نے نوٹ کیا کہ کانگریس حکومت کے ذریعہ کرناٹک میں گروہا لکشمی اسکیم کا نفاذ ایک انوکھی مثال قائم کرتا ہے جو ابھی تک ملک میں کہیں اورفراہم نہیں کی گئی ہے۔ پرویز نے عوام پر زور دیا کہ وہ ان فلاحی اسکیموں کا بھرپور فائدہ اٹھائیں، انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ ریاست میں جن پانچ گیارنٹیوں کا نفاذ کیا گیا ہے، وہ پورے ملک کے لئے مثال بنے۔

Bhatkal: Assistant Commissioner Dr. Naina Launches State Government's "Gruha Lakshmi" Scheme

تقریب کا آغاز میونسپل چیف آفیسر کے ایم سریش کے استقبال کے ساتھ ہوا۔ تعلقہ میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سویتا کامتھ اور تعلقہ پنچایت کے ایگزیکٹو آفیسر پربھاکر چکنمنے نے بھی حاضرین سے خطاب کیا۔ میونسپل کونسلرس عبدالعظیم منڈے، الطاف کھروری، قیصرمحتشم، عبدالروف نائطے اورامشاد مختصر کے علاوہ میونسپل سینئر ہیلتھ انسپکٹرسُوجیا سمن سمیت  بہت سے دوسرے لوگ بھی موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں شیرور کے پاس گنگاولی ندی سے مٹی نکالنے کے لئے لائی جا رہی ہے مشین بردار کشتی

انکولہ تعلقہ کے شیرور کے پاس جہاں پچھلے دو مہینے قبل پہاڑی چٹان کھسکنے کا خوفناک حادثہ پیش آیا تھا  اور ایک لاری ڈرائیور سمیت  دب کر لاپتہ ہوگئی تھی، آج تک اُس لاری اور ڈرائیور  کا پتہ نہیں چل پایا ہے، لیکن اب  وہاں بہنے والی گنگاولی ندی کی صفائی کرنے اور مٹی کا ڈھیر ہٹانے کے ...

کنداپور میں بے قابو اسکول وین الیکٹرک پول سے ٹکرا گئی - ڈرائیور شدید زخمی

نیشنل ہائی وے 66 پر تھوکٹو بس اسٹاپ کے قریب پیش آئے سڑک حادثے میں ایک تیز رفتار اسکول وین بے قابو ہو کر سڑک کنارے موجود ہائی ماسٹ الیکٹرک پول سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک طرف وین کا اگلا حصہ بری طرح تباہ ہو گیا تو دوسری طرف وین ڈرائیور کے سر میں شدید چوٹ آئی جسے علاج کے ...

بنٹوال : میلاد کے جلسے میں گئی خاتون کے گھر پر چوری - لٹیروں نے1.33 لاکھ روپے مالیت  کے زیور اور نقدی پر ہاتھ صاف کیا  

بنٹوال تعلقہ کے مونٹی مارو گاوں میں اسماء نامی خاتون کے لئے میلاد کے جلسے میں شرکت اس وقت مہنگی پڑی جب اس کے گھر میں گھس کر چوروں نے سونے کے زیورات سمیت نقدی پر ہاتھ صاف کر دیا ۔

دکشن کنڑا میں 'بندر بخار' کا خطرہ - بین الاقوامی مسافروں کی ہوگی طبی جانچ 

دکشن کنڑا کے محکمہ صحت عامہ نے کیرالہ میں 'بندر بخار' (منکی فیور) کے  علاوہ نیفا وائرس کی وجہ سے ہوئی دو اموات کو دیکھتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا ہے اور پورے ضلع میں سخت نگرانی کے احکامات جاری کیے ہیں ۔