بھٹکل: میونسپالٹی حدود میں بڑے منصوبے کے نفاذ میں آثار قدیمہ کی عمارتیں حائل : تاریخی عمارتوں کے لئے 300میٹر کی پابندی سے ترقی ناممکن : ماہرین کا خیال

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 19th March 2023, 6:18 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:18؍ مارچ (ایس اؤ نیوز)بھٹکل میونسپالٹی حدود میں بڑے منصوبے کے نفاذ میں آثار قدیمہ کی عمارتیں حائل ہونے کا  امکان جتایا گیا ہے۔ عملی نقشہ کے مطابق منصوبے کو منظوری ملتی ہےتو شہرکی متوقع ترقی نہیں ہونے کا ماہرین نےخیال ظاہر کیا ہے۔

میونسپالٹی حدود میں اگلے چاردہوں کی ترقی کو دھیان میں رکھتےہوئے تشکیل دئیے گئے بڑے منصوبے کےنقشہ میں 7آثارِ قدیمہ کی عمارتوں کی نشان دہی کی گئی ہے۔ یہ ساتوں عمارتیں شہر کے بالکل قلب میں واقع ہے۔ متعلقہ آثارِ قدیمہ کی عمارتیں صدیوں پرانی ہیں، جو اب بوسیدگی کے قریب ہیں۔ محکمہ بھارتیہ آثار قدیمہ کے مطابق جہاں بھی آثارقدیمہ کی عمارتیں ہیں اس کے اطراف 300میٹر تک کسی بھی عمارت کی تعمیر کے لئے منظوری نہیں دی جائےگی۔ جب کہ ان آثار قدیمہ کی عمارتوں کے اطراف جوہزاروں  رہائشی مکانات اور عمارتیں ہیں وہ صدیوں پرانی ہیں اور خستہ حالت کو پہنچ گئی ہیں، ان عمارتوں کی درستی ومرمت کےلئے منظوری نہیں دی جارہی ہے جس کی وجہ سے ان عمارتوں کی تجدید نہیں ہوپارہی ہے۔ منظوری نہ ملنے سے خالی جگہوں کو ایسے ہی چھوڑکر دوسری جگہوں پر منتقل ہونےکی مثالیں بھی ہیں۔مقامی عوام کاکہنا ہے کہ  ان حالات میں  اب  دوبارہ انہی 7آثار قدیمہ کی عمارتوں کی موجودگی میں عملی نقشہ کو منظوری دی جاتی ہے تو پھر بھٹکل مستقل طورپرترقی کے بغیرپچھڑا اور  پسماندہ  ہی رہے گا۔

بڑے منصوبے کے نقشہ میں 7آثار قدیمہ کی عمارتوں کے اطراف 300میٹر کا علاقہ نشان زد کیاگیا ہے۔ جہاں اور جس آثار قدیمہ کی عمارت کو لوگ سیاح زیادہ آتے جاتےرہتےہیں محکمہ اس کو اپنی تحویل میں لے سکتاہے۔ اس سلسلےمیں میونسپالٹی کے صدر پرویز قاسمجی کا کہنا ہے کہ میونسپالٹی حدود میں واقع آثار قدیمہ کی عمارتوں کو محکمہ اپنی تحویل میں لےکر مناسب معاوضہ تقسیم کرے۔ اگر محکمہ ایسا نہیں کرسکتاہے تو پھر عمارتوں کی تعمیر کےلئے منظوری دے۔ یہ دونوں بھی نہیں ہوسکتےہیں تو بڑے منصوبے کےنقشہ کی عمارتوں پر سے پابندی ختم کرنے کے لئے کارروائی کرنی ہوگی 

7آثار قدیمہ کی عمارتیں : رگھو ناتھ روڈ پر واقع رگھوناتھ مندر، سونارکیری میں واقع ویروپاکشا مندر، مین روڈ پر واقع جٹپا نایک بسدی، پھول مارکیٹ کےقریب والی پاشورناتھ بسدی، ڈونگری پلی پر واقع یوروپین قبریں، موڈبھٹکل کی کیتپائی نارائن مندر، ماروتی نگر کی لکشمی نارائن مندر محکمہ آثارِ قدیمہ کی تحویل والی عمارتیں ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

مرکز حافظ ابن حجر العسقلانی بھٹکل کے زیر اہتمام نماز نبوی کورس کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

بچوں کی چھٹیوں کے پیش نظر مرکز حافظ ابن حجر العسقلانی رحمہ اللہ بھٹکل کے زیر اہتمام شعبہ دعوت و تبلیغ کے تحت شیخ ابو عواد عبدالقادر عودہ برماور عمری کی زیر نگرانی نماز نبوی کورس کا انعقاد کیا گیا، جو کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا۔

نیشنل ہائی وے فورلائن کا کام نامکمل، آئی آر بی کمپنی پر عوام کو لوٹنے کا الزام؛ بھٹکل میں میٹنگ کے بعد سخت احتجاج کی تیاری

نیشنل ہائی وے 66 فورلین تعمیراتی منصوبے کا ٹھیکہ لینے کے باوجود، آئی آر بی (IRB) کمپنی عوامی خدمت کے بجائے انہیں لوٹنے میں مصروف ہے۔ کام مکمل ہونے سے قبل ہی ٹول ٹیکس وصولی کے ذریعے عوام کو لوٹا جا رہا ہے۔ اُترکنڑا میں ناقص تعمیراتی کاموں کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ...

بند کی آواز پر بھٹکل میں تھم گئی روزمرہ کی زندگی؛ اسکول اور کالج سمیت کاروباری ادارے بند؛ جالی بیچ پر نظر آیا کرفیو جیسا سماں

آج بھٹکل میں ایک تاریخی بند منایا گیا جس میں پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کی شان میں گستاخانہ بیان دینے والے یتی نرسنگھا نند سرسوتی کو یو اے پی اے ایکٹ کے تحت فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ مسلمانوں کی جانب سے مکمل طور پر دکانیں، کاروباری ادارے، اسکولز اور کالجز بند رہے، اور ...

یتی نرسنگھا نند کو UAPA کیس کے تحت گرفتار کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے بھٹکل میں منایا جارہا ہے بند

پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والے یتی نرسنگھا نند کو یو اے پی اے کے تحت گرفتار کرنے کے مطالبے پر آج بھٹکل میں مکمل بند منایا گیا، جس کے دوران شہر کی تقریباً تمام دکانیں، کاروباری ادارے، اسکولز اور کالجز بند رہے۔

بھٹکل تنظیم نے یتی نرسنگھا نند کو غداری کیس کے تحت گرفتار کرنے کا کیا مطالبہ ؛پولس تھانہ میں معاملہ درج کرنے کے بعد احتجاجی مظاہرے میں ہزاروں افراد کی شرکت

قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم کی قیادت میں پیر کے روز بھٹکل کے اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر کے باہر ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا، جس میں پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کے خلاف توہین آمیز ریمارکس کرنے والے یتی نرسمہانند سرسوتی کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرتے ہوئے فوری گرفتاری کا ...

بھٹکل: مرڈیشور سمندر میں ڈوبنے کے دوران لائف گارڈ کی پہنچی مدد؛ نوجوان کو بچالیا گیا

اتوار کی چھٹی کے دوران بینگلور سے مرڈیشور پہنچے ایک سیاح کو سمندر میں ڈوبنے کے دوران لائف گارڈ کی فوری مدد سے غرق ہونے سے بچا لیا گیا۔ یہ واقعہ اتوار کی صبح پیش آیا۔ بچائے گئے نوجوان کی شناخت پُنیت  کے  (19) کے طور پر کی گئی ہے۔