بھٹکل: تیرنا مکّی میں ایک گھر پر چوری، سونے کے زیورات پر ہاتھ صاف

Source: S.O. News Service | Published on 6th November 2024, 6:45 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل،  6 / نومبر (ایس او نیوز) تعلقہ کے مرڈیشور پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع تیرنامکّی علاقے میں گھر کے دروازہ کا قفل توڑ کر 40 گرام سونے کے زیورات چرانے کا معاملہ پیش آیا ہے ۔
    
موصولہ تفصیلات کے مطابق ممتا کرشنا شیٹی نامی خاتون گزشتہ دو سال سے اپنے مائیکے میں قیام پزیر تھی ۔ دیوالی  تہوار کے پس منظر میں مائیکے کے گھر کو قفل لگا کر وہ 2 نومبر کو شوہر کے گھر آئی ہوئی تھی ۔ 4 نومبر کو شام کے وقت جب ممتا کا بھائی اس کے گھر پہنچا تو سامنے والےدروازہ کا قفل ٹوٹا ہوا پایا ۔ اندر داخل ہونے پر الماریوں کا سامان بکھرا ہوا ملا ۔ جس کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی ۔
    
الماریوں کا جائزہ لینے پر تقریباً ایک لاکھ چالیس ہزار روپے مالیت کے  40 گرام وزنی زیورات غائب تھے ۔ مرڈیشور پولیس نے معاملہ درج کر لیا ہے ۔ مزید تحقیقات جاری ہے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل: نفرت انگیز خطاب پر ایس ڈی پی آئی کا احتجاجی مظاہرہ؛ مسٹر پاکستان کہہ کر بی جے پی لیڈر کرشنا نائک کو گرفتار کرنے کا کیا مطالبہ

بی جے پی لیڈر کرشنا نائک کو ’مسٹر پاکستان‘ کا خطاب دیتے ہوئے سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) نے اس کے نفرت انگیز بیانات پر فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ ایس ڈی پی آئی نے پولس کو متنبہ کیا ہے کہ اگر کرشنا نائک کو فوری گرفتار کر کے جیل کی سلاخوں کے پیچھے نہیں ...

بھٹکل: مکھیوں کے حملے میں زخمی عمر رسیدہ خاتون کا انتقال

بھٹکل میں منگل کو شہد کی مکھیوں کے ایک حملے میں جو چار لوگ زخمی ہوئے تھے، اُس میں جالی کوڈی کی رہنے والی ایک  خاتون  70 سالہ ماستمّا منجپّا نائک کو شدید زخمی حالت میں  آئی سی یو میں داخل کیا گیا تھا، پتہ چلا ہے کہ آج اُس نے دم توڑ دیا ہے۔

اتر کنڑا میں ضلع انچارج وزیر اور سیکریٹری کے بیچ کھینچا تانی کون کر رہا ہے سیکریٹری کی پشت پناہی ؟

ضلع انچارج وزیر منکال وئیدیا اور آئی اے ایس آفیسر اسکولی تعلیم و ساکشرتا چیف سیکریٹری اور ضلع انچارج سیکریٹری رتیش کمار سنگھ کے بیچ تعلقات کشیدہ ہوگئے او عوامی مفاد کے امور انجام دینے کے سلسلے میں دونوں کے درمیان کھینچا تانی شروع ہوگئی ہے، جس کا اظہار وزیر منکال وئیدیا نے ضلع ...

بھٹکل میں دو الگ الگ مقامات پر شہد کی مکھیوں کا حملہ؛ چار زخمی

دو الگ الگ مقامات پر شہد کی مکھیوں کے حملے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد سمیت کل چار لوگ زخمی ہو گئے ہیں۔ تمام زخمیوں کو بھٹکل سرکاری اسپتال میں ایڈمٹ کیا گیا ہے، جن میں سے ایک کو بعد میں ایمرجنسی وارڈ میں منتقل کیا گیا ہے۔ یہ واقعہ منگل شام کو پیش آیا۔

بھٹکل میں بی جے پی نے کانگریس سرکار کے خلاف نکالی احتجاجی ریلی - ریاستی حکومت پر لگایا وقف کے نام پر کسانوں کی زمینیں قبضہ کرنے کا الزام

وقف کی زمینوں کے تعلق سے ریاست کے مختلف مقامات پر کسانوں کو جو نوٹسیں جاری کی گئی ہیں اس پر ریاستی حکومت کے خلاف بھٹکل بی جے پی منڈل کی طرف سے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی اور اسسٹنٹ کمشنر کے توسط سے میمورنڈم پیش کیا گیا ۔