بھٹکل: مرڈیشور سمندر میں ڈوبنے کے دوران لائف گارڈ کی پہنچی مدد؛ نوجوان کو بچالیا گیا

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 13th October 2024, 5:54 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 13/اکتوبر (ایس او نیوز): اتوار کی چھٹی کے دوران بینگلور سے مرڈیشور پہنچے ایک سیاح کو سمندر میں ڈوبنے کے دوران لائف گارڈ کی فوری مدد سے غرق ہونے سے بچا لیا گیا۔ یہ واقعہ اتوار کی صبح پیش آیا۔ بچائے گئے نوجوان کی شناخت پُنیت  کے  (19) کے طور پر کی گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ پُنیت بینگلور سے اپنے چار دوستوں کے ساتھ معروف سیاحتی مقام مرڈیشور پہنچا تھا اور صبح سمندر میں تیرنے کے لیے اُترا تھا۔ جب اونچی لہروں میں پُنیت پھنس گیا تو لائف گارڈ کے اہلکاروں نے فوری ریسکیو آپریشن چلاتے ہوئے اُسے ڈوبنے سے بچا کر باہر نکال لیا۔

ذرائع نے بتایا کہ اس موقع پر لائف گارڈ کے شیکھر دیواڑیگا، گیری ہری کانت، اور لوہت ہری کانت نے مقامی ماہی گیروں، خاص طور پر گُنڈو ہری کانت اور سنتوش ہری کانت کی مدد سے، اور اُن کی کشتیوں کا استعمال کرتے ہوئے پُنیت کو موت کے منہ میں جانے سے بچانے میں کامیابی حاصل کی۔

یاد رہے کہ ساحلی کرناٹکا میں گذشتہ چار پانچ دنوں سے خوب بارش ہو رہی ہے، اور محکمہ موسمیات کی جانب سے اگلے سات دنوں تک بارش جاری رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ بارش کے موقع پر سمندری لہروں میں کافی بھونچال رہتا ہے، اور ایسے میں سمندر میں اُترنا گویا موت کو دعوت دینے کے مترادف ہوتا ہے۔ لائف گارڈ کے اہلکار ایسے میں لوگوں کو ہدایات جاری کرتے رہتے ہیں کہ ایسے موقعوں پر سمندر میں نہ اُتریں اور اپنی جانوں کو خطرے میں نہ ڈالیں۔

ایک نظر اس پر بھی

یتی نرسمہانند کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ؛ بھٹکل تنظیم پیر کو اے سی کو دے گی میمورنڈم، منگل کو بھٹکل بند کا اعلان

یتی نرسمہانند نامی شخص کی جانب سے آقائے نامدار حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ذات مبارکہ کے خلاف دیے گئے اہانت آمیز بیان پر شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے بھٹکل کے قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم نے پیر کو اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) کے توسط سے چیف جسٹس آف انڈیا کے نام میمورنڈم ارسال کرنے ...

مرڈیشور ساحل کے دائیں جانب سیاحوں کے داخلے پر لگی پابندی ہٹا دی گئی

بھٹکل تعلقہ کے سیاحتی مقام مرڈیشور میں ساحل سمندر پر سیاحوں کی تفریح پر لگائی گئی پابندی میں نرمی لاتے ہوئے اب ساحل کے دائیں جانب کا علاقہ عوام اور سیاحوں کے لئے  کھول دیا گیا ہے ۔ البتہ مندر کے بائیں جانب والے ساحل پر ابھی یہ پابندی برقرار رکھی گئی ہے ۔

حیدرآباد سے مینگلور جانے والی ایکسپریس ٹرین کو مرڈیشور تک ملی توسیع؛ کالی کٹ اور تروپتی ہوتے ہوئے پہنچے گی حیدرآباد؛ بھٹکل میں پرتپاک استقبال

 وزارتِ ریلوے کی جانب سے حیدرآباد سے مینگلور جانے والی (ٹرین نمبر 12789/12790 کچی گوڈا-منگلورو سنٹرل) ایکسپریس ٹرین کو مرڈیشور تک توسیع دینے کی منظوری ملنے کے بعد، آج ہفتہ کے روز بھٹکل اور مرڈیشور ریلوے اسٹیشنوں پر اس ٹرین کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔