جنوبی ہندوستان کی چار ریاستوں میں موسلادھار بارشوں کی وارننگ، تعلیمی ادارے بند، دفاتر میں گھروں سے کام کرنے کی ہدایت

Source: S.O. News Service | Published on 16th October 2024, 9:09 AM | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

بنگلورو، 16/اکتوبر (ایس او نیوز/ایجنسی ) ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے جنوبی ہندوستان کی متعدد ریاستوں میں شدید بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔ اس موسمی صورتحال کے پیش نظر کئی اضلاع میں اسکول اور کالج بند کر دیے گئے ہیں، جبکہ دفاتر میں ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ تمل ناڈو، کرناٹک، پڈوچیری اور آندھرا پردیش میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ خاص طور پر کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو اور ریاست کے وسطی و جنوبی علاقوں میں معمولات زندگی متاثر ہو چکے ہیں۔ آئی ایم ڈی کے مطابق یہ بارش خلیج بنگال میں کم دباؤ کے نظام کی وجہ سے ہو رہی ہے۔

آئی ایم ڈی کے مطابق، اگلے 24 گھنٹوں کے دوران کرناٹک کے شمالی حصوں کے خشک علاقوں میں اسی طرح کے موسمی حالات رہیں گے۔شدید بارشوں کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ کئی نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔ ساحلی کرناٹک کے علاوہ، آئی ایم ڈی نے تمکورو، میسورو، کوڈاگو، چکمگلورو، ہاسن، کولار، شیوموگا اور چکبالا پور اضلاع کے لیے 'یلو الرٹ' جاری کیا ہے۔ ریاست میں جس طرح کی صورتحال ہے۔ اگر یہ سلسلہ مزید جاری رہا تو نظام زندگی متاثر ہو سکتا ہے۔

پڈوچیری میں بھی موسلادھار بارش کی وجہ سے ایلرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ حکومت نے کہا کہ پڈوچیری اور کرائیکل علاقوں میں تمام اسکول اور کالج بدھ یعنی آج بند رہیں گے کیونکہ محکمہ موسمیات نے شدید بارش کی پیشن گوئی کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کے اہلکاروں کی 62 ٹیمیں تعینات کی گئی تھیں، جو پیر کو اروکونم سے پہنچی تھیں۔

چنئی، تروولور اور تمل ناڈو کے دیگر اضلاع میں منگل کو وقفے وقفے سے بارش ہوئی۔ آئی ایم ڈی نے کہا کہ خلیج بنگال پر کم دباؤ کا علاقہ واضح کم دباؤ والے علاقے میں تبدیل ہو گیا ہے۔کارپوریشن کے مطابق  اس وقت تیز ہوا سے گرے ہوئے درختوں کو ہٹا دیا گیا ہے۔ ریاست کے اسکولوں اور کالجوں میں تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ آئی ایم ڈی نے ریاست کے کئی اضلاع میں ریڈ ایلرٹ بھی جاری کیا ہے۔

تمل ناڈو حکومت نے لوگوں سے موسم سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لیے ’ٹی این ایلرٹ ایپ‘  استعمال کرنے کی اپیل کی ہے۔ آئی ٹی کمپنیوں کے ملازمین کے لیے گھر سے کام کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ تاہم اب تک میٹرو ریل، ہوائی جہاز اور ٹرین کی سہولیات پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے ہدایت دی کہ نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس (این ڈی آر ایف) اور تمل ناڈو ڈیزاسٹر ریسپانس فورس کو متاثرہ علاقوں میں پیشگی تعینات کیا جائے۔

آندھرا پردیش کے کئی علاقوں میں بھی تیز بارش ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ریاست میں اگلے دو دنوں تک مانسون کی زبردست سرگرمی دیکھی جا سکتی ہے۔ رائلسیما خطہ میں بھی تیز بارش کا امکان ہے۔ آندھرا پردیش اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (اے پی ایس ڈی ایم اے) نے کہا کہ مغربی گوداوری، ایلورو، کرشنا اور این ٹی آر اضلاع کے کچھ حصوں میں شدید بارش کا امکان ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مسجد میں جئے شری رام کے نعرے لگانے سے مذہبی جذبات مجروح نہیں ہوتے، کرناٹک ہائی کورٹ کا تبصرہ

کرناٹک ہائی کورٹ نے ایک فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ مسجد میں 'جئے شری رام' کے نعرے لگانے سے کسی بھی برادری کے مذہبی جذبات کی توہین نہیں ہوئی ہے۔ اس بنیاد پر عدالت نے دو ملزمان،کیرتن کمار اور سچن کمار، کے خلاف چل رہے فوجداری کیس کو خارج کر دیا ہے۔ یہ معاملہ گزشتہ سال ستمبر میں کرناٹک ...

وقف ترمیمی بل پر گلبرگہ میں کامیاب سمینار ، ایڈوکیٹ جاگیردار اور دیگر سینئر قانون دانوں نے کا خطاب

معروف قانون داں ڈاکٹر مقصود افضل جاگیردار ایڈو کیٹ   کا کہنا ہے کہ موجودہ وقف جائیدادوں کو زمروں میں تقسیم کر کے بہت سارے تنازعات کا حل نکالا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ1970میں وقف سروے کے دوران انعامی لینڈ، مشروط الخدمت، پٹہ لینڈ جیسے کئی زمینات کی زمرہ بندی نہیں کی گئی۔ جس کی ...

گوری لنکیش قتل کے ملزمان ضمانت پر رہا، ہندو تنظیموں نے پھولوں کے ساتھ کیا خیرمقدم

بنگلورو میں صحافی گوری لنکیش کے ملزمان کی رہائی کے بعد اُس وقت تنازعہ پیدا ہوگیا جب ہندوتوا تنظیموں کی جانب سے  ان ملزمان کو پھول کی مالائیں پہنا کر اور شال اوڑھ کر تہنیت کرتے ہوئے استقبال کیا اور ان ملزمان کے لیے مذہبی رسومات کا اہتمام بھی کیا گیا۔ اس دوران، کالیکا دیوی مندر ...

کرناٹک کے 50ویں یومِ تاسیس پر ریاستی حکومت کی اپیل: تعلیمی و کاروباری ادارے کنڑ اپرچم لہرائیں

یکم نومبر کو کرناٹک کا یومِ تاسیس منایا جاتا ہے، اور اس سال ریاست میں 50واں یومِ تاسیس خاص اہمیت کا حامل ہوگا۔ اس موقع پر کانگریس حکومت نے ریاست بھر کے تعلیمی اداروں، کاروباری مراکز اور مختلف تنظیموں سے درخواست کی ہے کہ وہ اس دن کو خاص انداز میں مناتے ہوئے ریاستی اتحاد اور ...

بارہ بنکی: شرپسندوں کا مسجد پر حملہ، شکایت کے باوجود کارروائی نہ ہونے پر عوام میں غم و غصہ

اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں سلوری گواسپور علاقہ میں ہندوتوا شرپسند عناصر نے مسلمانوں کے گھروں کی املاک کے ساتھ رضا مسجد کو بھی نشانہ بنایا۔ مقامی رپورٹس کے مطابق، ۱۳ اکتوبر کو دسہرہ تہوار کے موقع پر مورتی وسرجن کے دوران کچھ شرپسند افراد دانستہً مسجد کے قریب جمع ہوئے اور ...

بہرائچ فساد معاملے پر بی ایس پی ، کانگریس اورسماجوادی کی یوگی سرکار پر تنقید

بہرائچ میں جس طرح سے فساد برپا ہوا ہے، وہ سوشل میڈیا کے ذریعہ دنیا پر پوری طرح سے عیاں ہوچکا ہے،اس کے باوجود یوگی حکومت فسادیوں پر قابو پانے کے بجائے مزاحمت اور دفاع کرنے والوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کررہی ہے۔

پرینکا گاندھی نے ’انتخابی سیاست‘ میں رکھا قدم، کانگریس نے وائناڈ لوک سبھا سیٹ سے بنایا امیدوار

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ’انتخابی سیاست‘ میں قدم رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ آج جیسے ہی کانگریس پارٹی نے کیرالہ کی وائناڈ لوک سبھا سیٹ پر ہونے والے ضمنی انتخاب کے پیش نظر پرینکا گاندھی کا نام بطور امیدوار اعلان کیا، ویسے ہی ان سوالوں پر فل اسٹاپ لگ گیا کہ وہ ...

یوپی، بہار اور راجستھان سمیت 15 صوبوں کی 2 پارلیمانی اور 48 اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات

الیکشن کمیشن نے منگل کے روز مہاراشٹر اور جھارکھنڈ اسمبلی کے ساتھ ہی ملک بھر میں ہونے والے ضمنی انتخابات کی تاریخوں کا بھی اعلان کر دیا ہے۔ 15 صوبوں کی 48 اسمبلی سیٹوں اور 2 پارلیمانی سیٹوں پر ضمنی انتخابات کے لیے تاریخ سامنے آ گئی ہے۔