بیلتنگڈی : ندی میں ڈوبنے سے 3 طالب علم فوت 

Source: S.O. News Service | Published on 28th November 2024, 1:58 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بیلتنگڈی،  28 / نومبر (ایس او نیوز) وینور پولیس اسٹیشن  حدود میں برکاجے ڈیم کے پاس تیرنے کے لئے ندی میں اترنے والے تین طالب علم پانی میں ڈوب کر فوت ہوگئے ۔
    
مہلوکین کی  شناخت لارنس فرنانڈیز (20 سال)، سورج سی ایس (19سال) اور جوئسن ڈیسوزا (19سال) کے طور پر کی گئی ہے جو کہ منگلورو کے ایک پرائیویٹ نرسنگ کالج میں زیر تعلیم تھے ۔
    
بتایا جاتا ہے کہ یہ تینوں نوجوان وینور چرچ کے تہوار میں شریک ہونے کے لئے والٹر نامی نوجوان کے گھر پہنچے تھے اور پھر وہاں کھانا کھانے کے بعد تیرنے کے لئے برکاجے ڈیم کے پاس گئے تھے ۔ اس دوران پانی کے بہاو میں پھنسنے کی وجہ سے تینوں ڈوب کر ہلاک ہوگئے ۔
    
اس حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور مقامی افراد نے غوطہ خوروں کی مدد سے تینوں کی لاشیں ندی سے بازیافت کیں ۔ وینور پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کر لیا ہے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

سرسی - کمٹہ ہائی وےتین ماہ کے لئے بند - عوام  کو اختیار کرنا ہوگا متبادل راستہ

سرسی اور کمٹہ کے ساتھ گھاٹ علاقے کو جوڑنے والا نیشنل ہائی وے 766Eتوسیعی کام کے پیش نظر 2 دسمبر 2024 سے 25 فروری 2025 تک ٹریفک کے لئے مکمل طور پر بند رہے گا ۔ اس دوران ضلع انتظامیہ نے عوام کو متبادل راستہ اختیار کرنے کی ہدایت جاری کی ہے ۔

بھٹکل : بستی سے اُتّر کوپّا جانے کے لئے نیشنل ہائی وے پر انڈر پاس تعمیر کرنے کا مطالبہ ؛احتجاجیوں نے ہائی وے کام روک کر افسران کو لیا آڑے ہاتھ

تعلقہ کے  مرڈیشور  میں  بستی سے اُتّر کوپّا    کو جوڑنے والے روڈ پر آج بدھ صبح  اُس وقت کشیدگی پیدا ہوگئی جب  نیشنل ہائی وے تعمیراتی کمپنی  "آئی آر بی"  کی جانب سے قومی شاہراہ کی تعمیر کے لیے مشینری لائی گئی، مگر  مقامی افراد کی بڑی تعداد نے موقع پر جمع ہو کر اس تعمیراتی کام ...

کرناٹک میں بھی جلد ہی شروع ہوگا بجلی کے 'پری پیڈ' میٹر نصب کرنے کا سلسلہ

ریاست میں بجلی کے 'پری پیڈ' میٹرس لگانے کا سلسلہ جلد ہی شروع کیا جائے گا جس کے تحت صارفین کو موبائل فون اور انٹرنیٹ کنکشن کی طرح اپنے بجلی کے میٹرس کو پیشگی طور پر ریچارج کرنا ہوگا، جس کے بعد ہر مہینے خرچ ہونے والی بجلی کی رقم اس میں سے منہا ہو جائے گی ۔

ممبئی میں ایئر انڈیا کی پائلٹ کی خودکشی، بوائے فرینڈ گرفتار

پچیس سالہ ایئر انڈیا کی پائلٹ سرشٹی تولی ممبئی کے اندھیری ایسٹ میں اپنے گھر میں مردہ پائی گئیں۔ 25 نومبر کو ان کی لاش ان کے کرائے کے فلیٹ میں لٹکی ہوئی ملی۔ پولیس کی تفتیش سے معلوم ہوا کہ تولی نے اپنے بوائے فرینڈ کے مبینہ خراب رویہ سے تنگ آکر خودکشی کی ۔ اس معاملے میں کارروائی ...

جنوبی کوریا میں شدید برفباری، 2 ہلاکتیں اور 200 پروازیں معطل

جنوبی کوریا میں ریکارڈ برفباری نے معمولات زندگی کو مکمل طور پر متاثر کر دیا، جس کے نتیجے میں شہری اپنے گھروں تک محدود ہو کر رہ گئے اور روزمرہ کی سرگرمیاں مفلوج ہو گئیں۔ برفباری نے سڑکوں کو بھی بند کر دیا، جس سے سفر میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

گزشتہ چند سالوں میں 500 روپے کے جعلی نوٹوں میں 317 فیصد کا اضافہ: مرکزی حکومت

پیر کو لوک سبھا میں حکومت نے جو اعداد و شمار پیش کیے، ان کے مطابق 2019 سے 2022 کے درمیان 500 روپے کے جعلی نوٹوں کی تعداد میں تقریباً 317 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ مرکزی وزیر مملکت برائے مالیات، پنکج چودھری نے پارلیمنٹ میں بتایا کہ 2019 سے 2018 کے دوران 500 روپے کے جعلی نوٹوں کی تعداد 21,865 ملین ...

آگرہ-لکھنؤ ایکسپریس وے پر خوفناک حادثہ، سیفئی میڈیکل یونیورسٹی کے 5 ڈاکٹر ہلاک

اتر پردیش کی سیفئی میڈیکل یونیورسٹی کے پانچ ڈاکٹروں کی موت ایک دردناک سڑک حادثے میں ہو گئی ہے۔ یہ حادثہ بدھ کی صبح آگرہ-لکھنؤ ایکسپریس وے پر قنوج کے تروہ علاقے میں پیش آیا۔ تمام متاثرہ افراد یونیورسٹی کے پی جی طلباء تھے، جو ایک شادی میں شرکت کے بعد واپس سیفئی جا رہے تھے۔ رپورٹ ...