بیلتنگڈی : پتھروں کی غیر قانونی کھدائی کے خلاف پولیس کی کارروائی - پولیس کو دھمکی دینے پر رکن اسمبلی ہریش پونجا دی پر درج ہوئی ایف آئی آر

Source: S.O. News Service | Published on 20th May 2024, 5:44 PM | ساحلی خبریں |

بیلتنگڈی،  20 مئی (ایس او نیوز) غیر قانونی طور پر پتھروں کی کھدائی کرنے والوں کے خلاف پولیس نے اقدام کرتے ہوئے اس معاملے میں ملوث بی جے پی یووا مورچہ کے صدر ششی راج شیٹی کو جب گرفتار کیا تو ایم ایل اے ہریش پونجا نے خود پولیس اسٹیشن پہنچ کر پولیس کے ساتھ بدتمیزی سے پیش آنے کے علاوہ انہیں دھمکیاں دی تھی ۔ اس پر کارروائی کرتے ہوئے بیلتنگڈی پولیس نے ہریش پونجا کے خلاف ایف آئی درج کی ہے ۔
    
ہریش پونجا کے خلاف پولیس کی جانب سے درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق 18 مئی کی رات کو ایم ایل اے ہریش پونجا اور دیگر بی جے پی کارکنان نے بیلتنگڈی پولیس اسٹیشن پہنچ کر پتھروں کی غیر قانونی کھدائی اور خطرناک دھماکو مادہ ذخیرہ کرنے کے الزام میں گرفتار کیے گئے کلیدی ملزم راوڈی شیٹر ششی راج شیٹی کو رہا کرنے مطالبہ کرنے لگے ۔ پولیس اسٹیشن میں دھرنا دیتے ہوئے پولیس کو نہ صرف اپنی ذمہ داری ادا کرنے سے روکنے کی کوشش کی بلکہ ناشائستہ اور نا زیبا زبان استعمال کرتے ہوئے پولیس افسران کو دھمکانے لگے ۔
    
خیال رہے کہ اس سے قبل محکمہ جنگلات کے افسران نے کلینجا نامی علاقے میں جب جنگلاتی زمین پر ناجائز قبضہ روکنے کی کوشش کی تھی تو اس وقت بھی ہریش پونجا نے مداخلت کی تھی اور  سرکاری افسران کی طرف سے ڈیوٹی انجام دینے کے راستے میں رکاوٹ کھڑی کی تھی ۔ اس تعلق سے بھی ایم ایل اے پونجا کے خلاف دھرمستھلا پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا تھا ۔ 
    
اس معاملے پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے وزیر صحت دنیش گنڈو راو نے کہا کہ  پتھروں کی غیر قانونی کھدائی کے ملزم بی جے پی یووا مورچہ لیڈر ششی راج شیٹی کی حمایت میں کھڑے ہو کر ایم ایل اے ہریش پونجا نے  سماج میں امن و امان بنائے رکھنے والی پولیس کے ساتھ غنڈہ گردی کا رویہ اختیار کیا ہے ۔ یہ ایک ناقابل معافی رویہ ہے ۔ اسے برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ 
    
کانگریس پارٹی کی طرف سے کہا گیا ہے کہ بی جے پی والے ریاست میں امن و امان کی صورت حال کو خراب کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں ۔ بیلتنگڈی ایم ایل اے ہریش پونجا نے پولیس تھانے میں گھس کر پولیس افسران کو جس طرح دھمکی دی ہے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ بی جے پی والے مجرموں کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ بی جے پی والوں کی اس طرح کی کارروائیوں پر روک لگانے کے لئے ہماری حکومت پوری طرح اہل ہے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں آج سے گنیش تہوار شروع؛ پانچ دن تک ہوگی تقریبات؛١٦ ستمبر کو نکالا جائے گا میلادالنبیﷺ کا جلوس؛ امن و امان کے ساتھ تہوار منانے کی انتظامیہ نے کی اپیل

بھٹکل  سمیت ملک بھر میں آج سنیچر سے گنیش تہوار منایا جارہا ہے جس کی مناسبت سے تمام سرکاری اداروں اور تعلیمی اداروں میں چھٹی ڈکلیر کی گئی ہے، غیر مسلمانوں کا یہ تہوار بھٹکل میں پانچ دنوں تک جاری رہے گا، جبکہ بعض علاقوں میں یہ تہوار سات دن جبکہ مہاراشٹرا اور دیگر ریاستوں میں  ...

کیا بھٹکل پولیس اسٹیشن میں فرض شناس پولیس افسروں کے ساتھ ہو رہی ہے ناانصافی ؟

بھٹکل پولیس اسٹیشن میں ان دنوں چل رہی سیاسی دخل اندازی اور اس کی وجہ سے فرض شناس اور مخلصانہ طور پر اپنی ذمہ داری نبھانے والے افسران کو نشانہ بنا کر ان کے ساتھ کیا جا رہا سلوک اس بات کا اشارہ کر رہا ہے کہ یہاں سب کچھ ٹھیک نہیں ہے ۔

اُتر کنڑا ایس پی نارائین کی فرض شناسی غیر قانونی سرگرمیوں پر لگا رہی ہے روک

اُتر کنڑا سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ایم نارائین نے جس طرح فرض شناسی کا ثبوت دیا ہے اس سے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے اندر خوف کی لہر دوڑنے لگی ہے جس سے اُمید بندھ گئی ہے کہ ضلع میں چل رہی ایسی غیر قانونی سرگرمیوں پر جلد ہی روک لگے گی ۔

ریاستی حکومت کر رہی ہے وزارتی قلمدانوں میں رد و بدل پر غور - کیا دیشپانڈے کو وزارت ملنے کا امکان ہے ؟

ریاستی کابینہ میں رد و بدل کی سرگوشیاں سنائی دینے کے کانگریس پارٹی کی طرف سے ساتھ سینئر اراکین اسمبلی کے تعلق سے جائزہ لینے کی خبریں عام ہوگئی ہیں ۔ اسی کے ساتھ وزارت اعلیٰ کی کرسی جمائے ہوئے ہلیال کے رکن اسمبلی آر وی دیشپانڈے کو وزارتی قلمدان سونپنے کی بات زیر غور آنے کا ...