بنٹوال : میلاد کے جلسے میں گئی خاتون کے گھر پر چوری - لٹیروں نے1.33 لاکھ روپے مالیت  کے زیور اور نقدی پر ہاتھ صاف کیا  

Source: S.O. News Service | Published on 19th September 2024, 12:35 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنٹوال،  19 / ستمبر (ایس او نیوز) بنٹوال تعلقہ کے مونٹی مارو گاوں میں اسماء نامی خاتون کے لئے میلاد کے جلسے میں شرکت اس وقت مہنگی پڑی جب اس کے گھر میں گھس کر چوروں نے سونے کے زیورات سمیت نقدی پر ہاتھ صاف کر دیا ۔
    
بتایا جاتا ہے 16 ستمبر کی رات کو 9 بجے اسماء قریبی مسجد میں منعقدہ میلاد کے جلسے میں شرکت کے لئے گئی تھی ۔ جب تقریبا 12:45 کو وہ واپس لوٹی تو دیکھا کہ کھڑکی کی سلاخیں کاٹ کر چور اندر داخل ہونے والے چوروں نے سونے کے زیورات سمیت پچیس ہزار روپے نقد اڑا لئے ہیں ۔  مجموعی طور پر اسماء کو چوری کی اس واردات سے 1.33 لاکھ روپے کا جھٹکا لگا ہے ۔
    
واردات کی خبر ملنے پر بنٹوال دیہی پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر شیوا کمار اور پی ایس آئی ہریش ایم آر نے موقع پر پہنچ کر معائنہ کرتے ہوئے کیس درج کر لیا ۔ ڈاگ اسکواڈ اور فنگر پرنٹس ماہرین کی مدد سے تحقیقات کی جا رہی ہے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں شیرور کے پاس گنگاولی ندی سے مٹی نکالنے کے لئے لائی جا رہی ہے مشین بردار کشتی

انکولہ تعلقہ کے شیرور کے پاس جہاں پچھلے دو مہینے قبل پہاڑی چٹان کھسکنے کا خوفناک حادثہ پیش آیا تھا  اور ایک لاری ڈرائیور سمیت  دب کر لاپتہ ہوگئی تھی، آج تک اُس لاری اور ڈرائیور  کا پتہ نہیں چل پایا ہے، لیکن اب  وہاں بہنے والی گنگاولی ندی کی صفائی کرنے اور مٹی کا ڈھیر ہٹانے کے ...

کنداپور میں بے قابو اسکول وین الیکٹرک پول سے ٹکرا گئی - ڈرائیور شدید زخمی

نیشنل ہائی وے 66 پر تھوکٹو بس اسٹاپ کے قریب پیش آئے سڑک حادثے میں ایک تیز رفتار اسکول وین بے قابو ہو کر سڑک کنارے موجود ہائی ماسٹ الیکٹرک پول سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک طرف وین کا اگلا حصہ بری طرح تباہ ہو گیا تو دوسری طرف وین ڈرائیور کے سر میں شدید چوٹ آئی جسے علاج کے ...

دکشن کنڑا میں 'بندر بخار' کا خطرہ - بین الاقوامی مسافروں کی ہوگی طبی جانچ 

دکشن کنڑا کے محکمہ صحت عامہ نے کیرالہ میں 'بندر بخار' (منکی فیور) کے  علاوہ نیفا وائرس کی وجہ سے ہوئی دو اموات کو دیکھتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا ہے اور پورے ضلع میں سخت نگرانی کے احکامات جاری کیے ہیں ۔  

انکولہ میں شیرور کے پاس گنگاولی ندی سے مٹی نکالنے کے لئے لائی جا رہی ہے مشین بردار کشتی

انکولہ تعلقہ کے شیرور کے پاس جہاں پچھلے دو مہینے قبل پہاڑی چٹان کھسکنے کا خوفناک حادثہ پیش آیا تھا  اور ایک لاری ڈرائیور سمیت  دب کر لاپتہ ہوگئی تھی، آج تک اُس لاری اور ڈرائیور  کا پتہ نہیں چل پایا ہے، لیکن اب  وہاں بہنے والی گنگاولی ندی کی صفائی کرنے اور مٹی کا ڈھیر ہٹانے کے ...

بی جے پی کی 'بلڈوزر پالیسی' کا حقیقی آئینہ: پرینکا گاندھی کا خیرمقدم!

سپریم کورٹ نے 17 ستمبر کو بلڈوزر کارروائی پر پابندی عائد کرتے ہوئے حزب مخالف کے رہنماؤں میں خوشی کی لہر دوڑ دی ہے۔ کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ’’بی جے پی حکومت کی غیر منصفانہ اور ظالمانہ ’بلڈوزر ...

قریب دو سال تک جیل میں بند رہ کر ضمانت پر رہا ہونے والے صحافی صدیق کپن کی درخواست پرسپریم کورٹ نے یوپی حکومت کو جاری کیا نوٹس

قریب دو سال تک جیل میں بند رہ کر ضمانت پر رہا ہونے والے کیرالہ سے تعلق رکھنے والے   صحافی صدیق کپن کی درخواست پرسپریم کورٹ نے  یوپی حکومت کو   نوٹس جاری کیا ہے اور ان پر عائد کیس کے تعلق سے جواب طلب کیا ہے۔