بنگلہ دیش: عدالت کے حکم پر شیخ حسینہ کیخلاف قتل کی تحقیقات کا آغاز

Source: S.O. News Service | Published on 13th August 2024, 5:13 PM | عالمی خبریں |

ڈھاکہ، 13/ اگست (ایس او نیوز /ایجنسی) بنگلہ دیش کی عدالت نے ایک شہری کی درخواست پر مستعفی وزیراعظم شیخ حسینہ، سابق وزیر داخلہ، عوامی لیکگ کے مقامی رہنما اور 4 پولیس افسران کے خلاف قتل کے مقدمے پر تحقیقات کا حکم دیدیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حالیہ احتجاجی تحریک کے دوران فائرنگ میں مارے گئے ایک دکاندار کے لواحقین کی جانب سے وکیل مامون میاں نے عدالت سے مقدمہ دائر کرنے کا حکم نامہ حاصل کیا اور تھانے پہنچ گئے۔

عدالت کے حکم پر پولیس نے شیخ حسینہ واجد، اُن کے سابق وزیر داخلہ اسد الزمان خان، عوامی لیگ پارٹی کے جنرل سیکرٹری عبدالقادر اور 4 اعلیٰ پولیس افسران کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

مقدمہ میں کہا گیا ہے کہ شیخ حسینہ واجد اور دیگر رہنماؤں کی ایماء پر ان 4 پولیس افسران نے 19 جولائی کو مظاہرین پر گولیاں برسائیں جس کی زد میں آکر میرے موکل جو کہ ایک دکاندار تھے جاں بحق ہوگئے۔

عدلت نے پولیس کو حکم دیا تھا کہ وہ ملزمان کے خلاف قتل کی تحقیقات کا آغاز کریں اور چارج شیٹ عدالت میں جمع کرایں۔

یاد رہے کہ ایک ماہ سے زائد عرصے تک جاری رہنے والی طلبا تحریک کے دوران 450 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے جن میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

شیخ حسینہ واجد جو عجلت میں استعفیٰ دیکر سرکاری گھر سے براہ راست ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہندوستان پہنچی تھیں، اُن کی مشکلات تاحال کم نہیں ہوئی ہیں۔ برطانیہ اور امریکہ نے انھیں پناہ دینے سے معذرت کرلی ہے۔

ہندوستان بھی شیخ حسینہ کو باور کرا چکا ہے کہ وہ زیادہ عرصے تک ان کی مہمان نوازی نہیں کرسکے گا اور انھیں جلد کسی اور ملک جانا پڑے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

جاپان میں طاقتور زلزلے کے جھٹکے، سونامی کی وارننگ جاری

 جاپان کی سرزمین ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھی۔ اس زلزلے کی شدت اتنی زیادہ ہے کہ سونامی کا الرٹ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ایجنسی کے مطابق زلزلے کے بعد جاپان کی راجدھانی ٹوکیو کے جنوب میں واقع دور دراز جزائر پر سونامی کی وارننگ بھی جاری کی گئی ہے۔

اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 492 لبنانی ہلاک، حزب اللہ کی سخت جوابی کارروائی

حزب اللہ کے خلاف شدید حملوں کے بعد اسرائیل نے اپنے ملک میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ اسرائیلی حکومت نے 30 ستمبر تک پورے ملک میں 'خصوصی ہوم فرنٹ سچویشن' کا اعلان کیا ہے، جو اس وقت ہوتا ہے جب شہری آبادی پر حملے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اسرائیلی حملے میں ...

اسرائیل میں ایک ہفتے کے لیے ایمرجنسی کا نفاذ، مغربی ایشیا میں بڑھتی کشیدگی کے پس منظر میں کابینہ کا فیصلہ

اسرائیل نے حزب اللہ اور حماس سے جاری جنگ کے درمیان ایک بڑا احتیاطی قدم اٹھاتے ہوئے ہفتہ بھر کے لیے ایمرجنسی کا اعلان کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ایمرجنسی فوری اثر سے نافذ ہو گئی ہے جو کہ 30 ستمبر تک جاری رہے گی۔ اسرائیل کے اسٹیٹ براڈکاسٹرس نے اس سلسلے میں جانکاری دی اور ...

اسرائیل کا لبنان پر شدید فضائی حملہ، 300 سے زائد مقامات کو نشانہ، 274 افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی

اسرائیلی فوج نے لبنان کے جنوبی اور شمال مشرقی علاقوں پر شدید فضائی حملے کیے ہیں۔ اسرائیلی حکام کے مطابق ان حملوں میں حزب اللہ کے تقریباً 300 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ’الجزیرہ‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، ان حملوں کے نتیجے میں کم از کم 274 افراد ہلاک اور تقریباً 700 زخمی ہوئے ہیں۔ ...

انورا کمارا سری لنکا کے نئے صدر کے طور پر منتخب

مارکسسٹ معاشی نظریات کے حامی انورا کمارا کو سری لنکا کے عوام نے نئے صدر کے طور پر منتخب کر لیا ہے۔ ان کی جیت کو ملک میں ایک نئے سیاسی دور کے آغاز کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جہاں معاشی پالیسیوں میں بڑی تبدیلیوں کی توقع کی جا رہی ہے۔

امریکہ: البامہ میں اجتماعی فائرنگ، 4 ہلاک، درجنوں زخمی

امریکہ کے برمنگھم میں واقع البامہ میں ایک افسوسناک فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس میں ۴؍ افراد ہلاک اور کئی دیگر شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ واقعہ سنیچر کی رات پیش آیا، جس کے بعد پولیس نے فوری طور پر ایف آئی آر درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ برمنگھم پولیس نے 'ایکس' پر ایک پوسٹ میں ...