بنگلہ دیش: ڈھاکہ سمیت تین شہروں میں مزید دو دن کرفیو، بڑے پیمانے پر گرفتاریاں

Source: S.O. News Service | Published on 27th July 2024, 7:58 PM | عالمی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

ڈھاکہ، 27/جولائی (ایس او نیوز /ایجنسی) بنگلہ دیش میں پر تشدد مظاہرین کے خلاف زبر دست کارروائی کرتے ہوئے حکومت نے اعلان کیا ہے کہ جمعہ اور سنیچر کو بھی کرفیو جاری رہے گا،جب کہ اس میں 9  گھنٹوں کی چھوٹ دی جائےگی،وزیر داخلہ اسعد الزماں خان نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے ملاقات کے بعدیہ اعلان  کیا کہ ڈھاکہ اور تین دیگر شہروں میں گزشتہ سنیچر سے لگایا کرفیو مزید دو دن جاری رہے گا۔ حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک کرفیومیں ڈھیل دی جائے گی۔

احتجاج کر رہے طلبہ نے اعلان کیا ہے کہ جب تک ان کا 9 نکاتی مطالبہ نہیں مانا جائے گا ان کا احتجاج جاری رہے گا، ان مطالبوں میں چھاترا لیگ پر پابندی،مظاہرین کی ہلاکت کے ذمہ داروں کو سزا،اور وزیر اعظم کی جانب سے معذرت، شامل ہے۔

مقامی اخبار’ پرتھم آلو‘ کے مطابق ۱۶؍ جولائی سے شروع ہونے والے احتجاج میں اب تک 204 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، حالانکہ سرکاری طور پر ہلاک شدگان کی تعداد ظاہر نہیں کی گئی ہے۔جبکہ پولیس نے تقریباً 5500 افراد کو ملک کے مختلف حصوں سے گرفتار کیا ہے، جس میں1100 ایسے افراد بھی شامل ہیں جنہیں جمعرات کو گرفتار کیا گیا تھا۔اخبار کا یہ بھی کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والوں میں زیادہ تر حزب اختلا ف کی بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی اور بنگلہ دیش جماعت اسلامی کے ارکان ہیں۔جبکہ خان نے کہا ہے کہ یہ گرفتاریاں جاری رہیں گی۔  احتجاج جب پر تشدد ہو گیا تو حکام نے جمعہ کو پورے ملک میں انٹرنیت بند کر دی، براڈ بینڈ انٹرنیٹ محدودپیمانے پربحال کی گئی ہے لیکن موبائل انٹرنیٹ اب تک بند ہے۔ 

واضح رہے کہ جولائی کی شروعا ت میں طلبہ نے ملک کےسرکاری ملازمتوں میں کوٹہ نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج شروع کیا تھا، لیکن شیخ حسینہ کے مظاہرین کو 1971کی جنگ آزادی میں غداری کرتے ہوئے پاکستان کی جانب سےلڑنے والے رضاکار سے تشبیہ دینے کے بعد یہ احتجاج پر تشدد ہو گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

بنگلہ دیش میں ہنگاموں کی وجہ سے دو طرفہ منصوبہ متاثر: ہندوستان

ہندوستان نے جمعہ یعنی 30 اگست کو بنگلہ دیش کی جانب سے سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی حوالگی کے کسی بھی ممکنہ مطالبے کے معاملے پر تفصیل سے بات کرنے سے انکار کردیا۔ تاہم ہندوستان  نے اعتراف کیا کہ پڑوسی ملک میں بدامنی کے باعث ترقیاتی منصوبوں پر کام رکا ہوا ہے۔

کملا ہیرس نے ٹرمپ کی مشکلیں بڑھائیں، ڈیموکریٹک امیدوار کو 200 سے زائد سابق ریپبلکن رہنماؤں کی حمایت حاصل

  امریکی صدارتی انتخاب دلچسپ مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ ڈیموکریٹک اور ریپبلکن امیدوار ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرنے کی ہوڑ میں لگے ہوئے ہیں۔ اس درمیان ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار کملا ہیرس کو ایک بڑی کامیابی ملی ہے، جس کے تحت انہیں 200 سے زائد سابق ریپبلکن رہنماؤں کی حمایت حاصل ہو ...

میں آپ کی امید پر کھری اتروں، ایسی کوشش کروں گی، کانگریس میں شمولیت کے بعد عوام سے ونیش پھوگاٹ کا وعدہ

مشہور پہلوان ونیش پھوگاٹ اور بجرنگ پونیا نے کانگریس میں شامل ہونے کے بعد ملک اور عوام کی خدمت جی جان سے کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ خاص طور سے خاتون پہلوان ونیش پھوگاٹ نے کہا ہے کہ جس طرح سے انھوں نے کشتی میں اپنی پوری طاقت جھونک دی، اسی طرح عوام کی خدمت بھی دل و جان سے کریں گی۔ ونیش ...

بی جے پی میں استعفوں کا سلسلہ جاری، اب وزیر رنجیت چوٹالہ نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا کیا اعلان

  ہریانہ اسمبلی انتخابات سے قبل بی جے پی کو اپنے لیڈران کی بغاوت کا سامنا ہے اور کئی اہم لیڈران کا دامن چھوڑ رہے ہیں۔ دراصل، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اپنے امیدواروں کی ابتدائی فہرست میں 9 موجودہ ارکان اسمبلی کو شامل نہیں کیا ہے اور اس کی وجہ سے پارٹی میں بے اطمینانی کی ...

ہریانہ میں : گئو رکھشک غنڈوں کے ذریعے موب لنچنگ کا معاملہ ؛ مقتول صابر ملک کی بیوی کو بنگال حکومت نے دی نوکری

  مغربی بنگال حکومت نے بدھ کے روز ریاست کے ایک تارکین وطن کارکن صابر ملک کی اہلیہ کو نوکری فراہم کی، جسے 27 اگست کو ہریانہ میں گائے کا گوشت کھانے کے شبہ میں پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا گیا تھا۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ملک کی اہلیہ شکیلہ سردار کو تقرری نامہ سونپا، جو اپنی چار سالہ بیٹی ...

دہلی اسٹینڈنگ کمیٹی کے انتخابات: بی جے پی نے 7 اور عام آدمی پارٹی نے 5 زونز میں کامیابی حاصل کی

  دہلی میں منگل  کو ہونے والے اسٹینڈنگ کمیٹی کے انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور عام آدمی پارٹی (عآپ) نے اپنی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ دہلی کے 12 زونز میں سے بی جے پی نے 7 زونز میں کامیابی حاصل کی جبکہ عام آدمی پارٹی نے 5 زونز میں فتح حاصل کی۔