بنگلہ دیش: عبوری حکومت نے شیخ حسینہ کی جماعت کے طلبہ ونگ پر پابندی عائد کر دی

Source: S.O. News Service | Published on 24th October 2024, 6:48 PM | عالمی خبریں |

ڈھاکہ، 24/اکتوبر (ایس او نیوز /ایجنسی) بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے سابق وزیراعظم حسینہ واجد کی جماعت عوامی لیگ کے طلبہ ونگ، چھاترا لیگ، کو دہشت گرد جماعت قرار دیتے ہوئے اس پر پابندی عائد کر دی ہے۔ حکومت کے اس فیصلے کا مقصد ملک میں امن و امان کو برقرار رکھنا اور سیاسی استحکام کو فروغ دینا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلادیش کی عبوری حکومت نے طلبا کے تحریک کے 5 اہم مطالبات میں سے ایک کو تسلیم کرتے ہوئے چھاترا لیگ پر پابندی عائد کی۔

چھاترا لیگ پر الزام تھا کہ اُس نے اپنی جماعت کی سربراہ شیخ حسینہ واجد کے حکم پر طلبا کی حکومت مخالف تحریک کو کچلنے کے لیے تشدد کا راستہ اختیار کیا تھا۔

بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ طلبا تنظیم چھاترا لیگ  گزشتہ 15 برسوں سے قتل و غارت گیری، غنڈہ گردی اور عوامی وسائل کے استحصال میں ملوث رہی ہے۔

وزارت داخلہ کے نوٹیفیکشن می کہا گیا ہے کہ مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت چھاترا لیگ پر پابندی فوری طور پر نافذ العمل ہوگی۔

بنگلہ دیش چھاترا لیگ (BCL) کا قیام 1948 میں عمل میں لایا گیا تھا اور یہ عوامی لیگ کی ریڑھ کی ہڈی اور طاقتور فوج کی سی حیثیت رکھتی ہے جہاں سے مقامی قیادت بھی ابھر کر سامنے آتی ہے۔ 

یاد رہے کہ بنگلہ دیش  میں مہینوں جاری رہنے والی حکومت مخالف طلبا تحریک کے نتیجے میں رواں برس 5 اگست کو شیخ حسینہ واجد مستعفی ہوکر  ہندوستان فرار ہوگئی تھیں۔

طلبا تحریک کے دوران پولیس اور چھاترا لیگ سے جھڑپوں میں 700 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے جن کے قتل کے الزام پر حسینہ واجد سمیت وزرا اور چھاترا لیگ کی قیادت پر مقدمات بھی چل رہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

مشکل وقت میں کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو، اپنے ہی پارلیمانی اراکین کی جانب سے استعفیٰ کا مطالبہ، 4 دنوں میں اہم فیصلہ متوقع

لگاتار تنازعات کا سامنا کر رہے کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے لیے ایک نئی مشکل پیدا ہو گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق، لبرل پارٹی کے رہنماؤں نے ان سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ مزید برآں، ٹروڈو کو پارٹی قیادت چھوڑنے کے لیے صرف 4 دن کی مہلت دی گئی ہے۔

امریکی صدارتی امیدوار کملا ہیرس ایک خطرناک حادثے سے بچ گئیں

امریکی صدارتی امیدوار کملا ہیرس کی گاڑی ایک حادثے سے بال بال بچ گئی، جبکہ غلط سمت سے آنے والی گاڑی کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے بعد کملا ہیرس کی جان کو لاحق خطرات کو روکنے میں ناکامی پر ایک ...

اقوام متحدہ ایجنسی کے سربراہ کا بیان: جنگ نے فلسطینی معیشت کو تباہ کر دیا، غزہ 70 سال پیچھے چلا گیا

اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق، اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ نے غزہ کی پٹی کو 1950 کی دہائی کی حالت میں پہنچا دیا ہے۔ فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) کے سربراہ فلپ لازارینی نے بدھ کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اس صورتحال پر ...

غزہ کا جاری بحران مستقبل کی کئی نسلوں کی ترقی کو متاثر کر سکتا ہے: اقوام متحدہ کا انتباہ

اقوام متحدہ کی تازہ ترین رپورٹ میں انتباہ دیا گیا ہے کہ غزہ میں جاری جنگ کے سنگین انسانی اثرات نے فلسطینی علاقے میں ترقی کی راہوں کو تقریباً سات دہائیوں سے روک رکھا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق، یہ بحران نہ صرف غزہ بلکہ کئی نسلوں تک فلسطینیوں کی ترقی کو شدید خطرات میں مبتلا کر سکتا ہے۔

حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جھڑپوں میں لبنان میں ہلاکتوں کی تعداد 1,552 تک پہنچ گئی

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کی جانب سے شائع کردہ ایک رپورٹ کے مطابق، 23 ستمبر کو اسرائیل کی جانب سے لبنان میں فضائی حملوں کی شدت میں اضافہ کرنے کے بعد سے اب تک کم از کم 1,552 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ لبنانی وزارت صحت نے پیر کے روز بتایا کہ ایک ہی دن میں اسرائیلی حملوں میں 63 ...