بھٹکل : مرڈیشور سمندر میں بنگلور کا طالب علم غرق ہو کر ہلاک؛ دوسرا محفوظ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 6th October 2024, 2:41 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل، 6/اکتوبر (ایس او نیوز): مرڈیشور سمندر میں غرق ہو کر بینگلور کالج کا ایک  طالب علم ہلاک ہوگیا، جبکہ دوسرے کو بچا لیا گیا۔ یہ حادثہ اتوار کی صبح پیش آیا۔ ہلاک ہونے والے طالب علم کی شناخت گوتم کے وی (17 سال) کے طور پر کی گئی ہے، جبکہ زندہ بچ جانے والے طالب علم کا نام دھنوش بتایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، بینگلور کے ودیا سودھا پی یو کالج، جلا ہلّی کراس کے 220 طلبہ سیاحت کے لیے آج اتوار کی صبح مرڈیشور بیچ پہنچے تھے۔ چونکہ مندر کے قریب سمندر میں اترنے کی اجازت نہیں ہے، یہ لوگ پولیس سے بچنے کے لیے تقریباً ڈیڑھ کلومیٹر دور جاکر سمندر میں تیرنے کے لیے اترے۔ اسی دوران دو طلبہ سمندری موجوں کی زد میں آگئے۔ ان میں سے ایک کو بچا لیا گیا، مگر دوسرا طالب علم سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہوگیا۔

تقریباً ڈیڑھ گھنٹے بعد لائف گارڈ کو طالب علم کے غرق ہونے کی اطلاع دی گئی۔ اطلاع ملتے ہی لائف گارڈ کے عملے نے تلاشی مہم شروع کی اور غرق شدہ طالب علم کی نعش کو سمندر سے برآمد کرلیا۔ اس موقع پر لائف گارڈ کے اہلکاروں میں سدھارتھ، لوہت، اور چندرشیکھر شامل تھے۔

مرڈیشور پولیس تھانے میں معاملہ درج کیا گیا ہے اور نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھٹکل سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ مہلوک طالب علم گوتم سیکنڈ پی یو سی کا طالب علم تھا۔ واقعے کے تعلق سے اس کے گھروالوں کو اطلاع دے دی گئی ہے، اور ان کے بھٹکل پہنچنے کے بعد پوسٹ مارٹم کی کارروائی کی جائے گی۔

 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل: شرالی نیشنل ہائی وے پر دو لاریوں کی ٹکر؛ تین گھنٹے تک ٹریفک متاثر

تعلقہ کے شرالی نیشنل ہائی وے 66 پر دو لاریوں کے درمیان تصادم سے ایک طرف جام لگ گیا، جس کے نتیجے میں تقریباً تین گھنٹوں تک ٹریفک متاثر رہا۔ پولیس، فائر بریگیڈ، اور کرین کی مدد سے کافی محنت کے بعد دونوں لاریوں کے ڈرائیوروں کو باہر نکالا گیا، جس کے بعد ٹریفک نظام کو بحال کیا گیا۔

بھٹکل میں بچے کو جنم دینے کے بعد خاتون انتقال کرگئی؛ کیا کنداپور سے بلڈ لانے میں تاخیر سے پیش آیا حادثہ ؟

بھٹکل کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں جمعرات کی رات 30 سالہ مزدلفہ بنت اشرف سُکری کی نارمل ڈیلیوری کے چند گھنٹوں بعد اچانک انتقال ہو گیا۔ بعض رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ اسپتال میں بروقت خون دستیاب نہ ہونے اور کنداپور سے خون لانے میں تاخیر اس افسوسناک واقعے کا سبب بنی، جبکہ کچھ افراد ...

بھٹکل میں ریت کی سپلائی بند؛  انجینئرس اینڈ  ارکیٹکس ایسوسی ایشن نے فوری مسئلہ حل نہ کرنے کی صورت میں  احتجاجی مظاہرا  کا دیا انتباہ

بھٹکل میں کافی ماہ  سے ریت کی سپلائی بند ہوجانے سے تعمیراتی کام  ٹھپ پڑگیا ہے، اس مسئلہ کو فوری حل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے  بھٹکل  انجینئرس اینڈ  ارکیٹکس ایسوسی ایشن  نے دھمکی دی ہے کہ اگر تعمیراتی کام کے لئے ضروری ریت کی فراہمی میں ہو رہی رکاوٹ کو جلد ہی دور نہیں کیا گیا تو ...

ڈرینیج کے سنگین مسئلے کے حل اور فنڈز کے نفاذ کے لیے کاروار ٹیم کی بھٹکل میں میٹنگ ؛ کونسلروں نے پیش کیں تجاویز

بھٹکل غوثیہ اسٹریٹ کے پمپنگ اسٹیشن سے ڈرینیج کا گندہ پانی سرابی ندی میں چھوڑے جانے اور سینکڑوں کنویں آلودہ ہونے کی مسلسل شکایات کے بعد، اترکنڑا ڈسٹرکٹ اربن ڈیولپمنٹ سیل کی پروجکٹ ڈائریکٹر اسٹیلا ورگیس کی قیادت میں ایک ٹیم بھٹکل پہنچی۔ ٹیم نے میونسپل میٹنگ ہال میں بھٹکل ...

بھٹکل مخدوم کالونی میں الہلال کے زیر اہتمام طلبہ کے لئے ایک روزہ تعلیمی و تربیتی ورکشاپ؛ بچوں نے بڑھ چڑھ کر لیا حصہ

الھلال ایسوسی ایشن مخدوم کالونی بھٹکل کی تعلیمی کمیٹی کی جانب سے 10اکتوبر 2024 بروز جمعرات الھلال ایسوسی ایشن میں  4 سال تا8 سال تک کے اسکول ومدرسہ کے طلبہ لئےایک روزہ تعلیمی وتربیتی ورکشاپ منعقد کیاگیا  جس میں  مہمان خصوصی ادارہ ادب اطفال کے جنرل سکریٹری مولانا معظم شاہ بندری ...