مرڈیشور ساحل کے دائیں جانب سیاحوں کے داخلے پر لگی پابندی ہٹا دی گئی

Source: S.O. News Service | Published on 13th October 2024, 12:58 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل ، 13/ اکتوبر (ایس او نیوز) بھٹکل تعلقہ کے سیاحتی مقام مرڈیشور میں ساحل سمندر پر سیاحوں کی تفریح پر لگائی گئی پابندی میں نرمی لاتے ہوئے اب ساحل کے دائیں جانب کا علاقہ عوام اور سیاحوں کے لئے  کھول دیا گیا ہے ۔ البتہ مندر کے بائیں جانب والے ساحل پر ابھی یہ پابندی برقرار رکھی گئی ہے ۔
    
خیال رہے کہ برسات کے موسم میں لگی ہوئی پابندی میں نرمی لانے کے بعد کچھ دن پہلے سیاحت کے آنے والے بینگلورو کا طالب علم سمندر میں غرق ہوگیا تھا ۔ جس کے بعد وہاں عوام اور سیاحوں کے داخلے پر دوبارہ مکمل پابندی لگا دی گئی تھی ۔ 
    
چونکہ دسہرہ کی چھٹیوں میں مرڈیشور میں سیاحت کے لئے آنے والے لوگ ساحل کی طرف داخلے پر لگی ہوئی پابندی سے مایوس ہو کر واپس لوٹ رہے تھے  اس لئے اسسٹنٹ کمشنر بھٹکل کی طرف سے اس پابندی میں نرمی کا اعلان کیا گیا ہے اور اب سنیچر کے دن سے صرف دائیں جانب والے ساحل کو عوام کے لئے کھول دیا گیا ہے ۔ 
    
واٹر ایڈوینچر کی سرگرمیوں والے ساحل کے بائیں حصے میں داخلے پر اب بھی پابندی برقرار رکھی گئی ہے ۔ اس پر عوام میں ناراضی دیکھی گئی ہے ۔ بینگلورو سے آنے والے بعض سیاحوں کا کہنا ہے کہ 'ساحل کے دائیں جانب سیاحوں کی دلچسپی اور سہولت کا کوئی انتظام نہیں ہے ۔ واٹر اسپورٹس ایڈوینچر کا مزہ لینے کے لئے دور دراز مقامات سے آنے والے سیاحوں کو اس پابندی اور سخت قوانین سے بہت مایوسی ہوئی ہے ۔' 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل: مرڈیشور سمندر میں ڈوبنے کے دوران لائف گارڈ کی پہنچی مدد؛ نوجوان کو بچالیا گیا

اتوار کی چھٹی کے دوران بینگلور سے مرڈیشور پہنچے ایک سیاح کو سمندر میں ڈوبنے کے دوران لائف گارڈ کی فوری مدد سے غرق ہونے سے بچا لیا گیا۔ یہ واقعہ اتوار کی صبح پیش آیا۔ بچائے گئے نوجوان کی شناخت پُنیت  کے  (19) کے طور پر کی گئی ہے۔

یتی نرسمہانند کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ؛ بھٹکل تنظیم پیر کو اے سی کو دے گی میمورنڈم، منگل کو بھٹکل بند کا اعلان

یتی نرسمہانند نامی شخص کی جانب سے آقائے نامدار حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ذات مبارکہ کے خلاف دیے گئے اہانت آمیز بیان پر شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے بھٹکل کے قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم نے پیر کو اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) کے توسط سے چیف جسٹس آف انڈیا کے نام میمورنڈم ارسال کرنے ...

حیدرآباد سے مینگلور جانے والی ایکسپریس ٹرین کو مرڈیشور تک ملی توسیع؛ کالی کٹ اور تروپتی ہوتے ہوئے پہنچے گی حیدرآباد؛ بھٹکل میں پرتپاک استقبال

 وزارتِ ریلوے کی جانب سے حیدرآباد سے مینگلور جانے والی (ٹرین نمبر 12789/12790 کچی گوڈا-منگلورو سنٹرل) ایکسپریس ٹرین کو مرڈیشور تک توسیع دینے کی منظوری ملنے کے بعد، آج ہفتہ کے روز بھٹکل اور مرڈیشور ریلوے اسٹیشنوں پر اس ٹرین کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

بہار: نالندہ میں تیز رفتار بائیک ٹکر کے نتیجے میں 4 نوجوان ہلاک، 2 شدید زخمی

بہار کے نالندہ میں ہفتہ کی رات ایک مہلک سڑک حادثہ پیش آیا۔ درگا پوجا کے موقع پر 6 بائک سوار میلے کی جانب نکلے تھے، لیکن آپس میں دونوں بائک کی شدید ٹکر ہو گئی، جس کے نتیجے میں 4 نوجوانوں کی جانیں چلی گئیں۔ یہ واقعہ سرمیرا تھانہ کے بڑھیا موڑ کے قریب پیش آیا۔ نوجوانوں کی ہلاکت کے بعد ...

تمل ناڈو ٹرین حادثہ: کاوارائی پیٹائی اسٹیشن پر ٹریک کی بحالی کے بعد پہلی ٹرین کی آمد و رفت بحال

تمل ناڈو کے کاوارائی پیٹائی ریلوے اسٹیشن پر مین لائن ٹریفک کو ریکارڈ وقت میں بحال کردیا گیا ہے اور اس سیکشن میں پہلی ٹرین بھی چلائی گئی۔ یاد رہے کہ میسور-دربھنگا باگمتی ایکسپریس اور ایک مال گاڑی کے درمیان جمعہ کی رات تصادم کے نتیجے میں یہ ریلوے روٹ متاثر ہوا تھا۔

دہلی یونیورسٹی کے سابق پروفیسر سائی بابا کا انتقال، یو اے پی اے کیس میں ملی تھی رہائی

ماؤنوازوں سے مبینہ تعلقات کے الزامات میں سات ماہ قبل بری ہونے والے دہلی یونیورسٹی کے سابق پروفیسر جی این سائی بابا کا ہفتہ کو دہلی کے ایک سرکاری اسپتال میں انتقال ہو گیا۔ ان کی عمر 54 سال تھی۔ وہ گال بلڈر کے انفکشن میں مبتلا تھے اور دو ہفتے پہلے ان کی سرجری کی گئی تھی، جس کے بعد ...

بابا صدیقی کا قتل، امن و امان کے حالات کو اجاگر کرتا ہے: راہل گاندھی

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (اجیت پوار) کے رہنما اور مہاراشٹر کے سابق وزیر بابا صدیقی کو 12 اکتوبر کی رات ممبئی کے باندرہ ایسٹ علاقے میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق، اس واقعے کے سلسلے میں دو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ حکام اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں تاکہ ...

ہمیں اب 'اُلٹ پلٹ' کرنے کا وقت آ گیا ہے: منوج جرنگے

مراٹھا سماجی کارکن منوج جرنگے نے بیڑ میں اپنی پہلی دسہرہ ریلی کے دوران ایک بڑی تعداد میں موجود لوگوں سے خطاب کیا، جس کی تیاری کئی دنوں سے کی جا رہی تھی۔ سنیچر کو لوگوں کی بھیڑ نے اس مقام کو بھر دیا، اور جرنگے نے اپنے خطاب میں کہا، "اب ہمیں (اقتدار میں) الٹ پلٹ کرنا ہی ہوگا۔"