راجوانہ کی رحم کی درخواست پر سپریم کورٹ کا مرکز کو چار ہفتوں میں فیصلہ کرنے کا حکم

Source: S.O. News Service | Published on 25th November 2024, 5:44 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 25/نومبر (ایس او نیوز /ایجنسی)  سپریم کورٹ نے 1995 میں پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ بے انت سنگھ کے قتل کے الزام میں موت کی سزا پانے والے ببر خالصہ کے رکن، 57 سالہ بلونت سنگھ راجوانہ کی رحم کی درخواست پر فیصلہ کرنے کے لئے مرکزی حکومت کو آج چار ہفتے کا وقت دیا ہے۔ جسٹس بی آر گوئی، جسٹس پرشانت کمار مشرا اور جسٹس کے وی وشواناتھن کی بنچ نے مرکزی حکومت کی درخواست پر یہ حکم صادر کیا۔ راجوانہ گزشتہ 28 سالوں سے جیل میں قید ہیں۔

سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بنچ کے سامنے مرکز کی طرف سے پیش ہوکر دلیل دی کہ اس معاملے میں کچھ حساسیت شامل ہے۔ ایڈیشنل سالیسٹر جنرل کے ایم نٹراج نے یہ بھی کہا کہ اس معاملے میں کچھ اور معلومات اکٹھی کرنے کی ضرورت ہے، اس لیے اس سلسلے میں مرکزی حکومت کی طرف سے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

عدالت عظمیٰ نے 18 نومبر کو صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کے سکریٹری کو ہدایت دی تھی کہ وہ راجوانہ کی رحم کی درخواست کو دو ہفتوں میں فیصلہ کرنے کی درخواست کے ساتھ ان کے (صدر جمہوریہ کے ) سامنے پیش کریں ۔تاہم، بعد میں اسی دن، عدالت نے سالیسٹر جنرل کی درخواست پر اپنے حکم پر روک لگا دی تھی ۔

مسٹر مہتا نے 18 نومبر کو سپریم کورٹ کے سامنے یہ بھی کہا تھا کہ اس کے حکم (صدر کے سامنے دو ہفتوں کے اندر غور کرنے کی درخواست) پر عملدرآمد نہیں کیا جانا چاہئے کیونکہ اس معاملے میں حساسیت شامل ہے۔

انہوں نے عدالت کو بتایا تھا کہ متعلقہ دستاویزات مرکزی وزارت داخلہ کے پاس ہیں نہ کہ صدر کے دفتر کے پاس۔

سپریم کورٹ نے 4 نومبر کو راجوانہ کی عبوری راحت پر غور کرنے سے انکار کر دیا تھا ۔ راجوانہ نے رحم کی درخواست پر فیصلہ کرنے میں غیر معمولی تاخیر کی وجہ سے اپنی سزا میں کمی کی درخواست کی تھی۔

اس کے وکیل نے اس وقت دلیل دی تھی کہ یہ ایک چونکا دینے والا کیس ہے، کیونکہ درخواست گزار تقریباً 29 سال سے زیر حراست ہے اور کبھی جیل سے باہر نہیں آیا، اس نے کہا تھا کہ یہ آئین کے آرٹیکل 21 کی مکمل خلاف ورزی ہے، کیونکہ اس کی رحم کی درخواست 12 سال سے زیر التوا ہے۔

سپریم کورٹ نے 3 مئی 2023 کو اس وقت کے پنجاب کے وزیر اعلیٰ بے انت سنگھ کے قتل کیس میں رحم کی درخواست کا فیصلہ کرنے میں 10 سال سے زیادہ تاخیر کی وجہ سے ان کی موت کی سزا کو تبدیل کرنے کی درخواست کو مسترد کر دیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ ایسے حساس معاملات پر فیصلے کرنا ایگزیکٹو کا دائرہ اختیار ہے۔

1995 میں 31 اگست کو ایک بم دھماکے میں اس وقت کے پنجاب کے وزیر اعلیٰ بے انت سنگھ سمیت 16 افراد ہلاک اور ایک درجن زخمی ہوگئے تھے۔ درخواست گزار راجوانہ کو 27 جنوری 1996 کو گرفتار کیا گیا تھا۔

27 جولائی 2007 کو ٹرائل کورٹ نے درخواست گزار کے ساتھ شریک ملزم جگتار سنگھ ہوارا، گرمیت سنگھ، لکھویندر سنگھ، شمشیر سنگھ اور نصیب سنگھ کو مجرم قرار دیا تھا۔ ٹرائل کورٹ نے درخواست گزار کے شریک ملزم جگتار سنگھ ہوارا کو سزائے موت سنائی اور ہائی کورٹ نے 10 دسمبر 2010 کو درخواست گزار کی سزا کی توثیق کی لیکن اس نے جگتار سنگھ کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا۔

ایک نظر اس پر بھی

سپریم کورٹ نے آئین کی تمہید میں 'سوشلزم' اور 'سیکولرزم' کے الفاظ کو چیلنج کرنے والی عرضی مسترد کر دی

سپریم کورٹ نے آج آئین کی تمہید میں 'سوشلزم' اور 'سیکولرزم' جیسے الفاظ کو شامل کرنے والی 1976 کی آئینی ترمیم کو چیلنج کرنے والی عرضیوں کو مسترد کرنے کا فیصلہ سنایا۔ چیف جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس سنجے کمار کی بنچ نے سابق راجیہ سبھا رکن سبرامنیم سوامی، وکیل وشنو شنکر جین اور دیگر ...

سنبھل تشدد: 2500 افراد پر ایف آئی آر درج، ایس پی رکن پارلیمنٹ اور ایم ایل اے کے بیٹے بھی ملزم

اتر پردیش کے سنبھل ضلع میں جامع مسجد کے سروے کے دوران پیش آئے تشدد کے معاملے میں پولیس نے 2500 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ اب تک 25 افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔ ایف آئی آر میں سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ضیاء الرحمن برق اور سنبھل کے رکن اسمبلی اقبال محمود کے بیٹے کا ...

سبکدوش ججوں کو قانونی اصولوں کے مطابق زندگی گزارنی چاہیے: چیف جسٹس چندرچوڑ

ملک میں سبکدوش ججوں کی عوامی زندگی اور ان کی سرگرمیوں سے متعلق مختلف نظریات اور تنازعات اکثر زیر بحث رہتے ہیں۔ خاص طور پر یہ سوال اٹھایا جاتا ہے کہ کیا سابق ججوں کو سیاست میں شامل ہونا چاہیے یا نہیں؟ حالیہ دنوں میں یہ سوال سابق چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ سے بھی کیا گیا۔ انہوں نے ...

لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی کارروائی ہنگامے کے باعث 27 نومبر تک معطل، سنبھل تشدد اور اڈانی معاملے پر شدید احتجاج

پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کا آغاز آج ہوا، اور توقعات کے عین مطابق پہلے دن سے ہی ہنگامہ آرائی دیکھنے کو ملی۔ لوک سبھا اور راجیہ سبھا دونوں میں اپوزیشن نے اڈانی معاملے اور سنبھل میں پیش آئے تشدد پر فوری بحث کا مطالبہ کیا۔ اپوزیشن اراکین نے شدت کے ساتھ اپنی بات رکھنے کی کوشش کی، جس ...

گھنے کہرے کے باعث 20 ٹرینیں تاخیر کا شکار، مسافروں کو شیڈول چیک کرنے کی ہدایت

ملک کی کئی ریاستوں میں سردی کی لہر نے دستک دے دی ہے اور شدید کہرے کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس کا خاصا اثر ٹرانسپورٹ سسٹم پر بھی دیکھنے کو مل رہا ہے، خاص طور پر ریلوے خدمات بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔ راجدھانی کی جانب آنے والی تقریباً 20 ٹرینیں اس وقت تاخیر سے چل ...