بلڈوزر ایکشن: بہرائچ میں انہدامی کارروائی پر یوگی حکومت سے وضاحت طلب، عدالت کا سوال- ’کیا کارروائی سے پہلے سروے کیا گیا؟‘

Source: S.O. News Service | Published on 7th November 2024, 4:53 PM | ملکی خبریں |

الٰہ آباد، 7/نومبر (ایس او نیوز /ایجنسی) الٰہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے بہرائچ میں مبینہ تجاوزات کے خلاف انہدامی کارروائی کو چیلنج دینے والی مفاد عامہ کی عرضی پر سماعت کے دوران یوگی حکومت سے سوال کیا ہے کہ قانون کے مطابق سروے اور حد بندی کی گئی تھی یا نہیں۔ عدالت نے ریاستی حکومت سے دیگر نکات پر بھی معلومات مانگتے ہوئے معاملے میں اگلی سماعت کے لیے 11 نومبر کی تاریخ طے کی ہے۔ اس دوران عدالت کو بتایا گیا کہ حکومت کی طرف سے جوابی حلف نامہ داخل ہو چکا ہے۔ اس پر عدالت نے درخواست گزار کو جواب داخل کرنے کا حکم دیا۔ یہ حکم جسٹس اے آر مسعودی اور جسٹس سبھاش ودیارتھی کی بنچ نے ایسو سی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس کی طرف سے داخل مفاد عامہ کی عرضی پر پاس کیا۔

عدالت نے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل وی کے شاہی کو یہ بھی بتانے کے لیے کہا ہے کہ کیا اس بات کی جانچ کرائی گئی تھی کہ جن لوگوں کو نوٹس جاری کیا گیا ہے وہ املاک کے اصلی مالک ہیں یا نہیں؟ درخواست گزار کے وکیل نے دلیل دی ہے کہ جن افسروں نے نوٹس جاری کی ہے وہ متعلقہ التزامات کے تحت نوٹس جاری ہی نہیں کر سکتے۔ نوٹس جاری کرنے کا حق صرف ضلع مجسٹریٹ کو ہے۔

اس پر عدالت نے اگلی سماعت پر یہ بھی بتانے کو کہا ہے کہ کیا نوٹس صحیح افسروں کے ذریعہ جاری کی گئی ہے۔ عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے بھی کہا ہے کہ وہ جن لوگوں کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں ان کی تفصیل اگلی سماعت میں پیش کریں۔

اس معاملے کی سماعت کے سلسلے میں ایک نیوز ایجنسی سے بات چیت میں وکیل نے بتایا کہ عدالت نے زبانی طور پر کئی تبصرے کیے ہیں۔ عدالت نے کہا کہ جب آپ کسی ڈھانچے کو منہدم کرنے کی تجویز رکھتے ہیں تو اسے چنندہ طریقہ سے نہیں کیا جاسکتا ہے۔ ریاست کو قانون پر عمل کرنا ہوگا اور یہ یقینی کرنا ہوگا کہ ہر قدم پر قانون پر عمل کیا جائے۔

ایک نظر اس پر بھی

بابا صدیقی قتل کیس: مزید 2 ملزمان گرفتار، مجموعی طور پر 18 افراد کی حراست

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے رہنما اور مہاراشٹر کے سابق وزیر بابا صدیقی کے قتل کیس میں ممبئی کرائم برانچ نے پونے سے دو مزید مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ان گرفتاریوں کے بعد کیس میں گرفتار افراد کی تعداد 18 ہو گئی ہے۔

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات: ’’عوام اس بار تبدیلی چاہتے ہیں‘‘، شرد پوار کا دعویٰ

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کی مہم زور و شور سے جاری ہے، اور تمام سیاسی پارٹیاں اپنے آپ کو بہتر ثابت کرنے کے لیے کوششیں کر رہی ہیں۔ اس دوران نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے صدر شرد پوار نے اپنے اتحادی مہا وکاس اگھاڑی کی کامیابی پر پختہ یقین ظاہر کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عوام موجودہ حکومت ...

بی جے پی نے مہاراشٹر کی سیاست میں زہر گھول دیا ہے! سنجے راؤت کا الزام

شیو سینا (ادھو بالاصاحب ٹھاکرے) کے قومی ترجمان سنجے راؤت نے بی جے پی پر مہاراشٹر کی سیاست کو زہر آلود کرنے کا سنگین الزام لگایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مہاراشٹر میں ہمیشہ تہذیب کے ساتھ سیاست کی جاتی رہی ہے اور یہاں کی سیاسی روایات میں احترام، شائستگی اور نظم کی اہمیت رہی ہے۔

وائناڈ کی خدمت میں ماں کی طرح دل سے کام کرنا چاہتی ہوں: پرینکا گاندھی

کانگریس کی جنرل سکریٹری اور وائناڈ لوک سبھا سیٹ کی امیدوار پرینکا گاندھی نے جمعرات کو ایک بار پھر وائناڈ کے عوام سے ملاقات کی اور انتخابی جلسہ سے خطاب کیا۔ اس دوران انھوں نے کہا کہ وہ اس علاقے کے لوگوں کی خدمت بالکل ویسے ہی کرنا چاہتی ہیں جیسے ایک ماں اپنے بچوں کی دیکھ بھال ...

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات: شیوسینا یو بی ٹی کا انتخابی منشور جاری، لڑکوں کے لیے مفت تعلیم اور دیگر اہم وعدے

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے تناظر میں شیوسینا یو بی ٹی نے اپنا انتخابی منشور آج جاری کر دیا۔ پارٹی کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے جمعرات کو منشور کی رونمائی کرتے ہوئے حکومت پر شدید تنقید کی۔ ادھو نے اس انتخابی منشور کو ’وچن نامہ‘ کا نام دیتے ہوئے کہا، ’’مہا وکاس اگھاڑی کی حکومت کے ...

سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ: سرکاری نوکری کے اصولوں میں بھرتی کے بعد تبدیلی نہیں کی جا سکتی

سپریم کورٹ آف انڈیا نے سرکاری نوکریوں کی بھرتی کے اصولوں میں تبدیلی سے متعلق ایک اہم فیصلہ سنایا ہے۔ کورٹ کے مطابق، جب سرکاری بھرتی کا عمل شروع ہو جائے تو اس کے دوران اصولوں میں تبدیلی نہیں کی جا سکتی۔ پانچ ججوں پر مشتمل آئینی بنچ کے سامنے یہ سوال آیا کہ کیا بھرتی کے عمل کے آغاز ...