حکمران جماعت کے رہنماؤں کی عدم تحفظ: شرد ادھو گروپ کا زوردار حملہ

Source: S.O. News Service | Published on 13th October 2024, 6:21 PM | ملکی خبریں |

ممبئی، 13/اکتوبر (ایس او نیوز /ایجنسی)این سی پی (اجیت پوار) کے رہنما بابا صدیقی کو ممبئی میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ نیوز پورٹل ’آج تک‘ کے مطابق، حملہ آوروں نے ان پر پانچ راؤنڈ فائر کیے، جس میں سے بابا صدیقی کو تین گولیاں لگیں۔ سینے میں گولی لگنے کے بعد وہ فوراً گر گئے۔ انہیں ممبئی کے لیلاوتی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ اس واقعے کے بعد نائب وزیر اعلی دیویندر فڑنویس لیلاوتی اسپتال پہنچے اور واقعے کی تفصیلات کا جائزہ لیا۔ بابا صدیقی کے قتل کے نتیجے میں حزب اختلاف نے حکومت پر تنقید کی ہے۔

این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ’ریاست میں لا اینڈ آرڈر کی بگڑتی ہوئی صورتحال تشویشناک ہے۔ ممبئی میں سابق وزیر مملکت بابا صدیقی پر فائرنگ افسوسناک ہے۔ اس کی نہ صرف تحقیقات ہونی چاہیے بلکہ حکومت کو بھی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے عہدہ چھوڑنا چاہیے۔ بابا صدیقی کو دل کی گہرائیوں سے خراج عقیدت۔ ان کے اہل خانہ سے تعزیت۔‘

این سی پی (ایس پی) رکن پارلیمنٹ  سپریا سولے نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ’ یہ چونکا دینے والی خبر ہے۔ بابا صدیقی نہیں رہے۔ انہیں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ یہ قطعی طور پر ناقابل قبول ہے کہ جب حکمران حکومتی اتحاد کا کوئی رکن اپنے ہی بیٹے کے دفتر میں محفوظ نہ ہو اور اسے قتل کر دیا جائے، وہ بھی ممبئی میں، یہ مہاراشٹر میں امن و امان کی صورتحال کے بارے میں بہت کچھ بولتا ہے۔‘

شیوسینا (یو بی ٹی) کے ترجمان آنند دوبے نے کہا کہ’ اگر ہمارے شہر ممبئی میں سابق رکن اسمبلی محفوظ نہیں ہیں، اگر حکومتی رہنما محفوظ نہیں ہیں تو یہ حکومت عام لوگوں کی حفاظت کیسے کرے گی۔ اگر وہ اپنے  رکن اسمبلی اور سابق وزراء کو محفوظ نہیں رکھ سکتے تو وزیر داخلہ دیویندر فڑنویس کو استعفیٰ دے دینا چاہیے۔ انہیں وزیر داخلہ رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ ایکناتھ شندے کو ریاست کے وزیر اعلیٰ کے عہدے پر رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ ممبئی کی سڑکوں پر دن دیہاڑے فائرنگ ہو رہی ہے، تین راؤنڈ فائر ہو رہے ہیں اور لوگوں کو گولی ماری جا رہی ہے، کیا یہ امن و امان ہے؟ مجرموں کو کوئی خوف نہیں۔ مہایوتی اور بی جے پی کی پالیسیوں نے سیاست کو بدنام کیا ہے۔‘

دریں اثنا وزیر اعلی ایکناتھ شندے نے کہا کہ تینوں ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ایک ابھی تک مفرور ہے کوئی بھی امن و امان کو اپنے ہاتھ میں نہیں لے سکتا۔ ممبئی پولیس کو ہدایات دی گئی ہیں۔

اس حملے کے بعد این سی پی (اجیت پوار) رہنما  پرفل پٹیل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کہا اس بزدلانہ اور گھناؤنے جرم کی بھرپور مذمت کی جانی چاہیے اور اس کے ذمہ داروں کو بخشا نہیں جانا چاہیے۔ میریدعائیں اس مشکل وقت میں ان کے خاندان کے ساتھ ہیں۔

ادھو دھڑے کے لیڈر اور ایم پی پرینکا چترویدی نے کہا کہ بابا صدیقی کو گولی مار دیے جانے کی خبر سن کر وہ صدمے میں ہیں۔ ذیشان صدیقی (بابا صدیقی کے بیٹے) سے میری تعزیت۔ میں اس مشکل وقت میں ان کو اور ان کے اہل خانہ کو بہت طاقت دینے کی دعا کرتی ہوں۔ شہر میں یہ لاقانونیت ناقابل قبول ہے اور اس کی جانچ سی بی آئی سے ہونی چاہیے۔

شیوسینا لیڈر سنجے نروپم نے کہا کہ یہ ایک دل دہلا دینے والا واقعہ ہے۔ بابا صدیقی زندہ دل انسان تھے۔ وہ خوش مزاج انسان تھے۔ وہ میرےاچھےدوست تھے۔ بابا صدیقی کو بھلانا آسان نہیں ہوگا۔بہار کے سابق وزیر اعلی اور ایچ اے ایم کے سربراہ جیتن رام مانجھی نے کہا کہ این سی پی (اجیت پوار) رہنما بابا صدیقی کے قتل کی خبر افسوسناک ہے۔ وہ ایک زندہ دل انسان تھے، اوپر ولے سے دعا ہے کہ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

ایک نظر اس پر بھی

بابا صدیقی قتل: عمران پرتاپ گڑھی کا مطالبہ، مہاراشٹر اور مرکزی حکومت کو جوابدہی، گورنر اور وزیر داخلہ کے استعفے کی ضرورت

 کانگریس پارٹی کے رہنما اور رکن پارلیمان عمران پرتاپ گڑھی نے بابا صدیقی کے قتل کے واقعے پر ایک پریس کانفرنس کے دوران گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور مہاراشٹر حکومت، خاص طور پر وزیر داخلہ کو اس قتل کا براہ راست ذمہ دار ٹھہرایا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس سنگین واقعے کی فوری اور غیر ...

مدارس کی فنڈنگ معطل کرنے کے لیے این سی پی سی آر کی ریاستی حکومتوں کو خط ارسال

نیشنل کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس (این سی پی سی آر) نے یہ سفارش کی ہے کہ ہندوستان کی تمام ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے مدرسہ بورڈز کی مالی امداد بند کریں۔ تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے چیف سیکریٹریز کو بھیجے گئے ایک خط میں، این سی پی سی آر کے چیئرمین ...

بہار: نالندہ میں تیز رفتار بائیک ٹکر کے نتیجے میں 4 نوجوان ہلاک، 2 شدید زخمی

بہار کے نالندہ میں ہفتہ کی رات ایک مہلک سڑک حادثہ پیش آیا۔ درگا پوجا کے موقع پر 6 بائک سوار میلے کی جانب نکلے تھے، لیکن آپس میں دونوں بائک کی شدید ٹکر ہو گئی، جس کے نتیجے میں 4 نوجوانوں کی جانیں چلی گئیں۔ یہ واقعہ سرمیرا تھانہ کے بڑھیا موڑ کے قریب پیش آیا۔ نوجوانوں کی ہلاکت کے بعد ...

آگرہ: شرد پورنیما کی رات چاندنی میں'تاج محل' کا دلکش منظر دیکھیں

شرد پورنیما کے موقع پر جب چاند کی ٹھنڈی شعاعیں تاج محل کی پچّی کاری میں جڑے قیمتی پتھروں پر پڑیں گی، تو وہ چمک اٹھیں گے۔ تاج محل کے شائقین اس شاندار منظر کے منتظر رہتے ہیں اور اس کو دیکھنے کے لیے پورے سال بے چینی سے انتظار کرتے ہیں۔ جب قیمتی پتھر اپنی چمک بکھیرتے ہیں، تو یہ منظر ...

تمل ناڈو ٹرین حادثہ: کاوارائی پیٹائی اسٹیشن پر ٹریک کی بحالی کے بعد پہلی ٹرین کی آمد و رفت بحال

تمل ناڈو کے کاوارائی پیٹائی ریلوے اسٹیشن پر مین لائن ٹریفک کو ریکارڈ وقت میں بحال کردیا گیا ہے اور اس سیکشن میں پہلی ٹرین بھی چلائی گئی۔ یاد رہے کہ میسور-دربھنگا باگمتی ایکسپریس اور ایک مال گاڑی کے درمیان جمعہ کی رات تصادم کے نتیجے میں یہ ریلوے روٹ متاثر ہوا تھا۔