بھٹکل : سڑک پار کرنے کے دوران آٹو کی ٹکر سے راہ گیر جاں بحق

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 5th November 2023, 11:23 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 5/نومبر (ایس او نیوز)  رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے کو کراس کرنے کے دوران اچانک ایک تیز رفتار آٹو رکشہ کی ٹکر سے راہگیر شدید زخمی ہونے کے بعد اسپتال لے جانے کے دوران انتقال کرگیا۔ حادثہ اتوار شام قریب  آٹھ بجے پیش آیا۔

مہلوک کی شناخت محمد اشرف ابن عبدالرشید خان (60) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ محمد اشرف رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے  کے ایک سائڈ  پر واقع  بیکری سے لوٹ کر  ہائی وے کے دوسرے کنارے پر    واقع اپنے گھر جانے کے لئے  سڑک کو عبور کررہا تھا جس کے دوران نوائط کالونی سے سرکل کی طرف جانے والا آٹو رکشہ  تیزی کے ساتھ اس سے ٹکراگیا۔ شدید طور پر زخمی اشرف کو مقامی لوگوں نے فوری طور پر بھٹکل سرکاری اسپتال پہنچایا، جہاں سے  ابتدائی طبی امداد کے بعد مینگلورلے جانے کی کوشش کی گئی، مگر کنداپور پہنچنے تک اشرف زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔ انا للہ و اناالیہ راجعون۔

میت  اب واپس بھٹکل لائی جاچکی ہے اور سرکاری اسپتال  لے جائی گئی ہے۔ ضروری کاروائیوں کے بعد گھر والوں کے حوالے کی جائے گی۔

Pedestrian Killed in Bhatkal Auto-Rickshaw Accident
 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل : ماہی گیروں کے لئے ریلیف فنڈ کی رقم بڑھا کر 10 لاکھ روپئے - 'مچھلی میلہ' پروگرام کی افتتاحی تقریب میں ڈی کے شیوکمار نے کیا ماہی گیروں کے لئے نئے منصوبوں کا اعلان

عالمی یوم ماہی گیری کے موقع پر مرڈیشور کے گولف ریسارٹ میں منعقدہ مچھلی میلہ 2024 کا افتتاح کرتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیو کمار نے اعلان کیا کہ مصائب کا شکار ہونے والے ماہی گیروں کی راحت رسانی کے لئے جو 'ڈسٹریس ریلیف فنڈ' ہے اس میں معاوضہ کی رقم 8 لاکھ روپے سے بڑھا کر اب 10 دس ...

بھٹکل کی معروف شخصیت ایس ایم سید خلیل دبئی میں ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک

 بھٹکل کی معروف شخصیت اور قومی و ملی رہنما ڈاکٹر ایس ایم سید خلیل الرحمن کو دبئی میں ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کیا گیا۔ دبئی اور امارات کے مختلف علاقوں میں مقیم بھٹکل و اطراف کے عوام اور دیگر احباب نے بڑی تعداد میں جنازے میں شرکت کی، جس سے مرحوم کی مقبولیت اور ان ...

بھٹکل سرکاری اسپتال میں 24 مارچ  کو منعقد ہوگا مفت میڈیکل کیمپ؛ مینگلور سے ہڈیوں کے ماہر ڈاکٹرس بھی پیش کریں گے خدمات

تعلقہ جرنلسٹ ویلفیئر ایسو سی ایشن، کریاشیل گیلیرا بلگا کی طرف سے سرکاری اسپتال کے تعاون سے 24 نومبر کو ایک طبی جانچ کیمپ منعقد کیا جا رہا ہے جس میں منگلورو کے کے ایس ہیگڑے ہاسپٹل سے ڈاکٹروں کی ٹیم شرکت کرے گی ۔

دبئی میں شام پانچ بجے پڑھی جائے گی مرحوم سی اے خلیل صاحب کی نماز جنازہ

جمعرات کی اولین ساعتوں میں انتقال کر جانے والے معروف سماجی شخصیت مرحوم ڈاکٹر ایس ایم سید خلیل الرحمن عرف سی اے خلیل صاحب کی نماز جنازہ آج شام پانچ بجے دبئی کے القصیص قبرستان (سوناپور) والی مسجد میں ادا کی جائے گی۔ اس بات کی تصدیق بھٹکلی جماعت دبئی کے جنرل سکریٹری جناب جیلانی ...

دہلی کی فضاء دوبارہ خراب، اے کیو آئی 'سنگین' سطح تک پہنچ گیا

دہلی کی فضاء کا معیار ایک بار پھر ’سنگین‘ زمرے میں پہنچ چکا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، جمعہ کی شام 6 بجے تک اوسط اے کیو آئی 401 تک پہنچ گیا۔ شہر کے 39 مانیٹرنگ اسٹیشنوں میں سے 19 اسٹیشنوں نے اے کیو آئی کی سطح کو ’سنگین‘ قرار دیا۔ سب سے زیادہ اے کیو آئی 445 جہانگیر پوری میں ریکارڈ ...

نوح فساد کے نابالغ ملزم کو عدالت نے بری کیا، اہل خانہ میں خوشی کی لہر

31 جولائی 2023 کو ہریانہ کے نوح ضلع میں ہونے والے فسادات کے دوران پولیس نے کئی افراد کو گرفتار کیا تھا۔ ان میں بھادس گاؤں کا ایک نابالغ لڑکا بھی شامل تھا، جسے تھانہ نگینہ میں ایف آئی آر نمبر 142 کے تحت حراست میں لیا گیا تھا۔ جمعیۃ علماء ہند نے میوات فساد کے متاثرین کی بازآبادکاری ...

مہاراشٹر: فرٹیلائزر پلانٹ میں گیس رساؤ اور دھماکے سے 3 افراد کی موت، 9 اسپتال منتقل

مہاراشٹر کے سانگلی ضلع میں واقع ایک فرٹیلائزر پلانٹ میں دھماکہ ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ یہ دھماکہ پلانٹ کے ریکٹر میں ہوا جس کے بعد گیس کا رساؤ شروع ہوگیا۔ گیس رساؤ کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 3 افراد کی موت واقع ہو گئی، جبکہ اس حادثے میں 9 دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں علاج کے لیے ...

نیٹ پیپر لیک اسکینڈل: سی بی آئی کی پانچویں ضمنی چارج شیٹ داخل، اب تک 45 افراد گرفتار

نیٹ (قومی اہلیتی و داخلہ ٹیسٹ) کے انڈرگریجویٹ (یو جی) امتحان کے پیپر لیک معاملہ میں سی بی آئی نے جمعہ کو اپنی پانچویں ضمنی چارج شیٹ پیش کی۔ اس چارج شیٹ میں مزید 5 افراد کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔ اہم ملزم امت کمار سنگھ (بوکارو) کو سازش کا مرکزی کردار بتایا گیا ہے۔ سی بی آئی کے مطابق، ...

دبئی میں شام پانچ بجے پڑھی جائے گی مرحوم سی اے خلیل صاحب کی نماز جنازہ

جمعرات کی اولین ساعتوں میں انتقال کر جانے والے معروف سماجی شخصیت مرحوم ڈاکٹر ایس ایم سید خلیل الرحمن عرف سی اے خلیل صاحب کی نماز جنازہ آج شام پانچ بجے دبئی کے القصیص قبرستان (سوناپور) والی مسجد میں ادا کی جائے گی۔ اس بات کی تصدیق بھٹکلی جماعت دبئی کے جنرل سکریٹری جناب جیلانی ...