جھارکھنڈ انتخابات: راہل گاندھی کے ہیلی کاپٹر کی پرواز میں رکاوٹ پر کانگریس کا الیکشن کمیشن کو احتجاجی خط

Source: S.O. News Service | Published on 16th November 2024, 10:43 AM | ملکی خبریں |

رانچی، 16/نومبر (ایس او نیوز /ایجنسی)  کانگریس نے جمعہ کو الیکشن کمیشن سے شکایت کی کہ جھارکھنڈ میں پارٹی لیڈر راہل گاندھی کے ہیلی کاپٹر کو مبینہ طور پر پرواز سے روکا گیا۔ پارٹی نے انتخابی مہم کے دوران یکساں مواقع فراہم کرنے کے لیے فوری اقدام کی اپیل کی ہے۔ کانگریس کا الزام ہے کہ لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی کے ہیلی کاپٹر کو پابندیوں کے باعث اڑان کی اجازت نہیں ملی، جس کے نتیجے میں ان کے جلسوں میں یا تو تاخیر ہوئی یا انہیں منسوخ کرنا پڑا۔

کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی انتخابی تشہیری مہم کسی دیگر کی انتخابی تشہیری مہم سے زیادہ اہم نہیں ہو سکتی۔ جئے رام رمیش نے یہ خط اپنے ’ایکس‘ ہینڈل پر شیئر بھی کیا ہے، ساتھ ہی لکھا ہے کہ ’’انتخابی تشہیر میں یکساں مواقع ملنے چاہئیں۔ وزیر اعظم کی تشہیری مہم دیگر سبھی کی تشہیری مہم سے زیادہ اہم نہیں ہو سکتی۔ آج راہل گاندھی کو جھارکھنڈ میں اسی وجہ سے تاخیر ہوئی۔‘‘

چیف الیکشن کمشنر کو بھیجی گئی اپنی شکایت میں کانگریس لیڈر جئے رام رمیش نے ان سے فوری مداخلت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یکساں مواقع سبھی کو دستیاب کرائے جانے چاہئیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ راہل گاندھی کانگریس کی ایک انتخابی ریلی کے لیے جھارکھنڈ میں تھے اور انھوں نے ریاست بھر میں سفر کرنے اور سبھی قبل سے مقررہ انتخابی تقاریب میں حصہ لینے کے لیے ضروری اجازت نامے حاصل کر لیے تھے۔ منظور شدہ پروگرام اور اجازت کے مطابق راہل گاندھی اور ان کی ٹیم کو دوپہر 1.15 بجے گوڈا سے ریاست کے دیگر مقامات کے لیے پرواز بھرنی تھی۔

جئے رام رمیش نے اپنی شکایت میں کہا کہ ’’راہل گاندھی کو دوپہر 1.15 بجے پرواز بھرنے کی اجازت تھی، لیکن عین وقت پر اجازت نہیں دی گئی۔ انھیں مطلع کیا گیا کہ آس پاس کے دیگر لیڈروں کے پروٹوکول کے سبب پرواز پر پابندی لگا دی گئی۔ اس تاخیر کے سبب راہلگ اندھی کے بعد کے سبھی پروگرام (جن کے لیے پیشگی اجازت حاصل کی گئی تھی) یا تو تاخیر سے شروع ہوئے یا رد کر دیے گئے۔‘‘

جئے رام رمیش نے الیکشن کمیشن سے گزارش کی کہ ’’ہم کمیشن سے التجا کرتے ہیں کہ وہ اس حالت میں فوری مداخلت کرے اور یہ یقینی بنائے کہ یکساں مواقع رخنہ انداز نہ ہوں۔‘‘ رمیش نے اپنی شکایت میں یہ بھی کہا کہ ’’اگر ایسی حالت کو جاری رہنے دیا گیا تو برسراقتدار طبقہ اور اس کے لیڈران ہمیشہ ایسے پروٹوکول کا غلط فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈران کی انتخابی مہم کو محدود کر سکتے ہیں۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

دہلی حکومت کی فضائی آلودگی کے خلاف کارروائی، 5 لاکھ گاڑیوں پر پابندی، خلاف ورزی پر 20 ہزار جرمانہ

تمام تدابیر کے باوجود دہلی اور نیشنل کیپٹل ریجن (این سی آر) میں فضائی آلودگی کا مسئلہ حل نہیں ہو سکا، جس کی وجہ سے شہریوں کو سانس لینے میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ اس سنگین صورتحال کو دیکھتے ہوئے دہلی حکومت نے گریپ-3 کے تحت بی ایس-3 پیٹرول اور بی ایس-4 ڈیزل گاڑیوں پر پابندی عائد ...

منی پور میں بدامنی جاری، جیریبام سے 3 لاشیں برآمد، انتہا پسندوں کے ہاتھوں 6 افراد کا اغوا

منی پور میں حالات بدستور کشیدہ ہیں اور ایک سال سے زائد عرصے بعد بھی تشدد کے واقعات میں کمی نہیں آ سکی ہے۔ حالیہ واقعات میں، جیریبام کے علاقے سے جمعہ کو تین لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ منی پور-آسام سرحد کے قریب ان لاشوں میں دو بچوں اور ایک خاتون کی لاش شامل ہے۔ اطلاعات کے مطابق چند روز ...

جھانسی میڈیکل کالج سانحہ: 10 نوزائیدہ بچوں کی ہلاکت پر پرینکا گاندھی کا گہرے رنج کا اظہار

جھانسی کے مہارانی لکشمی بائی میڈیکل کالج کے نوزائیدہ بچوں کے وارڈ میں جمعہ کی رات آتشزدگی کے واقعے میں کم از کم 10 نومولود بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ 16 دیگر شدید زخمی ہوئے ہیں۔ ضلعی مجسٹریٹ اویناش کمار کے مطابق آگ کا سبب ابتدائی طور پر شارٹ سرکٹ بتایا جا رہا ہے، جو رات 10:45 پر پیش آیا۔ ...

جھانسی میڈیکل کالج میں آتشزدگی کا سانحہ، سنگین غفلت کے دو بڑے پہلو سامنے آگئے

اتر پردیش کے جھانسی میں میڈیکل کالج کے نیونیٹل انسٹینسیو کیئر یونٹ (این آئی سی یو) میں لگنے والی آگ نے پورے ملک کو غم میں مبتلا کر دیا ہے۔ اس افسوسناک واقعے میں 10 نومولود بچوں کی جان چلی گئی، جبکہ 16 دیگر بچے شدید زخمی حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

جھانسی: نومولود بچوں کی ہلاکتوں پر راہل گاندھی برہم، فوری حکومتی اقدامات کا مطالبہ

جھانسی کے میڈیکل کالج میں نومولود بچوں کی افسوسناک اموات نے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے۔ کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے اس دل دہلا دینے والے واقعے پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پیغام میں کہا کہ یہ حادثہ انتہائی افسوسناک ہے اور ...

کرناٹک میں 5 گیارنٹیوں کا نفاذ جاری، 56 ہزار کروڑ روپے کی رقم مختص

وزیر اعظم مودی اور بی جے پی لیڈروں کی جانب سے کانگریس کی قیادت والی کرناٹک حکومت کے بارے میں ’فیک نریٹو‘ پھیلانے کے خلاف اب کرناٹک کے وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشور بھی میدان میں آگئے ہیں۔ انہوں نے دادر میں ریاستی کانگریس کے دفتر تلک بھون میں منعقد پریس کانفرنس کے دوران وضاحت دی ...