اسپین میں شدید بارشوں کی وجہ سے 62 ہلاکتیں، تباہی کا سلسلہ جاری

Source: S.O. News Service | Published on 30th October 2024, 6:47 PM | عالمی خبریں |

میڈرڈ، 30/اکتوبر (ایس او نیوز /ایجنسی) اسپین میں ایک سال کے دوران ہونے والی ریکارڈ طوفانی بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں 62 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ یہ شدید بارشیں ملک کے مختلف علاقوں میں تباہی پھیلانے کا باعث بنی ہیں، جس سے بنیادی ڈھانچے کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیاں جاری ہیں، لیکن حالات کی شدت کی وجہ سے امداد کی کوششیں متاثر ہو رہی ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسپین کے جنوبی اور مشرقی علاقوں میں ہونے والی مسلسل بارشوں کے باعث دریا اور ڈیم اُبل پڑے۔ کچھ علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوئی۔ 

سیلابی ریلہ رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا اور اپنے راستے میں آنے والی ہر چیز کو تہس نہس کرکے رکھ دیا۔ مکانات تباہ ہوگئے اور سڑکیں بہہ گئیں۔

سیلابی ریلے کے باعث شہریوں نے گھروں کی چھتوں پر پناہ لی جنھیں ہیلی کاپٹرز کے لیے ذریعے محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔ ریلیف کیمپ قائم کردیے گئے۔ 

امدادی کاموں کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ہلاکتوں کی تعداد 62 تک جا پہنچی ہے جب کہ متعدد افراد کے لاپتا ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں کا سلسلہ دو روز جاری رہے گا۔ شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بنگلہ دیش میں انتخابی عمل کی تیاری: عبوری حکومت کی جانب سے نئے الیکشن کمیشن کی تشکیل کے لیے کمیٹی قائم

بنگلہ دیش میں فی الوقت ایک عبوری حکومت فعال ہے، جبکہ عام انتخابات کے انعقاد کی کوششیں بھی جاری ہیں۔ محمد یونس کی زیر قیادت، اس عبوری حکومت نے الیکشن کمیشن کی تشکیل کے لیے ایک سرچ کمیٹی قائم کی ہے، جس میں چھ اراکین شامل کیے گئے ہیں۔ اس کمیٹی کی سربراہی سپریم کورٹ کی اپیلیٹ ڈویژن ...

دنیا کے 26 فیصد ٹی بی مریض ہندوستان میں ہیں: ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی تازہ رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دنیا کے 26 فیصد ٹی بی (تپ دق) کے مریض ہندوستان میں موجود ہیں، جو کہ عالمی سطح پر سب سے زیادہ شرح ہے۔ یہ رپورٹ اس وقت آئی ہے جب ہندوستان نے 2025 تک ٹی بی کے خاتمے کا ہدف مقرر کیا ہے، جو کہ عالمی ہدف سے پانچ سال قبل کا ...

بچوں کی زندگیوں پر اسرائیل کی 'انروا' پابندیوں کا منفی اثر: یونیسیف

اسرائیل کی طرف سے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی 'انروا' پر پابندیاں عائد کرنے کے بعد اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ 'یونیسیف' نے ان اقدامات کی شدید مذمت کی ہے۔ یونیسیف کے ترجمان نے وضاحت کی ہے کہ 'انروا' کے بغیر وہ زندگی بچانے والے سامان کی ترسیل ...

جاپان میں غیر یقینی سیاسی حالات، متعدد وزراء نے استعفیٰ دیا

جاپان میں حکمراں اتحاد کی اکثریت ختم ہونے کے بعد ملک میں سیاسی غیر یقینی کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ اب تک دو وزراء نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے، جن میں جاپان کی لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) کے انتخابی سربراہ شنجیرو کوئزومی بھی شامل ہیں۔ انہوں نے وزیر اعظم شیگیرو ایشیبا ...