اتراکھنڈ: الموڑا میں خوفناک سڑک حادثہ، مسافروں سے بھرپور بس کھائی میں گرنے سے 36 ہلاک؛ 27 زخمی؛ وزیراعلیٰ نے آفیسروں کو کیا معطل

Source: S.O. News Service | Published on 4th November 2024, 5:39 PM | ملکی خبریں |

الموڑا ، 4/نومبر (ایس او نیوز /ایجنسی ) اتراکھنڈ کے الموڑا میں پیش آئے  ایک خوفناک حادثہ  کم از کم  36 افراد  اور27 زخمی ہوگئے ہیں۔ حادثہ  پیر صبح گڑھوال-رام نگر روٹ پر سالٹ کے قریب پیش آیا، زخمیوں کی حالت دیکھ کر  مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ایس ڈی آر ایف اور پولیس کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ کر بچاؤ اور راحت کے کاموں میں مصروف ہیں۔

مختلف  خبررساں ایجنسیوں  سے ملی اطلاع کے مطابق  42 نشستوں والی بس میں گنجائش سے زیادہ 63 افراد سوار تھے، جو کہ پاؤری گڑھوال کے کیرتھ سے رام نگر جا رہی تھی۔ حادثہ صبح 8:45 بجے کے قریب کپی گاؤں کے قریب پیش آیا۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ متعدد مسافر بس سے باہر گر گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں دس خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہیں۔ 28 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، جبکہ آٹھ دیگر افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال  پہنچنے کے بعد دم توڑ دیا۔

وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے اس واقعہ کو "دل دہلا دینے والا" قرار دیتے ہوئے پاؤری اور المورا کے اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسرز کو معطل کر دیا اور حادثے کی مجسٹریل تحقیقات کا حکم دیا۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین کو چار لاکھ روپے اور زخمیوں کو ایک لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی اور صدر دروپدی مرمو نے بھی اس المناک واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا، جبکہ وزیر اعظم کے دفتر نے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے لیے دو لاکھ روپے اور زخمیوں کے لیے پچاس ہزار روپے امداد کا اعلان کیا۔ حادثے کے فوراً بعد ریاستی اور قومی ڈیزاسٹر ریسپانس فورسز نے ریسکیو آپریشن شروع کیا، جس میں تین شدید زخمیوں کو ایئرلفٹ کر کے ایمس رشی کیش منتقل کیا گیا اور دیگر کو سشیلا تیواری اسپتال ہلدوانی بھیجا گیا۔

بس کو نجی گڑھوال موٹر اونر ایسوسی ایشن چلا رہی تھی اور اس حادثے میں ممکنہ غفلت پر سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ صحت کے وزیر دھن سنگھ راوت نے مستقبل میں ایسے حادثات کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کا یقین دلایا ہے۔ کانگریس رہنماؤں راہول گاندھی اور ملکارجن کھڑگے نے بھی متاثرہ خاندانوں کے لیے فوری امداد اور معاوضہ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

دہلی فسادات کیس: خالد سیفی کی ضمانت کی درخواست مسترد

دہلی ہائی کورٹ نے یونائیٹڈ اگینسٹ ہیٹ کے بانی خالد سیفی کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔ خالد سیفی پر فروری 2020 میں شمال مشرقی دہلی کے کچھ علاقوں میں فرقہ وارانہ فسادات کے دوران قتل کے مقدمے میں ملوث ہونے کا الزام تھا۔ اس الزام کے خلاف انہوں نے دہلی ہائی کورٹ میں رٹ دائر کی تھی ...

میری شبیہ خراب کرنے کے لیے اربوں روپے خرچ کیے جا رہے ہیں: ہیمنت سورین کا دعویٰ

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات سے قبل جھارکھنڈ مکتی مورچہ اور بی جے پی کے درمیان سیاسی کشیدگی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ اگر کسی میں جرات ہے تو وہ سامنے آ کر لڑے، پیچھے سے حملہ کرنے کی کیا ضرورت ہے؟ انہوں نے ...

سنجولی مسجد کی تین منزلوں کو بچانے کے لئے اپیل دائر

سنجولی مسجد کیس میں بدھ کو  اس وقت ایک نیاموڑ آگیا جب مسلمانوں کی ایک تنظیم نے مسجد  کے ۳؍ ’’غیر قانونی منزلوں‘‘ کو منہدم کرنے کے ۵؍ اکتوبر کے میونسپل کمشنر کورٹ کے فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔

کیرالہ ہائی کورٹ نے طالب علم کو تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں ٹیچر پر عائد الزامات مسترد کر دیے

عدالت نے کہا کہ ’’جب مہاربھارت میں ایکلویہ سے کہا گیا تھا کہ وہ احتراماً اپنے استاد کو اپنا انگوٹھا، جس کےذریعے وہ تیز اندازی کرتا ہے، دینے کیلئے کہا گیا تو اس نے بغیر ہچکچاہٹ کے ایسا کیا تھا۔ جیسے جیسے دنیا ترقی کر رہی ہے اور ٹیکنالوجی ایڈوانسڈ ہورہی ہے استاد اور طالب علم کے ...

مہا وکاس اگھاڑی نے مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے لیے انتخابی منشور میں 5 اہم گارنٹیوں کا اعلان

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے لئے مہا وکاس اگھاڑی نے اپنی انتخابی گارنٹیاں جاری کر دی ہیں، جن میں عوام کے لئے متعدد اہم وعدے شامل ہیں۔ ان 5 گارنٹیوں کا اعلان راہل گاندھی نے کیا، جبکہ اس موقع پر کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے، این سی پی کے سربراہ شرد پوار، اور شیو سینا کے رہنما ادھو ...