سینیگال میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 26 افراد ہلاک

Source: S.O. News Service | Published on 11th September 2024, 5:27 PM | عالمی خبریں |

ڈاکار، 11/ستمبر (ایس او نیوز /ایجنسی) سینیگال میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 26 افراد ہلاک اورکشتی پر سوار متعدد افراد لاپتا ہوگئے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی کشتی سینیگال کے دارالحکومت سے 80 کلومیٹر دور ایمبور شہر سے 100 سے زائد مسافروں کو لیکر روانہ ہوئی تاہم صرف 4 کلومیٹر آگے جاکر ڈوب گئی۔

رپورٹ کے مطابق مچھلی کے شکار کیلئے استعمال ہونے والی کشتی تارکین وطن کو اسپین کے کینری جزیرے کی طرف روانہ ہوئی تھی، کشتی پر سوار مسافروں میں اکثریت نوجوانوں کی تھی جو بہتر مستقبل کی تلاش میں غیرقانونی طریقے سے اسپین میں داخل ہونے کے خواہشمند تھے۔

حکام کے مطابق کشتی پر سوار 100 افراد میں سے 26 ہلاک ہوگئے ہیں، جبکہ 4 افراد کو بچا لیا گیا ہے، لاپتا افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

طوفان یاگی: میانمار میں سیلاب سے 74 ہلاکتیں، 89 لاپتہ

 میانمار کے سرکاری میڈیا کے مطابق، شدید بارشوں کے بعد ملک بھر میں بڑے پیمانے پر سیلاب آیا ہے، جس کے نتیجے میں جمعہ کی شام تک ہلاکتوں کی تعداد 74 تک پہنچ گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، تلاش اور بچاؤ کا عمل جاری ہے اور اسی شام تک 89 افراد لاپتہ ہیں۔

فلپائن میں طوفان 'بیبِنکا' کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق، ہزاروں بے گھر، چین کے لیے خطرہ

فلپائن میں طوفان 'بیبِنکا' نے شدید تباہی مچا دی ہے، جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور کم از کم دو افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔ قومی آفت خطرے کی نگرانی اور انتظامی کونسل (این ڈی آر آر ایم سی) کے مطابق، جنوبی فلپائن کے جیمبوآنگا جزیرہ نما میں دو افراد کی ہلاکت ہوئی، جبکہ مسلم ...

غزہ میں اقوام متحدہ کے اسکول پر اسرائیلی بمباری، خواتین اور بچوں سمیت 34 افراد ہلاک

اسرائیل-حماس تنازعہ بدستور شدت اختیار کر رہا ہے اور جنگ بندی کی تمام کوششیں بے اثر ثابت ہو رہی ہیں۔ اسرائیلی فوج روزانہ نئے فلسطینی علاقوں اور پناہ گزین کیمپوں کو نشانہ بنا رہی ہے، جس کے نتیجے میں معصوم بچوں اور خواتین سمیت ہزاروں بے گناہوں کی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔ حالیہ حملے ...

امریکہ: ٹرمپ اور کملا ہیرس کے مابین پہلے صدارتی مباحثے میں غزہ کا مسئلہ زیر بحث رہا

منگل کو امریکہ میں پہلے صدارتی مباحثے کے دوران، ڈونالڈ ٹرمپ نے نائب صدر کملا ہیرس پر اسرائیل مخالف نظریات رکھنے کا الزام عائد کیا۔ اس پر ردعمل دیتے ہوئے، کملا ہیرس نے وضاحت کی کہ انہوں نے اپنی پوری زندگی میں اسرائیل کی حمایت کی ہے۔

جاپان میں طوفان 'بیبنکا' کے پیش نظر موسمیاتی ایجنسی کا انتباہ

 جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے بدھ کو طوفان بیبنکا کے حوالے سے ایک الرٹ جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ طوفان بیبنکا کے ہفتے کے آخر میں جاپان کے جنوب مغربی جزائر، خاص طور پر اوکیناوا اور امامی علاقوں کے قریب پہنچنے کا امکان ہے۔ اس کے نتیجے میں شدید بارش، تیز ہواؤں اور خراب موسم ...